Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اے کاش! پھر وہ دور آجائے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

ہم پہلے کیا تھے؟ اب کیا ہیں؟ کیا ہم میں اتنی سکت ہے؟ ہم نے اپنے بڑوں کی کاوش سے کیا فائدہ پایا؟ کیا ہم آپس میں ایسے موضوعات(طب) پر ثمرآور گفتگو کرتے ہیں؟یہ رونے کا مقام ہے اور اصل رونا تو تب آتا ہے جب اپنی جان یا اپنے گھر کے عزیز کی جان پر آپڑتی ہے تو پتہ چلتا ہے اس سے پہلے ایسی باتیں ہنسی مذاق قصہ معلوم ہوتے ہیں۔ تمام طریقہ علاج کے معالجین حضرات یکجا ہوں۔ ایک دوسرے کو سنیں‘ سمجھیں‘ برداشت کریں تو بہت بڑی بھلائی اور کارخیر ہوگا۔ ورنہ بخشش مشکوک ہوگی‘ مریض دھکےکھا کر مرجائے گا‘ انسانیت کی بھلائی اور اللہ رسول ﷺ کی رضا کیلئے پہلا حق مسلمان کا ہے پھر دوسرا حق کسی اور کا‘ دمہ‘ جوڑوں کا درد‘ باڈی بلڈرز‘ موٹا ہونے‘ جسم خوبصورت بنانے والے زہریلے استعمال سے ہونےوالے مابعد امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے مریض اور معالج کو جو پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ اس سفر کو جیسے طے کیا جاتا ہے۔ یہ ایک طویل داستان ہے‘ الٹی چھری سے ذبح تو اس مرحلےسے گزرنے والے ہوتے ہیں۔ آج پاکستان میں علاج جس طرح مہنگا اور بازاری ہوا ہے اس نے علاج معالجے کو دگنا دیا ہے‘ مشکوک کردیا ہے‘ باعلم مستند معالج مخلص‘ لالچ سے پاک اپنے اور مریض کیلئے باعث رحمت ہوتا ہے۔ آج میڈیا کی آزادی ہے‘ جس کا جو دل چاہے اشتہار دے‘ دِکھ رہی ہے تو بک رہی ہے کے تحت انسان کا نقصان ہوتا ہے تو ہوتا رہے بس پیسہ آنا چاہیے‘ والے ماحول نے بگاڑ پیدا کردیا ہے۔ فنِ علاج ہمہ اقسام بدنام ہوچکے ہیں‘ قانون اور اخلاق حسنہ پر عمل ہی اس کا حل ہے۔ آئیے! پرخلوص‘ وسیع القلب‘ خلیفۃ اللہ معالج حضرات ہونے کے ناطے ہم ایک دوسرے سے مفید باتیں سیکھ کر اپنا فرض پورا کریں‘ اطمینان قلب پائیں۔ خیروبرکت عافیت والی روزی پائیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے راضی ہوجائیں۔ اے کاش! پھر وہ دور آجائے جب علاج معالجہ ایک عشق کی کیفیت اختیار کرجائے‘ مریضوں سے رابطے میں رہنے کے مناظر پھر نظر آئیں۔ الحمدللہ! میں نے ڈاکٹروں‘ حکیموں‘ ہومیوڈاکٹروں کو قریب سے دیکھا ہے کہ صبح و شام راستے میں آتے جاتے یامعمول سے ہٹ کر راستہ اختیار کرتے کہ مریض کا حال جاننا ہے جب سائیکل بھی نایاب شے تھی۔ اب ہم فون یا خط کے ذریعے یا میسج کے ذریعے (جو مفت ہے) استعمال نہیں کرتے‘ کیا ہم نفسانفسی کا شکار نہیں ہیں؟

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 229 reviews.