Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کمردرد کی شکایت کرتی خواتین‘ صحت یابی کا راز پالیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

گرم دودھ میں میٹھا سوڈا اور نمک ملا کر پینا بھی فوری آرام دیتا ہے۔مہرہ کھسک جانے سے ہونے والے درد سے نجات کیلئے سورنجاں (شیریں) بہترین علاج ہے۔فلفل دراز یا مگھاں پیس کر درد والی جگہ لگائیں، اگرچہ اس سے وقتی طور پر جلن سی پید ہو گی مگر وہی جلن آپ کیلئے مفید ہے۔

عورتوں میں کمر درد نسبتاً مردوں سے زیادہ ہوتا ہے یہ 15 سال سے 45 سال کی کمر کے درمیان عام ہوتا ہے۔ کمر کا زیادہ درد عورتوں کو ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں موٹی عورتیں جو چلنے پھرنے سے بیزار ہوتی ہیں ان کی کمر کے عضلات کمزور ہو جاتے ہیں اور وہ کمر درد کی شکایت کرتی ہیں۔ عورتوں میں کمر درد کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔ عورتوں میں کمر درد کی وجہ لمبر سٹرینز ( lumbar strain) ہوتی ہے اس وجہ سے انٹرورٹیبلر ڈسک (Intervertebral Disc) میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے اور سپائن سے نکلنے والی نالیوں پر پریشر بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے اٹھتے بیٹھتے کمر میں درد ہوتا ہے۔کمر درد کا عارضہ آج کل عام ہے‘ ہر دس میں سے آٹھ افراد بلاعمر‘ پیشہ‘ زندگی میں کبھی نہ کبھی اس درد کا شکار ہوتے ہیں۔ کمر درد کا شکار ہی اس مرض کی صحیح صورت کا اندازہ کرسکتا ہے کیونکہ بعض لوگوں میں یہ درد اس قدرشدید ہوتا ہے کہ روز مرہ کے معمولات اٹھنا‘ بیٹھنا‘ لباس بدلنا‘ ڈرائیونگ‘ چلنا پھرنا اور ازدواجی تعلق ایک مشکل ترین کام بن جاتا ہے۔ کیونکہ جھکنے ‘ وزن اٹھانے سے یا کمر مڑنےسے ریڑھ کی ہڈی پردباؤ پڑتا ہے اور شدید کمر درد شروع ہوجاتا ہے اور مریض کئی کئی گھنٹے اسی حالت میں گزار دیتا ہے اور ہلتا جلتا تک نہیں۔علاج: درد کمر کے جس طرح مختلف اسباب ہوسکتے ہیں اس طرح اس کے علاج بھی اسباب کے مطابق ہوتے ہیں۔ سبب کے تعین کے بعد ہی علاج کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ عموماً کمر کے مہروں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ اگر گدیوں میں شگفتگی ہے تو عمل جراحی سے اس کو نکال دیا جاتا ہے تاہم اس کو آخری چارہ کے طور پر کیا جاتا ہے تاہم اس کے خطرات سے بچاؤ کیلئے ادویاتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ استاد محترم شہید پاکستان حکیم حافظ محمد سعید رحمۃ اللہ علیہ کا معمول طب یہ رہا ہے:۔ ھوالشافی: مغز پنبہ دانہ (بنولے کی گری) 9 گرام رات کو آدھ گلاس پانی میں بھگو کر صبح نتھار کر پانی میں ایک چمچ شہد خالص ملا کر پلانا مفید ہے‘ پندرہ بیس یوم تک مسلسل اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔احتیاطیں: روزمرہ کے معمولات میں درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے کمردرد پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ 1۔ سیدھی کرسی جس کی پشت سخت اور سیدھی ہو پر بیٹھ کریں اس طرح بیٹھیں کہ آپ کے گھٹنے آپ کے کولہوں سے کچھ اوپرہوں ایسا کرنے کیلئے آپ کو چھوٹے پائیدان کی ضروت ہوگی۔ گھومنے والی کرسی سے احتیاط کریں اور موٹے گدے والی کرسیوں یا صوفے پر نہ بیٹھیں۔ ایک جگہ ایک ہی طرح لمبےوقت تک نہ بیٹھیں بلکہ کچھ وقت کیلئے چل پھر لیا کریں۔2۔ زیادہ وقت ایک ہی طرح کھڑے نہ ہوں کبھی ایک پاؤں اور کبھی دوسرے پاوں پر وزن منتقل کریں۔ کھڑے ہوتےوقت جھک کر کمر کی طرف بھی اپنے ہاتھوں سے سہارا نہ دیں بلکہ ہاتھ آگے کی جانب رکھ کر تھوڑا آگے کی طرف جھکیں۔ فٹ پاتھ پر قدم رکھنےسے پہلے اس کی اونچائی کا اندازہ رکھیں۔ دروازہ پوری طرح کھلا ہو تاکہ آپ با آسانی گزر سکیں۔ 3۔ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی سیٹ آگے کی طرف کھسکا لیں تاکہ گھٹنے کولہوں سے اوپر ہوجائیں یوں کمر اور کندھے کے پٹھوں پر دباؤ کم ہوجائے گا۔ ڈرائیونگ ہمیشہ حفاظتی بیلٹ باندھ کر کریں۔ 4۔ بستر پر آرام کریں جسم کو اوپر اٹھانے یا موڑنے سے احتیاط کریں اس طرح کمر پر دباؤ سے درد بڑھ سکتا ہے۔ کروٹ کے بل سوئیں اور دونوں گھٹنے تھوڑی کی جانب کھسکالیں۔ بستر پر لیٹے ہوئے اپنے پاؤ اپنے سے سے اوپر نہ لے کر جائیں۔ 5۔ اگرکوئی وزنی چیز اٹھا رہے ہیں تو کمر کی بجائے ٹانگوں سے کام لیں اور اگر کوئی ہلکی چیز شے بھی زمین سے اٹھانا ہو تو یہی طریقہ اختیار کریں۔ ٹانگیں سیدھی رکھ کر کبھی کوئی شے نہ اٹھائیے کار کی ڈگی سے بھاری اشیاء نہ اٹھائیے۔ 5۔ کمر درد کی صورت میں بستر نہ بچھائیں اور جھکنے والا کوئی کام جس سے کمر پر بوجھ ہو نہ کریں۔ 6۔اپنا وزن معیاری وزن سے نہ بڑھنے دیں۔ 7۔ زیریں کمر کو مضبوط بنانے کیلئے سادہ ورزش معالج کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔ 8۔ غذا میں گوشت‘ مچھلی‘ مرغی اور سبزیاں جو زمین سےاوپر اگتی ہیں پھلوں میں آلوچہ‘ خوبانی‘ امرود‘ سیب مفید ہیں جبکہ گھی‘ تیل‘ مکھن‘ مٹھائی‘ ڈبل روٹی اور آم‘ کیلا اور وہ تمام سبزیاں جو زمین کے اندر ہوتی ہیں مثلاً چقندر‘ گاجر‘ شلجم وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔نوٹ؛خواتین میں اکثر کمردرد کی وجہ سیلان الرحم (پانی آنا) بھی ہوتا ہے ایسی صورت میں سیلان الرحم کا علاج کیا جائے۔
کمر درد کے بہترین گھریلو نسخے
خواتین کو اکثر کمر درد کی شکایت رہتی ہے۔ کمر میں دکھن اور عرق النسا (Sciatica) بھی یہی ہوتا ہے۔ کمر کے نچلے حصے کا درد مردوں کی بہ نسبت خواتین کو زیادہ ہوتا ہے۔ہڈیوں کے عارضے کی وجہ سے کمر درد کی خواتین مریض عام دیکھنے میں آتی ہیں۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں جیسے یہ درد وزن اٹھانے یا جھکنے پر ہوتا ہے جس کی بالعموم ناف ٹلنا کہا جاتا ہے۔ جسمانی وضع قطع بالخصوص موٹاپے کی بناپر کمر درد۔ مہروں، کمر یا پشت کے باہر متصل مہروں میں پیدائشی نقص، پشت کے عضلات کی سوزش کی بنا پر کمر درد۔ مہروں کا کھسک جانایا حرام مغز کا دب جانا۔ بعض اوقات یہ درد زیادہ آرام یا ورزش کرنے سے بھی ہو جاتا ہے۔ اسی طرح قبض، کسی بیماری یا کینسر کی وجہ سے بھی کمر کے نچلے حصے میں درد رہتا ہے۔ دوران حمل مریضہ کو کھچاؤ، اعصابی تنائی سے واسطہ پڑتا ہے۔ یہ کھچاؤ خواتین میں کمر درد کی سب سے عام قسم ہے۔ ایسی حالت میں کمر پر زیادہ بوجھ لادنے، کمر کو جھٹکالگنے کی صورت میں درد شدت اختیار کر سکتا ہے۔جدید ادویات کے ماہرین بھی مختلف امراض کے علاج میں نباتاتی ادویہ کو آزمانے کے بعد انہیں تجویز کرنا اپنا معمول بناچکے ہیں۔
1 ۔لہسن کے دو یا تین جو چھیل کر صبح نہار منہ استعمال کرنے سے کمر درد کو افاقہ ہوتا ہے۔ اس کا تیل نکال کر کمر پر ملنے سے فوری آرام آتا ہے۔2 ۔لیموں کا استعمال بھی خواتین کو کمر درد سے نجات دلاتا ہے۔3 ۔چند دن تک آلو کھانے سے کمر کے نچلے حصے کا درد دور ہوتا ہے۔4 ۔مچھلی کا تیل: اگرچہ یہ مہنگا علاج ہے مگر ہے انتہائی موثر۔ مچھلی کا تیل پینے سے کمر کے نچلے حصے، جوڑوں اور کلائیوں کے درد سے یقینی چھٹکارا ہوتا ہے۔5۔ میٹھا سوڈا اور خوردنی نمک کا پیسٹ بنا کر کمر پر ملنے سے کمر درد فوری دور ہو جاتا ہے۔6 ۔سخت بستر یا فرش پر سونا بھی مفید ہے۔ پیٹ کے بل لیٹنے سے احتراز کریں۔7 ۔عارضی آرام کیلئے گرم پانی یا روشنی کے لیمپ سے ٹکور کریں۔8 ۔گرم دودھ میں میٹھا سوڈا اور نمک ملا کر پینا بھی فوری آرام دیتا ہے۔9 ۔مہرہ کھسک جانے سے ہونے والے درد سے نجات کیلئے سورنجاں (شیریں) بہترین علاج ہے۔10 ۔فلفل دراز یا مگھاں پیس کر درد والی جگہ لگائیں، اگرچہ اس سے وقتی طور پر جلن سی پید ہو گی مگر وہی جلن آپ کیلئے مفید ہے۔11 ۔ہینگ معمولی قسم کے درد کمر کا بہترین علاج ہے۔12 ۔ادرک کا حلوہ استعمال کرنے سے ریاحی کمر درد دور ہو جاتا ہے۔13 ۔ہلدی بہترین دافع سوزش جڑی ہے۔ اس کو گرم دودھ کے ساتھ پینے، اسے صابن کے ساتھ ملا کر یا توے پر تیل کے ساتھ ملا کر درد والی جگہ رکھ کر اوپر سے روئی باندھ دی جائے تو درد سے نجات مل جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 266 reviews.