Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۸

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

جانوروں کے کاٹے کا علاج:چھپکلی جس جگہ کاٹے چولہے کی راکھ پانی میں گھول کر لیپ کریں۔
گرگٹ جس جگہ کاٹے نوشادر پانی میں گھول کر زخم پر لگائیں۔لومڑی جس جگہ کاٹے پیاز پیالی میں پیس کر لیپ کریں۔بلی جس جگہ کاٹے کالے تل پانی میں پیس کر لیپ کریں۔کتا جس جگہ کاٹے لہسن سرکہ میں پیس کر لیپ کریں۔بندر جس جگہ کاٹے مردار سنگ و نمک پانی میں پیس کر لیپ کریں۔چوہا جس جگہ کاٹے سونٹھ پانی میں پیس کر لگانا مفید ہے۔بچھو کاٹے کا مجرب نسخہ:بچھو کے ڈنگ کی جگہ ذرا مشکل سے ملتی ہے خصوصاً رات کو تو بالکل پتہ نہیں چلتا اور جب تک عین ڈنگ کی جگہ دوائی نہ لگے تب تک اچھی سی اچھی دوائی سے بھی فائدہ نہیں ہوتا۔ لہٰذا ایسی دوائی لکھی جاتی ہے جس صرف آنکھوں میں ڈالنے سے ایک سکینڈ میں زہر اتر جاتا ہے اور لطف یہ کہ اس پر کچھ خرچ بھی نہیںہوتابناکر مفت تقسیم کیجئے۔ ثواب اور شہرت حاصل ہوگی۔ نمک لاہوری ایک تولہ، پانی صاف 5تولہ ایک شیشی میں ڈال کر حل کرلیں بس دوا تیار ہے جس کو بچھو کاٹے اس کی آنکھوں میں سلائی سے لگائیں جس قدر زہر چڑھا ہوا ہوگا چند منٹوں کے اندر ڈنک کے مقام پر درد نہ رہے گا۔دافع درد اور جلن:بچھو، زہریلی چیز اور بھڑ وغیرہ کے ڈنک پر فوراً ذرہ سا پانی لگاکر باریک پسا ہوا نمک رگڑنے سے درد اور جلن بند ہو جاتی ہے اور سوجن نہیں چڑھتی۔زہریلے ڈنک کیلئے آسان نسخہ:پاگل کتے کے کاٹنے پر ایک ایک تولہ ہلدی پانی کیساتھ دیا کریں اور کاٹی ہوئی جگہ پر لیپ کردیا کریں بچھو، بھڑ، مکھی وغیرہ کے ڈنک پر بھی ہلدی کا لیپ کرنا مفید ہے۔
تریاق زہر:پیاز کا رس ایک تولہ اور نوشادر ایک تولہ ڈال کر خوب کھرل کریں۔ جب دونوں چیزیں اچھی طرح حل ہو جائیں تو شیشی میں محفوظ رکھیں۔ بچھو، بھڑ، شہد کی مکھی، مچھر وغیرہ کے کاٹے پر اس دوا کے چند قطرے مل دیں۔ فوراً ٹھنڈک پڑجاتی ہے پاگل کتے اور بندر کے کاٹے پر بھی اسی طرح لگایا جائے گا۔سانپ کے کاٹے کا لاجواب نسخہ:بقول حکماء یہ نسخہ اب تک بہت مفید ثابت ہوتا رہا ہے۔ عوام الناس کو اس سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بالکل بے ضرر ہے۔ آج تک تین خوراک سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔پختہ پیاز کا رس 2تولہ، روغن سرسوں 2تولہ دونوں کو یک جان کرکے مار گزیدہ کو پلادیں اگر اس کی زندگی کی آخری منزل قدرت کی طرف سے ختم نہ ہوگئی تو اس مقدار کی (یہ ایک خوراک ہے) تین خوراک سے ان شاء اللہ صحت یاب ہو جائے گا۔ (تین خوراکیں گھنٹہ گھنٹہ آدھاآدھا گھنٹہ کے وقفے سے دیں) دیکھیں اور انصاف فرمائیںکہ کیسا سہل اور آسان مفت کا نسخہ ہےاور تقریباً ہر جگہ باآسانی تیار ہو سکتا ہے۔سانپ کا زہر زائل کرنے کیلئے:اگر یَااَحَدُ یَاوَاجِدُ ایک سو ایک مرتبہ(101) پڑھ کر سانپ کے کاٹے ہوئے پر دم کریں۔ ان شاء اللہ سانپ کا زہر زائل ہو جائے گا۔ مریض تندرست ہو جائے گا یہ عمل مجرب ہے۔کینسر کا روحانی علاج:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَاس آیت کو ہر لمحے ہر وقت پڑھیں جتنا ہوسکے ان شاء اللہ کینسر کی بیماری کا خاتمہ ہو جائے گا۔لاعلاج امراض کیلئے روحانی عمل:بعد نماز عشاء سورئہ قریش (111) ایک سو گیارہ بار پڑھنے سے موذی امراض درد گردہ، فالج، شوگر، کینسر اور بواسیر وغیرہ سے نجات مل جاتی ہے۔دوائی برائے دمہ:کاکڑا سنگی کا باریک سفوف بناکر رکھیں، دمہ، کھانسی، بلغمی کھانسی کا نہایت کامیاب علاج ہے۔ مقدار خوراک: ایک ماشہ تک بچوں کو ایک رتی سے 2رتی شہد یا سفوف چینی میں ملاکر گرم پانی یا چائے سے دیں۔گھیکوار بوٹی سے دمہ کا علاج:لعاب گھیکوار (کنوار گندل کا رس) ایک سیر اور اجوائن دیسی ایک پائو لیں اور لعاب گھیکوار کی ایک تہ مٹی کی بڑی ہانڈی میں بچھاکر اس پر اجوائن کی تہ بچھا دیں۔ اس طرح گھیکوار کا رس اور اجوائن کی تہ بچھا کر ہانڈی کا منہ سرپوش سے بند کرکے آٹے سے گل حکمت کریں اور اس ہانڈی کے نیچے متواتر آٹھ گھنٹے تک آگ جلائیں۔ سرد ہونے پر اجوائن نکال کر باریک کرکے سفوف بنالیں اور روزانہ مقدار دو سے تین ماشہ پانی کے ساتھ مریض کو کھلائیں۔ اس مرض میں اس سے بہتر کوئی دوا نہیں ہوسکتی ہے اور نہ ہے۔دمہ کے لیے:پیاز کا رس ایک پائو، شہد خالص ایک پائو، سوڈا بائیکارب پانچ تولہ، تینوں کو ملاکر رکھ لیں۔ صبح و شام ایک چمچ استعمال کرنے سے دمہ کو آرام آجاتا ہے۔
بلغمی دمہ کے لیے:تین تین ماشہ ہلدی دن میں تین مرتبہ تازہ پانی سے روزانہ کھلانے سے بلغمی دمہ دور ہو جاتا ہے۔
کھانسی اور دمہ کے لیے:(۱)ادرک کا رس ایک چھٹانک، شہد خالص ایک چھٹانک ملاکر ذرا سا گرم کر کے پی لیں، سات روز میں آرام آ جائے گا۔(۲)رات کو سوتے وقت چار یا پانچ کچے یا بھنے ہوئے لونگ کھانے سے آرام آجاتا ہے۔
اکسیر کھانسی اور دمہ کیلئے:مغز اخروٹ بھنا ہوا، رب السوس، مغز بادام شیریں، مغز کدو شیریں، نشاستہ، گوند کیکر، بہدانہ، سب برابر وزن لے کرپیس کر شہد خالص کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں بنائیں ایک ایک گولی منہ میں رکھ کر چوسیں ہر قسم کی کھانسی اور گلے کی خراش کو رفع کرتی ہے۔ دمہ کے مریض کیلئے بھی مفید ہے۔

کیلئے بھی مفید ہے۔
مصفی جلد کیلئے بیوٹی لوشن:بعض موسموں میں جلد بہت بدنما سی معلوم ہونے لگتی ہے اور گردن بالخصوص بہت میلی میلی نظر آتی ہے۔ اگر لیموں مندرجہ ذیل طریقے سے استعمال کیاجائے تو گردن فوراً اپنی اصلی اور خوشگوار رنگت پر آجائے گی۔ ایک حصہ گلیسرین اور عرق گلاب اور تین حصہ لیموں کا رس لیں اور مرکب بناکر روئی کے پھوئے سے گردن پر لگائیں مرکب کو خوب اچھی طرح کھال(جلد) میں جذب کرلیں۔ یہ عمل رات کو سوتے وقت کرنا چاہیے۔ رات کو سوتے وقت یہ عمل کرنے سے گردن کی جلد کے حسن میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔ ایسے لیموں جن کا عرق کسی دوسرے مصرف میں لایا جاچکا ہو نہانے کے لئے ابٹن کا کام دیتے ہیں۔ ان سے نکھار خوب آتا ہے اور جو قدرتی خشکی سی پائی جاتی ہے اس کو دور کرتا ہے۔ لیموں کے چھلکوںکو یعنی ثابت لیموں کو کاٹ کر ان کا عرق نکال کر خالی چھلکوں کو گردن پر، ہاتھوں پر غرضیکہ سارے جسم پر خوب ملیں ایسا کرنے سے رنگ نکھر آتا ہے اور جلد ملائم ہو جاتی ہے۔ گلیسرین ایک چھٹانک لے کر اس میں عرق لیموں تازہ ایک تولہ، کاربالک ایسڈ 20 قطرے ملاکر محفوظ رکھیں اور خوب ہلائیں دوا تیار ہے۔ روزانہ دونوں وقت چہرہ پر مالش کریں۔ چند منٹ کے بعد گرم پانی سے دھوئیں۔ چند ہی یوم کے استعمال سے چہرے کے تمام داغ دھبے، کیل، چھائیاں وغیرہ دور ہوکر حُسن دوبالا ہو جائے گا۔

محافظ پرسوت:جن عورتوں کو بچہ پیدا ہوتے وقت تکلیف ہوا کرتی ہے اگر وہ چوتھے ماہ سے پیدائش تک ایک لیموں کا شربت بناکر روزانہ پیا کریں تو ان کا پرسوت بغیر کسی تکلیف کے دور ہو جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 226 reviews.