Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان و عافیت والی زندگی عطا کریں۔ (آمین!) میرا مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ چھ سال سے قلت حیض کا شکار ہوں‘ ایام کے دنوں میں صرف پہلے دن چند قطرے خون آتا ہے باقی پانچ دن اسی طرح گزرجاتے ہیں۔ چھ سال پہلے حیض صحیح مقدار میں آتے تھے ایک دفعہ کمزوری کی وجہ سے دائی سے علاج کروایا تھا اس کے بعد ایک دفعہ حیض بہت زیادہ مقدار میں آیا مگر پھر ہر ماہ چند قطرے خون آتارہا۔ میں نے ڈاکٹری علاج بھی بہت کروایا مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایک حکیم صاحب سے بھی چند ماہ علاج کروایا مگرکوئی فائدہ نہیں۔ تین سال تک چہرہ صاف تھا مگر پھر ہلکی ہلکی چھائیاں ظاہر ہونے لگی ہیں۔ بہت پریشان ہوں۔مہربانی کرکے کوئی علاج بتائیں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:بہن آپ عبقری دواخانہ سے ’’پوشیدہ کورس‘‘ منگوا کر چند ہفتے‘ چند مہینے استعمال کیں۔ گرم اور تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔ عبقری دواخانہ کا ہیپاٹائٹس نجات سیرپ صرف چند بوتلیں استعمال کرلیں ان شاء اللہ آپ کے چہرے کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
السر ہے!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کچھ عرصہ پہلے السر ہوگیا تھا‘ بہت مہنگی مہنگی ادویات استعمال کیں جس کی وجہ سے اب معدہ میں ہروقت گرمائش رہتی ہے‘ سردرد‘ چکر‘ خون کی کمی‘ کمزوری کی ہروقت شکایت رہتی ہے۔ ۔مجھے کچھ مشورہ دیں کہ میرا معدہ بھی ٹھیک ہوجائے اور قبض سے بھی جان چھوٹ جائے۔ (ز، نواب شاہ)
مشورہ:اگر السر یا معدہ کی سوزش موجود نہ ہو تو خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا اصلی بنا ہوا کسی اچھے دیانتدار طبیب سے ان کا اپنا بنایا ہوا خرید کر چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں، دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں لیکن اگر السر موجود ہے ٹھیک نہیں ہوا تو کسی اچھے طبیب سے روبرو مشورے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ معدے کی تکلیف میں از خود کوئی دوا نہ کھائیں۔
پان بہت کھاتی تھی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ آج میں آپ کی خدمت میں اپنے مسائل لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ آپ کی ادویات سے لاکھوں لوگ شفاء یاب ہورہے ہیں۔ میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر میں اچانک چمک اٹھتی ہے اور سر میں شدید درد شروع ہوجاتا ہے اور یہ تب سے ہورہا ہے جب سے ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں کافی سالوں سے پان کھاتی تھی اب میں نے پان کھانا چھوڑ دئیے ہیں لکن ابھی بھی ایسی عادت ہے کہ جب چھالیہ اور تمباکو کی طلب ہوتی ہے لاکھ کوشش کے باوجود یہ طلب ختم نہیں ہوتی جس کی وجہ سے میرے پورے منہ میں‘ زبان میں ہلکا ہلکا درد محسوس ہوتا ہے اور کانوں میں شدید خارش شروع ہوجاتی ہے‘ میرے ہاتھ سُن ہوجاتے ہیں‘ مجھ میں انتہائی خون کی کمی ہے‘ بھوک نہیں لگتی‘ قبض رہتی ہے‘ پیٹ کافی بڑھ گیا ہے۔ مجھے مشورے سے نوازیں۔ شکریہ! (نسیم‘ کراچی)
مشورہ: آپ حُب عنبر مو میا ئی ایک ایک گولی صبح و شام چائے کیساتھ کھا ئیں ، صبح نا شتہ میں گیارہ عدد با دام کی گریاںبھی کھا یا کریں ۔اس کے علاوہ آپ پان کے نشے سے چھٹکارا کیلئے عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ منگوائیں اور جب بھی پان کھانے کو من چاہے تو چنے کے دانے کے برابر سترشفائیں منہ میں نسوار کی طرح رکھ لیں۔ چند دن‘ چند ہفتے یہ ٹوٹکہ آزمائیں۔ آپ کا کبھی بھی پان کھانے کو دل نہ چاہے گا اور نہ ہی آپ کی زبان پر دانے اور ان میں درد ہوگا۔ جو مردو خواتین پان یا کسی دوسرے نشے میں مبتلا ہیں وہ یہ ٹوٹکہ آزمائیں ۔ بے شمار اس چھوٹی سی ڈبی سے سالوں پرانے نشے چھوڑ چکے ہیں۔
چچا جان کو کینسر ہے!:ـ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری کا گزشتہ دو سال سے قاری ہوں اور عبقری ادویات اور عبقری میں شامل ٹوٹکے بھی استعمال کرتا رہتا ہوں جن کا بہت فائدہ ہوتا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی تمام ٹیم کو لمبی عمر عطا فرمائے اور یونہی مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہیں۔ میرے چچا جان کو کینسر تشخیص ہوا ہے ہم غریب لوگ ہیں اور بڑےہسپتالوں میں علاج نہیں کراسکتے۔ خدارا ہمیں کوئی سستا علاج بتائیں کہ جس کے استعمال سے میرے چچا صحت یاب ہوجائیں۔(محمد اسلم‘ پنڈ دادنخان)
مشورہ: اسلم بھائی! آپ اپنے چچا کو ’’سنبلو‘‘ جڑی بوٹی استعمال کرائیں۔ یہ بوٹی آزادکشمیر، شاہراہ ریشم کے پہاڑوں پر عام مل جاتی ہے۔ عبقری رسالے میں اس بارے مکمل مضمون شائع ہوا ہے بے شمار افراد نے وہاں سے منگوائی کچھ افراد نے خود جاکر وہاں سے لی‘ آپ بھی جائیے آپ کو بھی مل جائے گی۔ آپ’’ سنبھلو‘‘بوٹی جڑ سمیت لے کر خشک کرکے باریک پیس کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھر لیں اور صبح و شام بعداز غذا چچا کو استعمال کروائیں۔ کینسر کا مکمل علاج ہے۔ بے شمار کا کینسر صرف اس بوٹی کی وجہ سے ختم ہوا۔ بہت سی خواتین کے سینے اور جگر کا سرطان صرف اور صرف سنبلو کے استعمال سے ختم ہوا ہے۔اگر اس بوٹی کے مکمل فوائد جاننا چاہتےہیں تو ماہنامہ عبقری اپریل 2016ء کا مطالعہ کیجئے۔
جسم ہوا نکلے غبارہ کی مانند: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے ملاقات کی بہت خواہش ہے‘ عبقری رسالہ گزشتہ کئی ماہ سے پڑھ رہی ہوں۔ محترم! میرے ساتھ بہت عجیب مسئلہ ہے‘ بہت سے ڈاکٹر اور حکماء کے پاس گئی لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا‘ ابھی شادی کو صرف چھ ماہ ہوئے ہیں مگر مسئلہ گزشتہ آٹھ سال سے آرہا ہے‘ سارا جسم ڈھیلا‘ پیٹ‘ کمر‘ بازوؤں‘ سینہ لٹک رہا ہے‘ سارا جسم اس طرح ہے جس طرح غبارے سے ہوا نکل گئی ہو اور وہ خالی ہوجاتا ہے۔میں لکھ نہیں پارہی میں کیسے بتاؤں میری کیا حالت ہے‘میں بہت پریشان ہوں‘ میرے مسئلے کا حل بتائیے‘ سمجھ نہیں آرہی کیا لکھو‘ کس طرح لکھوں‘ کیسے لکھوں خدار ا آپ سمجھ گئےہوں گے مجھے کچھ بتائیے۔ میں بہت شرمند ہوتی ہوں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:بہن آپ اپنی غذا پر توجہ دیں۔ آج کل گاجروں کا موسم ہے۔ دو تین گاجریں کاٹ کر تھوڑے سے پانی میں اتنا ابالیے کہ پانی گاجروں میں جذب ہوجائے اب ان پر تھوڑی سی چینی ڈالیے اور روزانہ ناشتے میں ابلی ہوئی تین گاجریں کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیا کریں۔ ذائقہ کیلئے ان پر چاندی کا ورق بھی لگاسکتی ہیں یا کبھی چھوٹی الائچی پیس کر چھڑک سکتی ہیں‘ تین چار ہفتوں میں ہی فرق پڑجائیگا۔ ایک خاتون بہت دبلی پتلی تھیں میں نے ان کو یہی نسخہ بتایا اور انہوں نے اس پر عمل بھی کیا۔ جب اگلی دفعہ ملاقات ہوئی تو میں ان کے تروتازہ اور شگفتہ چہرے کو دیکھ کر حیران رہ گیا‘ انہوں نے بتایا ’’ میں نے گاجر والے آپ کے ٹوٹکہ پر عمل کیا ہے اب میری صحت قابل رشک ہے‘ میرے شوہر بھی خوش ہیں۔ گاجروں نے میری کایا ہی پلٹ دی ہے‘ خوب بھوک لگتی ہے‘ پیٹ میں کوئی گڑبڑ نہیں‘ قبض ختم ہوگئی اور چہرے کا پیلا پن خودبخود غائب ہوگیا‘ یہی ٹوٹکہ آپ بھی آزمائیے۔ہلکی پھلکی ورزش کیجئے‘ صبح اٹھ کر نماز فجر کے بعد چھت پر یا پرفضا مقام پر لمبے لمبے سانس لیں۔ عبقری دواخانہ کا ’’تندرستی ٹانک‘‘ چند بوتلیں استعمال کریں۔ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
پتے کا درد: گزارش یہ ہے کہ میری بیٹی جس کی عمر 9 سال ہے‘ گزشتہ سات ماہ سے پتے کے درد میں مبتلا ہے۔ ایک حکیم صاحب کے کہنے پر چھ ماہ علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا اور یہ درد مسلسل نہیں ہوتا کبھی ہوتا ہے کبھی نہیںہوتا۔ جب ہوتا ہے تو بہت شدید ہوتا ہے۔ براہ مہربانی اس کاکوئی شافی علاج بتائیں۔ (اسلام الحق‘ رحیم یار خان)
مشورہ:

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 410 reviews.