Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۲

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

آپی ملاقات کے لیے آئیں۔ امی اور آپی اندر ملاقات کے لیے چلی گئیں۔ میں باہر تھی اور دل ہی دل میں دعائیں مانگ رہی تھی کہ حضرت مجھے بھی ملاقات کے لیے بلالیں۔ میں نے اوّل و آخر دفعہ درود شریف پڑھ، سورئہ فاتحہ ایک بار اور تین قل (سورۃ اخلاص، فلق، و الناس) پڑھیں میں نے یہ عمل تین مرتبہ ہی پڑھا ہوگا کہ آپی نے مجھے اشارہ کیا کہ جلدی آئو شیخ الوظائف سے مل لو۔ الحمداللہ! میں نے اس عمل کے ذریعے حضرت صاحب سے ملاقات کرلی۔
روحانی غسل سے خارش کا علاج:مجھے ایک دفعہ بہت سخت خارش پڑگئی میں جب نہاتی تو خارش اور بڑھ جاتی تھی۔ میں دو سے تین دفعہ روحانی غسل کیا اور میری خارش بالکل ختم ہوگئی۔یارب موسیٰ سے گم ہوئے پیسے مل گئے:میرے پیسے اکثر گم ہوجاتے ہیں میں یَارَبِّ مُوسیٰ ’یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ والی دعا پڑھتی ہوں۔ الحمد اللہ! پیسے مل جاتے ہیں۔یارب موسیٰ سے بھاگی لڑکی واپس مل گئی: آج بھی ڈائری لکھنے بیٹھی ہوں تو اللہ کی قسم! دل سے دعائیں نکلتی ہیں آپ کے وسیلہ سے ہماری اتنی مشکلات حل ہوئیں ہیں کہ کچھ بتا نہیں سکتے شمار سے بھی شاید باہر ہیں۔ آپ کے بتائے ہوئے وظائف اگر ہم تک نہ پہنچ سکتے تو آج زندگی سے فارغ ہو جاتے۔ فاقوں سےہی مرجاتے۔ اگر فاقوں سے بچ جاتے تو پریشانیوں سے مرجاتے۔ غالباً یہ 2016 کی بات ہے ہمارے گھر ویسے ہی بہت پریشانی تھی امی ابو کا جھگڑا، بغیر بتائے ابو کا دکان بیچ کر گھر فارغ بیٹھ جانا وغیرہ۔ ایک اور مصیبت جو آن پڑی وہ یہ تھی کہ میری بہن ناراض ہوکرگھر سےچلی گئی تھی۔ ابو کو ہارٹ اٹیک ہونے والا ہوگیا۔ امی کی حالت بھی بہت بری ہوگئی امی بات کرتے کرتے بے ہوش ہوگئی۔ دن اور ساری رات بہت مشکل تھا میں نے اور میری بڑی آپی نے’یَارَبِّ مُوسیٰ ’یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کیا۔ میں نے سچے جذبے کے ساتھ پڑھا اگلے دن پولیس اسٹیشن سے فون آگیا کہ آپ کی بیٹی مل گئی ہے ہم صبح گئے اور اس کو لے آئے میرے ابو نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ یا اللہ میری بیٹی واپس آجائے میں اس کو کچھ نہیں کہوں گا۔ کئی لوگ غیرت کے نام پر قتل کردیتے ہیں مگر میں نہیں کرو ںگا‘‘ پولیس والوں کا کہنا تھا کہ اگر ہم جلدی نہ پہنچتے تو یہ کراچی کی بس پر سوار ہوکر چلی جاتی اور شاید پوری زندگی نہ ملتی۔دو انمول خزانے کا کمال:میری امی اور آپی دو انمول خزانے پڑھتی ہیں اس کی برکت سے ہمارے ابو نے دکان بیچ دی تھی اس کی جگہ ایک دکان مل گئی اور ہمارے پاس پیسےنہیں تھے وہ بھی ہمارے تایا ابو نے دے دیئے اور کہا کہ دکان میں سودا سلف ڈال لو۔ الحمد اللہ! ہمارے حالات اس سے بہت بہتر ہوگئے ہیں فاقوں سے دورہو گئے ہیں۔
بے اولادی اور مردانہ کمزوری کیلئے پڑدادا
کی بوسیدہ ڈائری سےملے چند نسخہ جات
درج ذیل تمام نسخہ جات بڑی مشکل سے بوسیدہ ڈائری سے اکٹھے کیےہیں‘یہ تمام صدری راز جن کی شاید کسی کو خبر بھی نہ ملتی۔عبقری کی بخل شکنی دیکھتے ہوئے پرانا صندوق کھولا اور پڑدادا کی بوسیدہ ڈائریوں سے بمشکل چند نسخہ جات نکلے جو قارئین کی نذر کرتا ہوں۔
یہ نسخہ جات بے اولاد مرد حضرات اور کمزور مرد حضرات کیلئے ہیں:۔نسخہ نمبر1:بہمن سفید ایک تولہ،بہمن سرخ ایک تولہ، طباشیر ایک تولہ، زعفران 1/2 ماشہ، تو دری سرخ آدھ تولہ، تخم سر والی آدھ تولہ، تال مکھانہ ایک تولہ، ثعلب مصری ایک تولہ، شقاقل مصری ایک تولہ، اسگندھ ناگوری آدھ تولہ، چھلکا اسپغول ڈیڑھ تولہ، ست سلاجیت اصلی ایک تولہ، موچرس ایک تولہ، صمغ عربی ایک تولہ ۔طریقہ استعمال: چھلکا اسپغول کے علاوہ تمام اجزاء کو کوٹ کو سفوف بنالیں، دوائی بنانے کے بعد چھلکا اسپغول شامل کرلیں۔ خوراک بقدر 3ماشہ صبح و شام دودھ سے استعمال کریں۔
نسخہ نمبر2:دارچینی، کباب چینی، حرمل سوختہ، خراطین مصفٰی ہم وزن لیکر سفوف بنالیں اور کیپسول میں بھرلیں۔ صبح و شام ایک ایک کیپسول دودھ کے ساتھ کھالیا کریں۔
نسخہ نمبر3:حرمل، جلوتری، جوزبوا، لونگ ہر ایک15گرام، تل سیاہ مقشر 20گرام سب دوائوں کو کوٹ کر شہد میں ملالیں۔ 5 گرام دوا ڈیڑھ پاؤ سے آدھ کلو دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں۔ یہ نسخہ انتہائی سستا اورسادہ ہے مگر اس کے نتائج اتنے ہی زبردست اور لاجواب ہیں۔ممسک ‘ اور رکاوٹ کیلئے بہترین ہے۔نسخہ نمبر4:زکاوت حس اور سرعت انزال کیلئے نسخہ خاص: ثعلب مصری 50گرام، موصلی سفید50گرام، سپاری کاٹھی 50 گرام، سنگھاڑا خشک50گرام، مصری 200 گرام۔ 10گرام صبح و شام نہار منہ ہمراہ دودھ 21 دن استعمال کریں۔نسخہ نمبر5: کے بیج، دو چمچ میتھی کے بیج اور ایک چمچ جنگلی نیاز بو تمام اجزا کو پیس لیں۔ ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کرکے کھالیں۔ پھر اس کے بعد ایک گلاس دودھ پیئے۔طاقت‘ چستی اور ازدواجی زندگی میں بہار کیلئے لاجواب ہے۔نسخہ نمبر6:کمزوری دور کرنے کے لیے ایک تولہ اڑوسہ بوٹی (بانسہ) کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں صبح مل چھان کر اس کا پانی پی لیں۔شادی شدہ مرد حضرات کیلئے انتہائی سادہ سا نسخہ ہے مگر اس کے نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔نسخہ نمبر7:کلونجی50گرام، عقرقرحا 50گرام، تخم ریحان 50گرام، مصری 50 گرام۔ تخم ریحان کے علاوہ باقی تمام اجزاء کوٹ پیس کر سفوف بنالیں۔ ان تمام اجزا میںتخم ریحان بغیر کوٹے ملالیں۔ ایک چوتھائی چمچ صبح و شام بعداز غذا استعمال کریں۔بے اولاد اور کمزور حضرات کیلئے لاجواب شفائی مرکب ہے۔نسخہ نمبر8:ثعلب مصری، مغز بنولہ، مغز سنگھاڑا یا موصلی سفید (دونوں میں سے ایک چیز) اور چھلکا اسپغول اور چار چیزوں کو ہم وزن پیس کر ایک چمچ صبح نہار منہ دودھ میں ملاکر کھیرسی بنالیں اور استعمال کریں۔مردحضرات کیلئے قوت کا خزانہ ہے۔
نسخہ نمبر9: بے اولادی کے شکار مرد حضرات یہ نسخہ ضرور آزمائیں! میتھی کا سفوف چار ماشہ، کلونجی کا سفوف چار ماشہ، شہد خالص آدھا کپ تمام اجزاء کو مکس کرکےروزانہ ایک چمچ دودھ کے ساتھ پی لیں۔ اس کے علاوہ میاں بیوی کھجور پر 7مرتبہ 21 دن درود تاج دم کرکے کھائیں۔
نسخہ نمبر 10: اجوائن ، املی کے بیجوں کے ساتھ کوٹ پیس کر استعمال کرنے سے قوت باہ اور شہوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ دونوں کو ہم وزن لے کر خالص گھی میں بھون لے۔ پھر کوٹ پیس کر سفوف بنالیں اور ہوا بند برتن میں محفوظ کرلیں۔ اس سفوف کو شہد کے ساتھ ملاکر رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
نسخہ نمبر11: لاجونتی، تالمکھانہ، سمندر سوکھ، تخم ریحان، بیج بند، ثعلب مصری، موصلی سفید انڈین، سنگھاڑا خشک، بہمن سفید، تودری سفید یہ تمام اڑھائی اڑھائی تولہ، تخم املی کلاں پانچ تولہ، چھلکا اسپغول پانچ تولہ، کوزہ مصری دس تولہ، کشتہ قلعی پانچ گرام، کشتہ نقرہ تین گرام، مروارید ایک گرام ۔ چھلکا اسپغول اور تخم ریحان کے علاوہ تمام ادویات کوٹ پیس لیں۔ جب سفوف تیار ہوجائے تو اس میں چھلکا اسپغول اور تخم ریحان مکس کرلیں۔ کھانے کا ایک چمچ دیسی گھی آدھا نیم گرم دودھ میں ڈال دیں، اور اس کے ساتھ یہ دوا ایک تولہ صبح اور ایک تولہ شام کو استعمال کریں۔نسخہ نمبر12:تالمکھانہ ایک تولہ، تخم اوٹنگن ایک تولہ، بیج بند ایک تولہ، سروالی، موصلی سیاہ، موصلی سفید، گل پستہ، گل سپاری، موچرس، موصلی سنبھل، اندرجوشریں، سمندر سوکھ یہ سب ایک تولہ، گوند سنبھل ایک تولہ، ستاور ایک تولہ، گوندکیکر، کوند کتیرا، بہمن سرخ، بہمن سفید، چھلکا اسپغول ایک تولہ، خرفاسیاہ، طباشیر ایک تولہ، تخم املی کلاں دو تولہ، سنگھاڑے تین تولے، مغربادام 5تولے، چاروں مغز آٹھ تولے، کوزہ مصری دس تولہ، سوتے وقت ایک چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔نسخہ نمبر14:ٹائیفائڈ اور طاقت کے لیے: ایک کلو بڑا گوشت لیں، اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹی بنالیں، اس میں ایک چھٹانک ادرک اور ایک چھٹانک لہسن کوٹ کر اس کو دھونا نہیں، کوئی بھی چیز نہیں ڈالنی‘ یہ گھوٹ کر اس کو دھیمی دھیمی آنچ پر پکالیں۔ شام کو کھانا ہے، روٹی نہیں کھانی۔ اس کے بعد تین کپ دودھ پتی پی لیں۔ یہ عمل کم از کم تین دن کریں۔ اگر ٹائیفائیڈ نہ بھی ہوتو بہت طاقتور چیز ہے۔نسخہ نمبر15: (یہ نسخہ بوسیدہ ڈائری سے نہیں لیا گیا) مردوں کے کھانے میں اخروٹ شامل کرنے سے بانچھ پن دور کرنے اور ان کےمادہ منویہ گاڑھا ہونے کے حیرت انگیز نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ روزانہ 75گرام اخروٹ مردوں کے مادہ منویہ کی قوت حیات، حرکت پذیری اور ان کی ساخت کو بہتر بنانے میں سب سے زیادہ معاون ثابت ہوتے ہیں۔لاعلاج بیماریوں اور جادو جنات کے ڈسے ہوؤں کیلئے لاجواب عمل:جب بھی بارش ہو اس میں نہائیں(حسب موسم) اور نہاتے ہوئے دعائیں مانگیں۔ (اگر موسم سرما ہے تو بارش میں مت نہائیں مگر دعائیں ضرور مانگیں) بعض کتب میں لکھا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’بارش میں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔‘‘بارش میں نہاتے ہوئے رب سے باتیں کریں۔ اللہ تعالیٰ کو اپنے غم اور دکھوں کی داستان سنائیں۔ بارش بیماریوں کو دھوتی ہے۔ بارش مسائل کا علاج‘ غموں کا علاج‘ بارش میں رب ملتا ہے‘ بارش میں اپنےا اور اپنی نسلوں کیلئے فیصلے کروائیں اور بارش میں نہاتے ہوئے تصور کریں کہ بارش کا پڑنے والا ہر قطرہ میری بیماریوں دکھوں اور پریشانیوں کو دھو رہا ہے۔
بارش کے پانی کا ایک خاص عمل: بارش کا صاف پانی ایک برتن میں اکٹھا کرکے اس پر 70 مرتبہ درود ابراہیمی‘ 70 مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ 70 مرتبہ آیۃ الکرسی‘ 70 مرتبہ آیۃ کریمہ اور ستر، ستر مرتبہ چاروں قل شریف پڑھیں۔ہربار بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ضرور پڑھیں۔ یہ عمل چند افراد مل کر بھی کرسکتے ہیں اور اکیلے بھی کرسکتے ہیں۔یہ عمل بار بار بھی کرسکتے ہیں اور ایک مرتبہ بھی کافی ہے۔ یہ پانی اب کھانا پکاتے ہوئےتھوڑا سا ڈال لیں‘ پینے کیلئے جو پانی استعمال کرتے ہیں اس میں تھوڑا سا ڈال لیں۔اگر کوئی دوا کھارہے ہیں تو اسی پانی سے کھائیں۔لاعلاج بیماریوں‘ گناہوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں‘ نظربد‘ جادو جنات کے ڈسے ہوؤں کیلئے ‘ اندر کی ظلمتوں کو دور کرنے کیلئے لاجواب عمل ہے۔ اہیں تو اس میں برکت کیلئے آب زم زم ڈال سکتے ہیں۔ اس پانی کو بڑھاتے جائیں بارش کا پانی ملے تو ٹھیک ورنہ سادہ پانی بھی ڈال کر بڑھاسکتےہیں۔ نوٹ: اس عمل کے بے شمار تجربات شیخ الوظائف نے ماہنامہ عبقری اور درس میں بارہا بیان کیے ہیں۔(آ۔ف، راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 213 reviews.