Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آقاﷺ سے محبت ہے تو درود پڑھ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

علامہ زرقانی رحمۃ اللہ علیہ نے شرح مواہب میں نقل کیا ہے کہ درودشریف سے مقصود اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کے حکم کی تعمیل سے تقرب حاصل کرنا ہے اور حضورﷺ کے حقوق جو ہم پر ہیں ان میں سے کچھ کی ادائیگی ہے۔ علامہ سخاوی رحمۃ اللہ علیہ نے امام زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کیا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود بھیجنا اہل سنت ہونے کی علامت ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو آدمی مجھ پر میری قبر کے قریب درود بھیجتا ہے میں اس کو خود سنتا ہوں اور جو دور سے درود بھیجتا ہے وہ مجھ تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ (مشکوٰۃ شریف) ۔ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا جس کے سامنے میرا ذکر ہو‘ اس کو چاہیے کہ مجھ پر درود بھیجے اور جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجیں گے اور اس کی دس خطائیں معاف فرمائیں گے اور اس کے دس درجات بلند فرمائیں گے۔ (نسائی)۔ ایک دفعہ حضرت جبرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا: بدبخت ہے وہ شخص جس کے سامنے آپ ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور اس نے آپ ﷺ پر درودو سلام نہ بھیجا ہو تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’آمین!‘‘ (بخاری شریف)۔ صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے ایک مرتبہ حضور نبی اکرم ﷺ کی خدمت اقدس میں عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ! آپ ﷺ پر درود کن الفاظ میں پڑھا جائے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اس طرح درود پڑھا کرو۔ اللھم صل علی محمد۔۔۔۔۔۔الخ (آپ ﷺ نے درودابراہیمی پڑھ کر سنایا جو نماز میں پڑھا جاتا ہے) (بخاری شریف)متوسط درودشریف یہ ہے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ۔ اور سب سے چھوٹا درود شریف یہ ہے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ اس کے علاوہ جو بھی درود شریف پڑھا جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ بابرکت ہوگا۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: مجھ پر درود پڑھنا پل صراط پر گزرنے کے وقت نور ہوگا اور جو آدمی جمعہ کے دن مجھ پر اسی مرتبہ درود بھیجے گا اس کے اسی سال کےگناہ معاف کردئیے جائیں گے۔ ’’سخاوی‘‘۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو آدمی صبح و شام مجھ پر دس دس مرتبہ درود شریف پڑھے اس کو قیامت کے دن میری شفاعت پہنچ کر رہے گی۔ ’’طبرانی‘‘۔ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ 
نے عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ میں آپ ﷺ پر درود کثرت سے بھیجنا چاہتا ہوں تو اُس کی مقدار اپنے اوقات میں سے کتنی مقرر کروں‘ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جتنا تیرا جی چاہے‘ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ ایک چوتھائی‘ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تجھے اختیار ہے اور اگر اس پر بڑھا دے تو تیرے لیے زیادہ بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا کہ نصف کردوں‘ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تجھے اختیار ہے اور اگر بڑھادے تو تیرے لیے زیادہ بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا دوتہائی کردوں۔ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: تجھے اختیار ہے اگر اسے بڑھادے تو تیرے لیے زیادہ بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ! پھر میں اپنے سارے وقت کو آپ ﷺ پر درود بھیجنے کیلئے مقرر کرتا ہوں۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تو اس صورت میں تیرے سارے فکروں کی کفایت ہو جائے گی اور تیرے گناہ بھی معاف کردئیے جائیں گے۔ (ترمذی شریف)۔ فرمایا گیا ہے دعا معلق رہتی ہے درمیان آسمان و زمین کے‘ اس میں سے کچھ بھی (مقام قبول تک) نہیں پہنچتا جب تک کہ اپنے نبی ﷺ پر درود نہ پڑھے۔ (ترمذی شریف)۔نوٹ: بے وضو درود پاک پڑھنا جائز ہے اور اگر باوضو پڑھے پھر تو نور علی نور ہے۔ جب بھی اسم مبارک ’’محمد‘‘ لکھے تو یا ذکر پاک ہو تو ساتھ محبت سے درود لکھے اور ضرور پڑھے اس میں ہرگز ہرگز ہرگز کوتاہی نہ برتیے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 241 reviews.