محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ ہم نے خود سارے تجربات کیے ہیں۔ حکیم صاحب ایک بات جو ہمارے ذہنوں میں تھی وہ یہ تھی کہ عبقری کے واقعات صحیح ہوتے بھی ہیں یا نہیں؟ لیکن جب میری تحریر چھپی تو مجھے یقین ہو گیا کہ یہ سچی باتیں ہوتی ہیں لوگوں کے مشاہدات وغیرہ بالکل سچے ہیں۔ مجھے اس چیز کا بڑا شوق ہے کہ میں کسی رسالے میں لکھوںمیں اپنے کچھ آزمودہ تجربات اپنی بہنوں کیلئے بھیج رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میرے یہ تجربات خاص نمبر کی زینت بنائے جائیں گے۔ ’’پتا جن‘‘ کا درخت جو کہ ہر جگہ پر پایا جاتا ہے اور پرانے پارکوں وغیرہ میں بھی پایا جاتا ہے اس کی مسواک کرنے سےدانت سفید موتی کی طرح ہوجاتے ہیںاور پیلا پن بھی دور ہو جاتا ہے اور دانتوں کا درد دور کر کے اندر سے ریشہ کھنچ لیتا ہے۔ یَا
بہت ہی اچھا وظیفہ ہے۔ ہمارے بچے بھی کوئی چیز گم ہو جائے تو یہی پڑھتے ہیں چیز فوراً مل جاتی ہے ۔میرے بھائی کی گاڑی کے کاغذات کھوگئی اور ساتھ سونے کی چیزیں بھی یہی وظیفہ گھر والوں نے پڑھا تو چیزیں بھی مل گئی اور گاڑی بھی مل گئی اور یوں تمام لوگ جھگڑے سے بچ گئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور یونہی لوگوں کو فوائد دیتے رہیں میرا نام ہر گز شائع نہ کیجئے گا (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں