Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سات سود خوروںکے نام‘ کینسر سے شفاء کاسبب بن گئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

ڈاکٹرز حیران ہیں کہ ٹانگ کا جتنا بھی گوشت خراب تھا وہ بالکل تازہ گوشت کی طرح ہوگیا ہے۔ ابھی صبح ہی ڈاکٹروں کی پوری ٹیم نے تسلی سے چیک کیا ہےا ور ہمیں خوشخبری دی ہے کہ اب ٹانگ کاٹنے کی ضرورت نہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پاکستان کے ایک بڑے شہر میں حکمت کرتا ہوں‘ الحمدللہ! صرف اللہ کے فضل و کرم سے کلینک پر رش سارا سال ختم نہیں ہوتا۔ادویات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اللہ رب العزت کا نام بھی پڑھنے کیلئے بتاتا ہوں۔ماہنامہ عبقری سے جڑنے کے بعد میں سے ملے وظائف پریشان مخلوق کو ضرور بتاتا ہوں اور سب کو فائدہ ہوتا ہے۔ میرے سینے میں بے شمار راز ہیں میں لوگوں کو سب کچھ بتانا چاہتا تھا مگر کوئی مؤثر پلیٹ فارم موجود نہ تھا‘ مگر جب سے ماہنامہ عبقری ملا ایک امید بندھی کہ اب میں بھی سینے میں کچھ لیکر اس دنیا سے نہ جاؤں گا۔ میرے سینے میں جوکچھ بھی ہے وہ مخلوق خدا کی امانت ہے اور ان شاء اللہ عبقری کے ذریعے میں یہ امانت مخلوق کو لوٹانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ فی الحال چند اہم واقعات عرض کرنا چاہتا ہوںگا۔
چند دن پہلے میرے پاس ایک کیس آیاجس میں ایک شخص کی ٹانگ کینسر کی وجہ سے خراب ہوگئی اور گوشت اور ہڈی ننگی ہوگئی اور کینسر کی وجہ سے اندر گوشت کی حالت بھی خراب تھی وہ لوگ مریض کو نہیں بلکہ موبائل پر اس کی تصاویر لے کر آئے تھے‘ انہوں نے مجھے تصاویر دکھائیں۔ میں نے ان کو اپنے کلینک کی ادویات کے بجائے عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفایابی‘‘ استعمال کروانے کا کہا اور اس کے ساتھ انہیں کم از کم سات سودخوروں کے نام ایک کاغذ پر لکھ کر اس شخص کی ٹانگ پر باندھنے کیلئے کہا۔ انہوں نے عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ استعمال کرائیں اور اس کے ساتھ سات سود خوروں کے نام لکھ کر ٹانگ پر باندھ دئیے۔ قارئین! شاید آپ یقین نہ کریں مگر یہ سوفیصد سچ ہے کہ صرف تین دن کے بعد وہ میرے پاس آئے اور انہوں نے آکر بتایا کہ ڈاکٹرز حیران ہیں کہ ٹانگ کا جتنا بھی گوشت خراب تھا وہ بالکل تازہ گوشت کی طرح ہوگیا ہے۔ ابھی صبح ہی ڈاکٹروں کی پوری ٹیم نے تسلی سے چیک کیا ہےا ور ہمیں خوشخبری دی ہے کہ اب ٹانگ کاٹنے کی ضرورت نہیںاور انہوں نے آنکھوں میں خوشی کے آنسو لاتےہوئے مزید بتایاکہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ تین دن بعد مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیں گے۔ اس طرح کی ٹانگ جو آدھی ران سے کاٹنی تھی وہ کٹنے سے بچ گئی وہ لوگ بہت خوش ہیں میں نے ان کو معجون شفایابی مزید کچھ دن استعمال کرنے کو کہا ہے اور ان سے عرض کی ہے کہ علاج سے پہلے کی تصاویر اور علاج کے بعد والی تصاویر کے پرنٹ نکلوا کے لادیں جیسے ہی وہ تصاویر آئیں گی ماہنامہ عبقری کو ضرور بھیجوں گا۔
ایک اور مریض آیا۔ اس کا ہرنیا کا آپریشن ہوا ڈاکٹروں نے اس کا پیٹ اوپر سے نیچے کاٹا مگر ٹانکے لگنے کے بعد ٹانکوں کے ارگرد کی جلد سوج گئی اور اتنی زیادہ سوج گئی کہ ٹانکے جلد کے اندر چلے گئے دو ماہ سے ڈاکٹروں نے اینٹی بائیوٹک دیں مگر فرق نہ پڑا میں نے اس شخص کو سود خوروں کے نام لکھ کر پیٹ پر باندھنے کا مشورہ دیا۔ ۹دن بعد اس نے آکر بتایا کہ جلد کی سوجن ٹھیک ہوگئی ہے اور آدھے سے زیادہ ٹانکے ڈاکٹروں نے نکال دیئے ہیں کچھ باقی رہ گئے ہیں میں نے کہا مزید آٹھ دن باندھے رکھو۔ ان شاء اللہ بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔
میرے پاس دو بہنیں آتی ہیں جن کی والدہ کی وفات کے بعد ان کے بھائی اور والد نے ان کو گھر سے نکال دیا۔ اب ایک کمرہ کرائے پر لے کر رہتی ہیں اور سکول میں پڑھاتی ہیں میں نے ان ’’اسرارِ الدنیا و الآخرہ‘‘ والا عمل چالیس دن کے لیے 35ویں رات اس نے خواب میں دیکھا کہ ان کا بھائی دونوں بہنوں اور باپ کی تصویر لے کر ایک عامل کے پاس گیا۔ اس عامل نے تصویروں پر عمل کیا اور تصویریں آگ میں پھینک دیں۔ جیسے جیسے تصویر جلتی گئیںان کے بھائی کا چہرہ ’’خواب میں‘‘ سیاہ ہوتا گیا۔ دوسرا منظر دیکھا کہ ان کی پھوپھی کسی عامل سے تعویز لے کر آئی ہے اور وہ تعویذ ان کے والد کو پلایا اور ان کے والد کو کہا کہ بیٹیوں کو ٹھڈے مار مار کر گھر سے نکال دو ان کے والد نے ایسا ہی کیا۔ اور حقیقت میں بھی ان کے والد نے ٹھڈے مارکر گھر سے نکالا تھا۔ عمل جاری رکھا چالیس ویں رات خواب دیکھا کہ دونوں بہنیں لاہور کے شاہی قلعہ میں جگہ جگہ مختلف شکلوں کے لوگ دکھائی دے رہے ہیں ایک شخص دیکھا جس کی ہر لمحہ شکل تبدیل ہو جاتی ہے ایک اور خواب دیکھا کہ کسی سانپ نے اس کے گھٹنے پر ڈس لیا ہے اسی دن سے ٹانگ میں درد ہورہی ہے یہ آخری دن کے خواب میری سمجھ میں نہیں آئے اس سے سارا واقعہ آپ کو لکھ رہا ہوں۔(ناصرمحمود)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 156 reviews.