Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں کلونجی کا ساتھ ہرگز نہ چھوڑیں کیونکہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

کلونجی یرقان کے مریضوں کے لئے سُود مند چیز ہے ۔ اگر 250 ملی لیٹر پانی میں 25 گرام مہندی کے پتے اور 25 دانے کلونجی کے رات کو بھگو دیں صبح کو مل چھان کر حاصل شدہ مرکب میں ایک چمچ خالص شہد اور آدھا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر مریض کو پلائیں ۔

کلونجی کے بارے میں ارشاد نبوی ﷺ ’’ ایک ایسا دانہ کلونجی ہے جس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ء ہے۔ ‘‘کلونجی ایک کم قیمت لیکن بیش بہا چیز ہے ۔ شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جس میں کلونجی استعمال نہ ہوتی ہو عام طور پر یہ اچاروں میں زیادہ استعمال ہوتی ہے کلونجی کے بیج ‘ تیل ‘ ٹہنیاں ‘ فرمان مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ہر مرض کی دوا ہیں۔ کلونجی یرقان کے مریضوں کے لئے سُود مند چیز ہے ۔ اگر 250 ملی لیٹر پانی میں 25 گرام مہندی کے پتے اور 25 دانے کلونجی کے رات کو بھگو دیں صبح کو مل چھان کر حاصل شدہ مرکب میں ایک چمچ خالص شہد اور آدھا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر مریض کو پلائیں ۔ علاج پندرہ یوم جاری رکھیں انشا ء اللہ پھر زندگی بھر یرقان نہیں ہو گا ۔اس کے علاوہ بواسیر خواہ خونی ہو یا بادی اس کے لئے مہندی 50 گرام کو ایک پائو زیتون کے تیل میں ملا کر پانچ منٹ کے لئے اُبال لیں صبح اور رات کو سونے سے قبل 4 سے 5 قطرے خالص کلونجی کے تیل کے ملا کر روئی کی مدد سے بواسیری مسوں پر لگائیں اور ہر صبح بھیگے ہوئے پانچ دانے انجیر 12 قطرے کلونجی کے تیل کے ساتھ کھائیں انشا ء اللہ کچھ دنوں میں مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
کلونجی کے بیج اور کلونجی آئل ایک ایسا تیل ہے جس میں ایسے اجزا ء پائے جاتے ہیں جو حقیقی معنوں اسے ایک با کمال دوا بنا دیتے ہیں جیسا کہ رال دار مادے کاروٹین ‘ نلیلین ‘ ٹے نین ‘ سی پونین ‘ نامیاتی تیزاب اور گلوکوز وغیرہ ۔اب محترم قارئین کی خدمت میں کچھ امراض بیان کرتا چلوں جن کلونجی بطور تیل کے مفید و کارگر ہے ان امراض میں کھانسی ‘ نزلہ ‘ دمہ ‘ مرگی ‘ رعشہ ‘ فالج ‘ قولنج ‘ ضعف اعصاب ‘ پیٹ کے درد ‘ سر کا آدھا درد ‘ نسیان ‘ نفخع شکم اور خواتین کی عوارض چند ایک مثالیں ہیں۔ اب ذیل میں کچھ امراض اور کلونجی کے تیل کا تفصیلا ً استعمال درج کرتا ہوں ۔1 ۔ گرتے اور کمزور بال:کلونجی کا تیل سر پر لگائیں نہ صرف گرتے بالوں کو روکتا ہے بلکہ انہیں مضبوط ‘ سیاہ اور چمکدار بھی بناتا ہے ۔2 ۔ گنج اور بالخورہ:اس میں سرکہ اور ادرک کا پانی ہم وزن ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں اور رات سونے سے پہلے کلونجی کے بیج پیس کر کلونجی کے تیل میں ملا دیں یہ ایک گاڑھا لیپ بن جائے گا اب متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔3 ۔ معدہ کی اصلاح کے لئے:ایک گرام نمک ‘ 10 قطرے کلونجی کا تیل آدھے کپ نیم گرم دودھ میں ملا کر پئیں۔ 4۔ دمہ:ناشتے سے پہلے اور سوتے وقت نیم گرم دودھ میں آدھا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر پئیں اور بھاپ کے لئے اُبلتے پانی میں ایک کھانے کا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو مرتبہ اس کی بھاپ لیں ‘ سینے اور گلے پر نیم گرم تیل کی 3 سے 4 بار مالش کریں ۔5 ۔ کینسر:گاجر کے تازہ جوس میں آدھا چمچ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دو مرتبہ پئیں اور یہ علاج تین ماہ تک جاری رکھیں۔6۔دماغی امراض و اعصابی کمزوری: دماغی و اعصابی تنائو ‘ جسمانی و اعصابی کمزوری میں 7 قطرے تیل کے خالص شہد میں ملا کر لیں ۔7 ۔ قوت باہ کے لئے:کلونجی کا تیل 7 قطرے شہد یا شربت کے ساتھ پئیں ۔8 ۔ مرگی:کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ دائیں نتھنے میں اور ایک قطرہ بائیں نتھنے میں ڈالیں اور دس قطرے کلونجی کا تیل دو چمچ شہد کے ساتھ استعمال کریں ۔9 ۔ شوگر:کلونجی کے بیج 12 گرام ‘ کاسنی کے بیج 6 گرام ‘ میتھی کے بیج 6 گرام ہر ایک کو پیس لیں اب اس سفوف میں سے 3 گرام صبح اور 3 گرام شام کو 5 قطرے کلونجی تیل کے ہمراہ استعمال کریں جبکہ ہر تیسرے دن ایک کپ کریلے کا پانی پئیں ۔10 ۔ جنسی کمزوری:کلونجی ‘ قسط شیریں اور حب الرشاد ان تین کے بیج 25 ‘ 25 گرام لیں اور گرائنڈ کر کے سفوف بنا لیں رات کے وقت 6 گرام سفوف میں دو قطرے کلونجی کا تیل شامل کریں اور ایک بڑا چمچ خالص شہد ایک گلاس دودھ میں ملا کر پی لیں ۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 676 reviews.