محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو 3سال ہو گئے ہیں‘ شادی کے پہلے دن سے ہی میری اہلیہ کے سر کے دونوں طرف کانوں کے اوپر والے حصے میں شدیددرد رہتا تھا۔ ڈاکٹروں سے حکیموں سے کافی علاج کروایا مگر بے سود کوئی فائدہ نہ ہوا۔ میں نے عبقری میں مراقبہ سے علاج کے بارے میں تفصیل سے پڑھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب مسلسل تین دن اور رات سے میری بیوی کو نیند نہ آئی تھی۔ میں نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ تم عبقری میں آنے والا روحانی مراقبہ کرنا شروع کردو‘اس نے ماہنامہ عبقری میں روحانی مراقبہ کا طریقہ سمجھا اور اسی دن سے کرنا شروع کردیا۔پہلے دن ہی صرف پانچ ہی مراقبہ کرتے ہوئے گزرا تھا کہ جیسے بیٹھی تھی ویسے ہی بیٹھی بیٹھی جائے نماز پر ہی لیٹ گئی اور پرسکون اور گہری نیند سوگئی۔ اُس دن سے وہ مسلسل ہرروز مراقبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ نیند بھی بہت پیاری آتی ہے ۔ سرکادرد بالکل ختم ہو گیا ہے اور جسم بھی ہلکا ہو گیا ہے ۔ آپ کے لیے دل سے بہت ڈھیر ساری دعائیں نکلتی ہیں۔(ج۔ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں