Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جن نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میری زندگی کا انوکھا واقعہ ہے جو مجھے آج تک نہیں بھولا۔ میری سچی آپ بیتی لکھنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ آپ اسے ماہنامہ عبقری کا حصہ بنائیے تاکہ ان لوگوں پر یہ حقیقت کھلے جو کہ جنات کے وجود کے ہی منکر ہیں۔ میں جب تقریباً سات آٹھ سال کی ہی ہوں گی تب کی بات ہے میں قرآن پاک حفظ کررہی تھی غالباً میں دوسرے سپارہ پر تھی اور پڑھنے جایا کرتی تھی۔ ایک رات میں سوئی ہوئی تھی سردیوں کی راتیں تھیں‘ کمبل اوڑھا ہوا تھا رات کے آخری پہر مجھے کسی نے جھنجھوڑ کر اٹھایا‘ میں اٹھ گئی پھر کسی نے میرا بازو سے پکڑ کرمجھے اٹھایا‘ میں سمجھی کہ امی سکول کیلئے اٹھارہی ہیں جب میں نے آنکھیں کھولیں تو سامنے کمرے ہی کی چھت سے ایک ہاتھ یعنی بازو جیب کے اندر ڈالا ہوا آتا دکھائی دیا‘ بالکل اس طرح جیسے ہم سویٹر کی جیب میں ہاتھ ڈالتے ہیں لیکن یہ نہ ہی سویٹر تھا اور نہ ہی قمیص تھی بلکہ صرف ایک اڑتا ہوا بازو جس کا ہاتھ جیب میں تھا‘ جیب کی صرف شیپ تھی یہ جیب نہ تو قمیص کی تھی نہ سویٹر کی اور وہ بازو میرے سے ایک فٹ کے فاصلے پر رکا اور جیب میں سے ہاتھ نکال کر میری طرف بڑھایا گویا جیسے دوستی کیلئے بڑھایا جاتا ہے اور جب میں نے یہ سب کچھ دیکھا تو جلدی سے کمبل منہ پر اوڑھ لیا کیونکہ اس سے زیادہ میں برداشت نہیں کرسکتی تھی اور مجھے سخت سردی میں ایسا پسینہ آرہا تھا جو کہ جون کے مہینے میں آتا ہے۔ واضح رہے کہ اس کا رنگ یعنی اس بازو کا گرے رنگ کا تھا جو کہ انسانی رنگ سے بالکل مختلف تھا۔

ام سلمہ‘ لاہور

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 846 reviews.