Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۴

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

روحانی غسل کے فوائد: روحانی غسل سے تو اس قدر فوائد حاصل کیے ہیں کہ کیا بتائوں جب بھی کوئی مسئلہ ہو گھر میں بیمار ہو‘ روحانی غسل کرتی ہوں جتنا مسئلہ پیچیدہ ہو اتنی سورتوں کی تعداد بڑھا دیتی ہوں اور اللہ اپنا کرم کردیتا ہے۔
ایک اور فائدہ روحانی غسل کا حضرت جی میں پچھلے دنوں بہت بری طرح گر گئی تھی اور مجھے بہت بری چوٹ لگی ‘میں نے ہر طرح کی مالش کرلی جگہ بھی بہت نازک تھی سب کہیں ایکسرے کروائو مگر میرا دل نہیں مانتا تھا دوائیاں بھی کھائی لیکن فرق نہیں پڑتا تھا پھر میں نے اس کی نیت کرکے روحانی غسل کیا اور روحانی غسل کرنے کی دیر تھی کہ میرا درد ایسے غائب ہوا جیسے پہلے کبھی درد ہوا ہی نہیں۔ میرے سارے گھر والے بھی حیران رہ گئے جو رات تک چل نہیں پا رہی تھی وہ صبح ایک روحانی غسل سے کیسے ٹھیک ہوگئی۔اسی طرح تین سال پہلے میری بڑی بہن کو میرے بہنوئی نے لڑجھگڑ کر گھر بھیج دیا تھا اور وہ دو سال سے ہمارے گھر تھی ‘میری والدہ بہت زیادہ پریشان تھیں کیونکہ دن بدن حالات طلاق کی طرف آرہے تھے اور ان کے تین بچے تھے۔ ایک دن تو وہ ہمارے گھر آکراتنا لڑے کے میری والدہ کی طبیعت ہی بگڑ گئی اور ان کو دل کی تکلیف شروع ہوگئی۔ میرے بہنوئی لڑجھگڑ کر نکل گئے اور ہم بے بسی کی تصویر بنے ان حالات میں پریشان بیٹھے تھے۔ پھر ایک اللہ والے سے بات ہوئی انہوں نے کہا بہن سے کہو کہ آخری چھ سورتیں پڑھ کر روحانی غسل کریں۔ روحانی غسل کرنے کی دیر تھی جیسے ہی میری بہن روحانی غسل کرکے باہر نکلی میرے بہنوئی واپس آئے اور امی سے معافی مانگی اور دو سال بعد بہن کو فیصل آباد سے واپس لے گئے اور وہ دن گیا آج کا دن ‘گھر میں چھوٹے موٹے لڑائی جھگڑے چلتے لیکن اللہ کی اتنی رحمت ہوئی کہ اب اس کے بعد میری بہن کبھی ہمارے گھر لڑکر نہیں آئی۔ الحمدللہ! اب ہر بار بہنوئی کے ساتھ ہنسی خوشی آتی ہے اور ہنسی خوشی جاتی ہے۔اسی طرح میری ساتھی ٹیچر کے چہرے پر ایسا موہکہ نکل آیا جب ڈاکٹر کو دکھایا تو انہوں نے کہا جلانا پڑے گا آپکہیںتو آپ کا آپریٹ کردیں گے‘ میں نے اسے کہا ایک بار ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے اس مقصد کے لیے روحانی غسل کرو، اس ٹیچر نے جیسے ہی روحانی غسل کیا اس کے دانے بالکل غائب ہوگئے اور ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے کہ یہ کیسے ہوگیا؟اسی طرح ایک اور ٹیچر کے گھر میں کیڑے مکوڑے بہت نکلتے تھے اس نے بھی روحانی غسل کیا تو ان کے گھر سے ہر طرح کے کیڑے مکوڑے غائب ہوگئے۔
سورئہ قریش اور سورئہ کوثر کے فائدے:پچھلے دنوں ہمارے گھر کے یو پی ایس کی بیٹریاں خراب ہوگئیں‘ گھر کے حالات کچھ خراب تھے‘ بیٹریاں تبدیل نہیں کرسکتے تھے‘ میری بہن نے بیٹریوں میں پانی ڈالا اور لاتعداد سورۃ کوثر اور سورئہ قریش پڑھنی شروع کی اور اللہ سے دعا کی : اے اللہ تو اپنی رحمت کر اور جب تک ہمت نہیں نئی بیٹریاں لینے کی تو اپنے نام کی برکت سے ان کو ہی چلائے رکھ‘میرے اللہ نے واقعی اتنا کرم کیا کہ وہ بیٹریاں جو الیکٹریشن نے کہا تھا فوراً تبدیل کریں پھٹ جائیں گی وہ تین مہینے تک چلیں جب تک نئی بیٹریاں لینے کا بندوبست نہیں ہوا۔ اسی طرح میں اپنی برکت والی تھیلی میں سورہ ٔکوثر پڑھ کر پیسے رکھ دیتی ہوں اور اللہ کا اتنا کرم کہ ان پیسوں میں اتنی برکت ہورہی کہ مجھے بڑی سے بڑی رقم بھی کبھی بینک میں نہیں رکھنی پڑی بس تھیلی میں رکھ دیتی ہوں اللہ کا کوئی خاص کرم ہے کہ آج تک ایک پیسا بھی چوری نہیں ہوا۔
وزن کم رکھنے کا راز: مجھے میری ساتھی ٹیچرز اکثر پوچھتی ہیں کہ کون سا ٹوٹکہ آزما رہی ہو کیونکہ میرا وزن دن بدن کم ہورہا ہے۔ میں انہیں کہتی ہوں کہ میں جب بھی کھانا کھا کر فارغ ہوتی ہوں الحمدللہ کے بعد تین مرتبہ سورۂ قریش پڑھ لیتی ہوں‘ سورۂ قریش پڑھنے کی برکت سے میرا وزن دن بدن کم ہوگیا اور میں بالکل تندرست اور فٹ ہوگئی ہوں۔اسی طرح کبھی بھی کسی قسم کی ٹریفک میں پھنس جائوںمیں سورئہ الم نشرح پڑھتی ہوں اور اتنا کرم ہوتا اللہ کا فوراً ٹریفک سے نکل آتے ہیں۔ جب سے سورئہ الم نشرح پڑھ رہی ہوں‘زندگی میں دلی سکون اور اطمینان ہے دل کوئی غلط کام نہیں ہونے دیتا ہر بات کا مثبت پہلو دکھاتا ہے۔ کوئی غلطی کوتاہی سے فوراً رک جاتی ہوں توبہ کی توفیق دے دی ہے
ہمارے سکول میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ بہت سے لوگ پڑھ رہے ہیں اور آپ کے کہنے کے مطابق بہت سے لوگوں کو پڑھنے کے لیے بھی دیا ہوا ہے۔
یہاں کسی ٹیچر کی شادی نہیں ہوتی:ہمارے سکول میں مشہور تھا کہ یہاں پرکسی ٹیچر کی شادی نہیںہوتی لیکن جب سے انہوں نے حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنا شروع کیا‘ اللہ تعالیٰ نے اتنی رحمت کی اسی سال ہماری گیارہ سے بارہ ٹیچرز کی شادی ہوگئی۔ میری ایک ساتھی کولیگ کی والدہ کا اچانک بلڈپریشر بہت ہائی ہوگیا ڈاکٹرز نے جواب دے دیا اور کہا کہ ان کی شریان پھٹ گئی ہے آپ بس دعا کریں اسی وقت اس کو اُونچی آواز میں حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنے کے لیے کہا وہ بہت پریشان تھی اپنی والدہ کے لیے والد صاحب پہلے انتقال کرچکے تھے والدہ واحد سہارا تھیں وہ روتے ہوئے مسلسل حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھتی رہی اور اللہ تعالیٰ سے مانگتی رہی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے اور پوچھا کہ آپ نے ایسا کیا پڑھا یہ تو آپ کے ساتھ معجزہ ہوا ہے کہ آپ کی والدہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔اسی طرح ہمارے سکول کی ٹیچر(ف)کے بھائی کا بھی اسی طرح بلڈ پریشر ہائی ہونے کے ساتھ ہی دماغ کی شریان پھٹ گئی اور ساتھ ہی ان کی نظر بھی متاثر ہوئی ان کو بھی حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنے کو کہا اور ماشاء اللہ وہ بھی کچھ دنوں میں ہی بالکل ٹھیک ہوگئے۔نئی ٹیچر کی آمد اور برین ٹیومر: ہمارے سکول میں چھ سات ماہ پہلے ایک نئی ٹیچر آئی ان کو Brain tumar تھا اس نے سابقہ سکول بھی اسی وجہ سے چھوڑا تھا کہ وہ کام کا بوجھ زیادہ نہیں لے سکتی تھی۔وہ بریک ٹائم میرے ساتھ بیٹھی اپنے حالات نم آنکھوں کے ساتھ سنا رہی تھی تو میں نے اسے حوصلہ دیا اور اسے عبقری کا تعارف کروایا اور کہا کہ تم پورے یقین کے ساتھ تم پورے یقین کے ساتھ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنا شروع کرو۔ابھی ایک مہینہ ہی پڑھا تھا اس نے ڈاکٹرز سے اپنے ٹیسٹ کرائے تو اللہ نے کافی رحمت کی اور رپورٹس کافی پازیٹوآئیں۔ اس کی ماہانہ ادویات کا خرچہ چالیس ہزار تھا۔ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اب اس کا ایسا سبب بنا دیا ہے کہ ہر ماہ کے لیےادویات بالکل مفت آتی ہیں اور ایک پیسہ بھی نہیں لگتا۔
کمر کا ٹیومر کیسے ٹھیک ہوا جان لیجئے!: گزشتہ دنوں ہماری ٹیچر (س) کی کمر پر ایک دانہ بن گیا جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان ہوگئی ساری علامات یہی ظاہر کررہی تھیں کہ یہ بھی ٹیومر ہے‘ ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ ابھی ابتدائی سٹیج پر ہے آپ اس کاآپریشن کروا لو اس نے میرے ساتھ بات کی تو میں نے اسے روحانی غسل کا کہا اور ساتھ ساتھ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کی تعداد بڑھانے کو کہا میں نے کہا کہ روحانی غسل اسی نیت کے ساتھ کرو کہ آپ کا یہ ٹیومر ختم ہورہا ہے۔ اس نے بھی پورے یقین کے ساتھ کرنا شروع کیا اور اللہ تعالیٰ کا کرم ایسا ہوا جب ڈاکٹرز نے دوبارہ دیکھا تو کہا کہ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے انجکشن کے ساتھ ہی ہم یہ خون نکال دیں گے اور جب یہ خون لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ساری رپورٹس بالکل صحیح آئیں اور وہ اتنی خوش ہوئی کہ آتے ساتھ ہی میرا چہرہ چوم لیا کہ یہ آپ نے مجھے کیا بتادیا میری تو اب بس ہوگئی تھی اور اگر میں ٹھیک نہ ہوتی تو میرا اللہ تعالیٰ (نعوذباللہ) سے بہت گلہ ہونا تھا اور میں نے سب کچھ پڑھنا چھوڑ دینا تھا لیکن اس روحانی غسل اور وظیفے نے تو جیسے جادو کردیا ہو۔بگڑے کام ایسے بنتے ہیں: ہمارے سکول میں ایک ٹیچر(ع)تھی اس کی والدہ انتقال کرچکی تھی اور والد نے بھی اپنی بیٹی کو پاس نہیں رکھا‘ وہ اپنے بہن اور بہنوئی کے پاس پچھلے سات سالوں سے رہ رہی تھی اور شادی کے لیے مسلسل کوشش کررہی تھی لیکن کہیں بھی بات نہیں بنتی تھی پھر جب وہ ہمارے سکول آئی تو اسےحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنے کو کہا‘ ماشاء اللہ سے کچھ ہی دنوں بعد اس کا رشتہ آیا اور ایک ہفتے میں اس کا نکاح ہوگیا ۔ اس کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ نکاح کے لیے لباس اور ہال کا انتظام کرسکے لیکن وہ کہتی میں نے یہی پڑھ کر اللہ سے مانگنا شروع کیا اور مجھے نہیں پتا اللہ نے کہاں سے سارا انتظام کروا دیا اور کچھ ہی عرصے بعد اس کے شوہر نے اسے انگلینڈ بھی بلالیا‘ باہر جانے کے سلسلے میں ہی پاسپورٹ بنوانے کے لیے جب جانا تھا تب بھی حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھتی رہی اور ایک گھنٹے میں ہی ان کا پاسپورٹ بن گیا۔ اب وہ کہتی ہیں کہ مجھے کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے میں یہی پڑھتی ہوں اور میرے کام منٹوں میں ہو جاتے ہیں۔ ہمارے سکول میں ایک ٹیچر(ب) تھی جس کی بہن کے پیٹ میں پورے ایک بچے کی سائز کی تھیلی بن گئی ان کو یَاقَہَّارُ پڑھنے کے لیے دیا ڈاکٹرز نے ان کو بھی آپریشن کے لیے کہا تھا لیکن وہ پورے گھر والےیقین سے یاقہار پڑھتے رہے اور کچھ ہی عرصے میں ان کی یہ تھیلی ختم ہوگئی ڈاکٹرز سمجھے کہ یہ کہیں سے آپریشن کرواکر آئی ہیں۔ لیکن یہ تو اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت تھی۔
گھر بھی مل گیا اور رشتہ بھی طے ہوگیا:ایک اور ٹیچر (ف) کا بھی مسئلہ تھا کہ ان کے رشتے کا کہیں سبب نہیں بن رہا تھا اور ان کا ذاتی گھر بھی نہیں تھا وہ جس گھر کے لیے کوشش کررہے تھے اس کے لیے اتنے پیسے نہیں تھے کہ خرید سکتے (ف) نے بھی پورے یقین کے ساتھ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنا شروع کیا اور اللہ کے کرم اور رحمت سے نہ صرف کچھ ہی عرصے میں اس کا رشتہ طے پاگیا بلکہ ان کو گھر بھی مل گیا اور اللہ نے غیب سے مدد کی کہ بغیر کسی سے قرضہ لیے انہوں نے وہ گھر خرید لیا۔ میری دوست سے بھی بڑھ کر بہن (ن) جس نے مجھے عبقری سے متعارف کروایا ان کا رشتہ کہیں نہیں ہوتا تھا تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد رشتے وہ دیکھ چکے تھے لیکن کہیں بھی بات نہیں بنتی تھی شیخ الوظائف نے ان کے بھائی کو کہا کہ بہن کی نیت سے 21 جمعرات پوری کرو اور ماشاء اللہ سے 21 جمعرات پر (ن) کی شادی ہوگئی اور بھائی نے جمعرات کا درس سن کر بہن کی شادی میں شرکت کی۔
اسی طرححٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ سے اللہ نے مجھ پر اور میرے گھر والوںپر اپنی بہت رحمت کی ہے گھر میں سکون ہے۔ لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں گھر اور رزق میں اللہ تعالیٰ نے بہت برکت دی ہے۔ کوئی بھی مشکل ہو ہم یہ پڑھتے ہیں اور اللہ ایسے راستے کھولتا ہے کہ گمان میں بھی نہیں ہوتا۔
ہمارے سکول میں اورسکول کے علاوہ جو جو بھی حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھ رہا ہے سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے بعد جب بھی دعا کریں اس میں تسبیح خانے، درود محل آپ کا اور آپ کی نسلوں کا تصور کرکے دعا مانگتے ہیں میری بہن جب ڈرائیونگ کررہی ہوتی مسلسل حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھتی جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایسے راستے کھولتے جاتا اور حادثات سے بھی بچاتا ہے۔ وضو کے تین گھونٹ پینے سے میری دوست کے بھائی کی ٹیچر کی بہت پرانی الرجی ٹھیک ہوگئی۔اولاد کی فرمانبرداری کیلئے آزمودہ:اسی طرح ایک بزرگ کو رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (فرقان 74)والی دعا بتائی ‘ان کی دو بیٹیاں تھیں جہاں بزرگ چاہتے تھے شادی نہیں کرتی تھیں اس دعا کی برکت سے نہ صرف وہاں شادی کے لیے راضی ہوگئیں ‘ان کی وہاں پچھلے سال شادی بھی ہوگئی انہی بزرگ کا بیٹا ان کے ساتھ دکان پر نہیں بیٹھتا تھا اس دعا کی برکت سے وہ بیٹا نہ صرف دکان پر بیٹھنا شروع ہوگیا بلکہ اس نے بزنس بھی سنبھال اور باپ کا فرمانبردار بھی بن گیا۔سورئہ قریش کے پڑھنے سے ایک لڑکے نے 14 کلو وزن کم کیا وہ بھی صرف ڈھائی مہینے میں۔
ناخن کاٹے دفن کیے اور پرانے سے پرانا جادو ٹوٹ گیا:اسی طرح شیخ الوظائف نے ناخن کاٹ کر ایک تسبیح اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کی پڑھنے کو کہا تھا اور ان ناخنوں کو بعد میں مٹی میں دفن کردیتے ہیں۔ یہ جس جس نے بھی کیا وہ کہتے ہیں اس سے پرانے سے پرانا جادو ٹوٹا ہے اور منفی اثرات ختم ہوتے ہیں اور ذہنی سکون ملتا ہے۔ ایسا لگتا کہ کوئی دل کو تسلی دے رہا ہے۔
جن کی اولاد نرینہ نہ ہوتی ہو:جن لوگوں کی اولاد نرینہ نہ ہوتی ہو اگر وہ نیت کرلیں کہ اگر ان کا بیٹا ہوا تو وہ اس کا نام نبی پاک ﷺ کے ناموں میں سے رکھیں گے تو اللہ پاک ان کو بیٹا عطا کرتا ہے اور یہ میرے جاننے والے دو لوگوں کے ساتھ ہوا بھی ہے ۔ ان دونوں نے اپنے بیٹوں کے نام احمد اور محمد رکھا ہے۔اسی طرح میری دوست (ن) نے نیت کی تھی کہ اگر میرا بیٹا ہوا تو اس کا نام عون محمد رکھوں گی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو بیٹے سے نوازا ۔
متلاشیوں کی تلاش:میرے ماموں کی 2سال پہلے گاڑی چوری ہوگئی تھی بازار میں کھڑی کرکے گئے وہاں سے اٹھائی گئی حضرت جی میں ان کو متلاشی وظیفہ پڑھنا شروع کیا اور خود بھی پڑھنا شروع کیا ۔ دوسرے ہی دن ان کو گاڑی کسی گلی میں کھڑی ہوئی مل گئی۔ اب گھر میں کوئی بھی چیز گم ہو جائے میں یہی وظیفہ پڑھتی ہوں اور چیز سامنے آجاتی ہے۔
سکول میں ایک ٹیچر کےپیپرز گم گئے تھے فائنل پیپرز اور دو دن کے بعد رزلٹ تھا اس نے سارا سکول چھان مارا لیکن پیپرز نہیں ملے میں نے اسے کہا تم متلاشی وظیفہ پڑھ کر ڈھونڈنا شروع کرو ان شاء اللہ پیپرزضرور مل جائیں گے میں نے بھی پڑھ کر اس کے ساتھ ڈھونڈنا شروع کیا ابھی پڑھنا شروع ہی کیا تھا کہ پیپرز اللہ تعالیٰ نے سامنے لادیئے وہ ٹیچر حیران رہ گئی اس جگہ پر اس نے بہت بار تلاش کیا تھا لیکن نہیں ملے لیکن اس کے پڑھتے ہی مل گئے۔ یہ ایک ٹیچر کے ساتھ نہیں ہوا تین چار ٹیچرز کے ساتھ ایسا ہوا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 217 reviews.