Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری سے پھوٹتی خیر نے خوشحال کردیا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس رسالے کی تو ہر بات ہی نرالی‘ جو صفحہ دیکھو اس میں سے خیر ہی خیر پھوٹتی ہے۔ مجھے اس شمارے سے بہت فیض ملا ہے۔ ابھی گزشتہ دنوں میں کمر درد سے تڑپ رہی تھی‘ شہر کے بڑے بڑے ڈاکٹرز کے پاس اپوائنمنٹ لے کر ملاقات کی‘ مہنگے مہنگے انجکشن لگوائے مگر درد تھی کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ ہروقت عبقری کے چند میگزین ہم تینوں بہنوں کے سرہانے پڑے ہوتے ہیں تو یونہی میں بیٹھی ہوئی تھی تو پنکھے کی ہوا کے ساتھ میگزین کے صفحات پلٹ رہے تھے (میں اپنے موبائل سے درس سن رہی تھی) تو ایک صفحے پر میری نظر پڑی کہ کسی نے لکھا تھا کہ میں نے امتحان میں کامیابی کی نیت سے درس سننا شروع کیا تو میں امتحان میں فسٹ پوزیشن کے ساتھ کامیاب ہوا۔ تو میرے دل میں اچانک خیال آیا کہ میں تو درس سن ہی رہی ہوں تو کیوں نہ کمر درد سے نجات کی نیت سے سن لوں تو نیت کرلی کہ میں یہ درس اپنی شفاء کی نیت سے سن رہی ہوں اور میں حیران رہ گئی اسی دن کمر کی تکلیف کم ہونا شروع ہوگئی پھر میں نے کوئی میڈیسن نہیں لی‘ نہ کوئی انجکشن لگوایا اور اللہ کا کرم ہے درد سے تقریباً نجات مل گئی ہے‘ اب میں گھر کے کام کاج بھی کرتی ہوں کبھی کوئی پریشانی اب نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ عبقری شمارہ میں میں نے وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پینے کے کرشمات پڑھے تھے میں اپنے ہونٹوں کی رنگت صاف کرنے کی نیت سے ہر وضو کے بعد تین گھونٹ پانی پیتی ہوں‘ اس کے علاوہ وضو کرنے کے بعد مسواک اپنی آنکھوں پر آنکھوں کو خوبصورت بنانے کی نیت سے پھیرتی ہوں کیونکہ میرے منگیتر کو خوبصورت انکھیں بہت پسند ہیں۔ مزید ہر نماز کے بعد گیارہ بار یَامَتِیْنُ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کراپنی آنکھوں پر پھیرتی ہوں جس کی برکت سے میری آنکھیں روشن اور پلکیں بڑھ گئی اور انتہائی خوبصورت ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ اسی رسالہ سے دیکھ کر ہی میں نے روحانی بیڈ ٹی کا عمل شروع کیا یعنی صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ اعوذ باللہ امن الشیطن الرجیم اور لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں‘ اس عمل کی برکت سے مجھے گندے خواب نہیں آتے۔ اس کے علاوہ ہم سب گھر والے حفاظت والے اعمال‘ مسنون دعائیں اور صدقہ وغیرہ بھی کرتے ہیں اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 250 reviews.