Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کمردرد کیلئے میرا آزمودہ نسخہ آزمالیں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! خواتین کے خاص نمبر کا سنا‘ بہت خوشی ہوئی۔ میں اپنی ان بہنوں کیلئے ایک آزمودہ نسخہ لکھ رہی ہوں جو کمر کی تکلیف کی وجہ سے ادویات کھا کھا کر تنگ آچکی ہیں مگر کمر کی تکلیف ان کی جان نہیں چھوڑ رہی۔ یہ میر اآزمودہ ہے بلکہ بہت زیادہ خواتین کا آزمودہ ہے ضرور آزمائیے۔ ھوالشافی: ببول کی گوند کمر کے لیے بہت اچھی ہے۔ہم اِس کو اِس طرح  بناتے ہیں۔ ببول کی گوندتقریباً پچاس گرام کوٹ کر باریک کر لیتے ہیں پھر اس کو ٰخالص دیسی گھی میں بھونتے ہیں دیسی گھی اتنا ہو کہ اس پر کور چڑھ جائے ۔ پھراس میں حسب ذائقہ چینی اور دودھ ڈال دیتے ہیں‘ دودھ میںخوب پک کر تیل نکل آئے تو کھائیں خوب لذیذ ہو گا۔ باقاعدہ چند ہفتےاستعمال سے فائدہ ہو گا۔محترم حکیم صاحب میرے پاس تو یہی آزمودہ نسخہ تھا جو میں نے اپنی بہنوں کیلئے لکھ دیا۔ باقی عبقری میگزین اور آپ کے دروس نے مجھے ذکر پر لگا دیا ہے‘ ذکر میں سارا دن خوب کرتی ہوں۔ لوگوں سے ملنا جلنا نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب تو یہ عالم ہے جب ذکر کر رہی ہوتی ہوں اچانک دل اللہ کی محبت سے بھر آتا ہے اور میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں اور دل میں کہتی ہوں اے اللہ! مجھے تجھ سے پیار ہے اور وہ پیار میرے دل میں چھلک رہا ہوتا‘کیسا سکون محسوس ہوتا ہے میں لکھ نہیں سکتی۔ سکون اور عافیت جو اللہ نے مجھے اور میرے گھر والوں کو دی ہے اس سے بڑھ کر مجھ پر اس کریم کی اور کیا کریمی ہوسکتی ہے۔(والدہ محمدعلی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 368 reviews.