Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انگور بڑھاپے اور جوانی کے درمیان آہنی دیوار

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

اس لیے گردوں کی سوزش اور گردوں کی پتھری میں انگور مفید ہے۔ اس کو چھلکوں سمیت استعمال کرنے سے سرطان کا امکان نہ رہے گا۔ بڑھاپے کے عمل کو کم کرتا ہے۔ انگور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ دل کے درد اور بے ترتیب دھڑکن میں بھی انگور فائدہ دیتا ہے۔

انگور بڑا مفید اور غذائی اجزا سے بھرپور پھل ہے۔ ایک چھٹانک انگور میں 26 حرارے قوت ہوتی ہے۔ جو حضرات طاقت کیلئے گلوکوز کا استعمال کرتے ہیں انہیں اس کے بجائے انگورکااستعمال شوق سے کرنا چاہیے کیونکہ اس میں گلوکوز کے علاوہ دیگر غذائی اجزا اور حیاتین بھی ہیں۔ یہ ملٹی وٹامن ہوتا ہے۔ یہ معدہ کو طاقت دیتا ہے‘ معدے کی جلن کو ختم کرتا ہے‘ خون کو بڑھاتا ہے۔اس لیے خون کی کمی کی صورت میں انگور بڑا مؤثر ہے‘ قبض کو دور کرتا ہے جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہو ان کو رات سوتے وقت نصف پاؤ انگور استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ انگورجسم کو تندرست رکھتا ہے‘ گردے کی بیماریوں میں مفید ہے‘ اس کے استعمال سے گردوں کوطاقت ملتی ہے۔ انگور پیشاب آور بھی ہے پیشاب کے ذریعہ بدن کے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس لیے گردوں کی سوزش اور گردوں کی پتھری میں انگور مفید ہے۔ اس کو چھلکوں سمیت استعمال کرنے سے سرطان کا امکان نہ رہے گا۔ بڑھاپے کے عمل کو کم کرتا ہے۔ انگور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ دل کے درد اور بے ترتیب دھڑکن میں بھی انگور فائدہ دیتا ہے۔ انگور کا جوس آدھے سر کے درد کا مؤثر علاج ہے۔ آدھے سر کے درد میں انگور کا جوس صبح شام استعمال کرنے کامشورہ ہے۔ انگور کے پتے بھی بطور دوا استعمال کیے جاتے ہیں‘ یہ کالی کھانسی استسقاء (پیٹ میں پانی بھر جانا‘ جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔ ان بیماریوں میں انگور کے پتوں کا جوشاندہ صبح و شام استعمال کرنا مفید ہے۔
نکسیر: میٹھے انگور کا رس نکال کر اس کو ناک میں ڈال کر اوپر کو سانس کے ساتھ کھنچوانے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔
آنکھیں دکھنا: کھٹے انگور کا پانی نکال کر ڈراپر وغیرہ سے دو دو بوند دکھتی ہوئی آنکھوں میں ڈالنے سے آرام آجاتا ہے۔
کھانسی: مغزبادام ایک تولہ‘ ملٹھی پسی ہوئی ایک تولہ‘ منقیٰ بیج نکال کر ایک تولہ سب کو پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور ایک ایک گولی منہ میں رکھ کر چوسیں کھانسی ان شاء اللہ دور ہوجائے گی۔ لیکوریا: لیکوریا اور بدہضمی‘ قبض‘ سردرد کی شکایت رہتی ہو تو انگور کا رس ایک چمچ صبح و شام استعمال کرنا مفید ہے۔ حاملہ عورت کو اگر روزانہ صبح و شام دیا جائے تو اسے
چکر آنا‘ غشی‘ مروڑ‘ اپھارہ قبض وغیرہ کی شکایت نہیں ہوتی۔
بندش حیض: اگر ماہواری ٹھیک وقت پر نہ ہوتی ہو تو مغزبادام بغیر چھلکا اتارے چار تولہ‘ کشمش سبز دس تولہ‘ ناریل سات تولہ‘ چھوہارے عمدہ آٹھ عدد سب کو کوٹ کر محفوظ کرلیں۔ ماہواری کے دنوں پانچ تولہ روزانہ گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے حیض کھل کر جاری ہوجاتا ہے۔
خوبصورتی کیلئے: خوبصورتی میں اضافے کیلئے ایکسٹریکٹ جلد کو نرمی‘ چمک اور غذائیت مہیا کرتا ہے۔ اس کیلئے انگور اور شہد کو مکس کرلیں اور پندرہ سے بیس منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں۔ پھر اچھی طرح دھو کر کریم لگالیں۔ یہ خشک جلد کیلئے مفید ہے۔ چکنی جلد کیلئے: انگورکا جوس دس چمچ‘ بادام روغن دس چمچ اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ لیں اور صبح و شام روئی کی پھریری سے چہرے پر لگائیں پھر کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ انگور سے سرکہ بھی تیار کیا جاتا ہے جوکہ تمام سرکوں سے بہتر شمار ہوتا ہے جس کے اثرات خام انگور کے مطابق ہیں۔ یہ سرکہ موسم برسات میں بہت مفید ہے۔
بال گرنا: بال جھڑ یعنی گنج کیلئے کشمش عمدہ ایک حصہ‘ ایلوا آدھا حصہ لے کر کھرل میں خوب باریک پیس لیں اور پانی شامل کرکے لیپ لگائیں چند روز کے استعمال سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں اور نہایت عمدہ بال پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ پیچش اور دست کی صورت میں انگور نہ کھائیں۔ شوگر کے مریض اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کریں۔انگور ایک ایسا پھل ہے جسے باغوں کے علاوہ گھروں میں بھی بیلوں پر لگایا جاسکتا ہے۔

 

انوکھے جہانوں کی سیر اور دل سے اللہ اللہ جاری: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے مراقبہ کے متعلق ایک کتاب سے معلوم ہوا‘ مراقبہ کی مشق میں نے آج سے پندرہ سے بیس سال پہلے ہی کرنا شروع کردی تھی ‘ مراقبہ کی وجہ سے مجھے جسمانی طور پر بہت فوائد حاصل ہورہے تھے مگر مجھے اس کے روحانی کمالات کا علم ماہنامہ عبقری کے ذریعے ہوا۔ پھر میں نے ماہنامہ عبقری کی بتائی ترتیب پر مراقبہ کرنا شروع کردیا‘ مجھے مراقبہ کے روحانی کمالات حاصل ہونا شروع ہوگئے‘ میں نے بہت متبرک جگہوں کی سیر کی‘ اللہ کے ولیوں کی زیارت کی‘ میرے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے‘ گھر میں برکت اور سکون آگیا۔ گزشتہ ہفتے نماز عشاء کے بعد مراقبہ کیلئے بیٹھا اور عبقری میں بتائے گئے طریقے سے مراقبہ شروع کردیا‘ تھوڑی ہی دیر کے بعد مجھے ایسے محسوس ہوا کہ عرش سے میرے اوپر بہت زیادہ نور کی بارش ہورہی ہے۔ میرا سارا جسم نور سے تربتر ہورہا ہے‘ وہ نور میرے جسم سے ہوتا ہوا میرے دل پر پڑرہا ہے اور پھر میرا دل اللہ اللہ کررہا ہے۔ نامعلوم کب تک وہ نور (باقی صفحہ نمبر 42 پر )

منہ سے بدبو کا علاج: اگر دانتوں کی خرابی سے منہ سے بدبو آتی ہو تو جامن کھانے سے دور ہوجاتی ہے‘ اس کے علاوہ سینے کی جلن کیلئے انتہائی مفید ہےاور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 831 reviews.