Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نبی کریم ﷺ تشریف لارہے ٭ بلیاں مجھے بہت تنگ کررہی ہیں٭ اب تم دونوں سدھر جاؤ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

نبی کریم ﷺ تشریف لارہے ٭ بلیاں مجھے بہت تنگ کررہی ہیں٭ اب تم دونوں سدھر جاؤ
٭ہاتھ اور پاؤں پر دراڑیں ٭یقین کرکے بار ہا بار نقصان اٹھا چکی ہوں!٭صدقہ نہ دیا بندش دوبارہ لگ گئی

 

نبی کریم ﷺ تشریف لارہے ہیں: میں نے دیکھا کہ میں مسجد میں اذان دے کر جماعت کروا رہا ہوں۔ جماعت کے بعد سب کھڑے ہوگئے ہیں‘ میں نے ان سے پوچھا کہ کیوں کھڑے ہوئے ہو تو انہوں نے بتایا کہ نبی کریم ﷺ تشریف لارہے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ تشریف لاکر مجھے پیار دیتے ہیں اور منبر پر بیٹھ کر وعظ کرتے ہیں۔ (غلام نبی نوری‘ لاڑکانہ)
تعبیر: آپ کا خواب نہایت ہی مبارک ہے اور آپ کو اس بات کی بشارت ہے کہ دنیا کی محنت کا کام آپ سے لیاجائے گا اور ایک خلقت آپ سے مستفید ہوگی۔ اللہ پاک آپ کو استقامت اور ترقی دے۔ آپ بزرگان دین اور اللہ والوں سے اپنا تعلق مزید مضبوط کریں۔ واللہ اعلم۔
جسمانی و روحانی امراض: میں نے دیکھا کہ میری پوری فیملی ایک جگہ اور میں دوسری جگہ پر اکیلی ہوتی ہوں یا وہ مجھے چھوڑ کر کہیں چلے جاتے ہیں مجھے بہت ڈر لگتا ہے پھر دیکھا کہ بلیاں مجھے بہت تنگ کررہی ہیں‘ وہ مجھے مارنا چاہتی ہیں۔ میرے گھر والے بہت دور ہیں اور وہ مجھے بچانے نہیں آتے۔ وہ لوگ یہ سب منظر دیکھ کر رو رہے ہوتے ہیں۔ (ن، راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کسی ایسے مرض سے بیمار ہوں گی جس کی تشخیص عام ڈاکٹر نہ کرپائیں گے۔ تاہم آپ حسب توفیق صدقہ دیا کریں اور استغفار کثرت سے پڑھا کریں تاکہ جسمانی و روحانی تمام امراض سے حفاظت رہے۔ واللہ اعلم۔
گھریلو الجھنیں‘ پریشانیاں دور: دیکھا کہ بہت تیز بارش ہورہی ہے۔ کمرے میں چھتوں پر سے بھی پانی ٹپک رہا ہے‘ مشین میں رکھے گئے میلے کپڑے بھی سب بھیگ چکے ہیں۔ میں فوراً کپڑے اٹھاتی ہوں کہ یہ کہیں گیلے نہ ہوجائیں مگر مجھے کوئی جگہ سمجھ نہیں آتی کہ انہیں کہاں رکھوں‘ جہاں گیلے نہ ہوں‘ اتنے میں میری ساس پیچھے سے غصے میں کہتی ہیں اب تم دونوں سدھر جاؤ (میں اور میرے شوہر) اتنے میں میری نظر باہر رسی پر اپنے بچوں کے بھیگتے ہوئے بستر پر پڑتی ہے تو میں سوچتی ہوں اچھا ہے بارش میں دھلنے دیتی ہوں۔(پوشیدہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ جلد ہی گھریلو پریشانیاں اور الجھنیں دور ہوجائیں گی‘ آپ اپنا اور اپنے شوہر اور بچوں کا صدقہ دیں اور سوتے وقت سو مرتبہ یَابَاسِطُ پڑھ کر حالات کی بہتری کی دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
شادی کی تقریب: میں نے دیکھا کہ ایک میدان میں شادی کی تقریب ہے اور بہت سارے ٹینٹ لگے ہوئے ہیں۔ میں اورمیری امی (مرحومہ) اور میری بڑی بہن جب اس شادی کی تقریب سے گھر واپس جانے لگتے ہیں تو ہمیں کوئی سواری نہیں ملتی جبکہ میرے باقی گھر والے ایک گاڑی میں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ میرے کزن اور ان کے امی ، ابو ہمارے پاس اپنی کار پر آتے ہیں اور ہم تینوں کو اپنے ساتھ چلنے کیلئے کہتے ہیں۔ میری امی اوربہن ان کے ساتھ جانے میں تھوڑا ہچکچاتی ہیں۔ کزن کے امی‘ ابو پھر کہتے ہیں کہ آپ لوگ ہمارے ساتھ چلیں تو امی اور بہن مان جاتی ہیں اور پھر ہم تینوں ان کی کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں۔ کار کو کزن کے والد چلاتے ہیں اور میری خالہ میرے کزن کو اور ان کے چھوٹے بھائی کو اگلی سیٹ پر اپنی گود میں لے کر بیٹھتی ہیں۔ اچانک گاڑی کھلی ہوجاتی ہے‘ ہمارے قدموں میں قالین بچھ جاتے ہیں‘ میرے کزن میرے پاؤں میں بیٹھے ہوتے ہیں اور ان کا چہرہ میری طرف ہوتا ہے۔ (پوشیدہ‘ ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اگرچہ آپ پر لگی ہوئی بندش ٹوٹ گئی تھی لیکن بتائے گئے طریقے کے مطابق نہ تو صدقہ دیا گیا اور نہ ہی وظیفہ جاری رکھا گیا جس کی وجہ سے بندش دوبارہ لگی اور کزن کا رشتہ کہیں اور طے پاگیا تاہم آپ کچھ گوشت بطور صدقہ بلی یا چیل کوؤں کو کھلادیں اور ایک وقت مقرر کرکے روزانہ 313 مرتبہ معوذتین اور 125 بار آیۃ الکرسی پڑھنا شروع کریں اور حصول مقصد تک عمل جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ خواب کے ذریعے رہنمائی ہوجائے گی۔ واللہ اعلم۔
میرے انتہائی پیارے بھائی: میں نے دیکھا کہ میں ایک سڑک پر کھڑا ہوں‘ ایک خوبصورت لڑکا جس کی عمر تقریباً اٹھارہ سال ہوگی سفید کپڑے پہنے ہوئے ہے اور اس کے کپڑے اس طرح نظر آرہے تھے جیسے یہ اس کے بدن کا ایک حصہ ہوں‘ انتہائی خوبصورت کپڑے (سفید رنگ کے) پہنے ہوئے اور کہہ رہا ہے ’’میرے پیارے بھائی‘ میرے انتہائی پیارے بھائی‘‘ وہ یہ الفاظ کہہ رہا ہے اور اس کے پیچھے ایک اور آدمی جو اس سے کچھ فاصلے پر ہے اور سر پر ایسی ٹوپی پہنی ہوئی ہے جو ایک تاج کی مانند ہے وہ خاموش ہے اور کچھ نہیں بول رہا‘ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (ج،ش‘ کوئٹہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات کی ترغیب دی گئی ہے کہ اپنی زندگی کا رخ نیک اعمال کی طرف موڑیں‘ ہر ایک کی خیرخواہی کا جذبہ رکھیں اور اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کو انسانیت کی خدمت میں لگائیں۔ ان شاء اللہ مصیبت زدہ انسانوں کی دعائیں آپ کی کامیابی کیی ضمانت بن جائیں گی۔ واللہ اعلم۔۔
اس روش کو ترک کردیں: میں نے دیکھا کہ کسی نے مجھے کیلے دئیے ہیں‘ میں وہ کھالیتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ ایک اور کھالوں۔ پھر دیکھا کہ میرے ہاتھ کی دائیں اور بائیں دونوں ہتھیلیوں پر کالے بال اگے ہیں۔ وہ اتنے لمبے ہیں کہ انہیں دیکھ کر مجھے گھن آتی ہے۔ دائیں ہتھیلی پر کم جبکہ بائیں پر زیادہ ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ دوائی لگالوں تاکہ یہ ختم ہوجائیں پھر دیکھا کہ دوائی پاؤں پر بھی لگالیتی ہوں جیسے ہی دوائی لگاتی ہوں ہاتھ اور پاؤں پر دراڑیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ میری ایک دوست کہتی ہے کہ جلدی سے دھو لو جیسے ہی دھوتی ہوں تو ہاتھ اور پاؤں کی جلد بھی اترنا شروع ہوجاتی ہے اور اس کے ساتھ آگ بھی ہے۔ پھر سیدھا ہاتھ تو بالکل صاف ہوجاتا ہے بال نہیں رہتے اور جہاں جہاں دوائی لگاتی ہوں وہاں پر مہندی کا رنگ لگا دیکھتی ہوں پھر اپنی بہنوں کو بھی کہتی ہوں کہ دوائی صاف کرلو جبکہ انہوں نے دوائی لگائی نہیں تھی۔ (عائلہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آپ ہر ایک کی باتوں پر یقین کرکے بار ہا بار نقصان اٹھا چکی ہیں اور آئندہ اپنی اس روش کو ترک کردیں تو بہتر ہوگا اور جب بھی کوئی اہم کام کرنے کا ارادہ ہوتو مسنون طریقہ استخارہ کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ ہوگا۔ واللہ اعلم

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 248 reviews.