Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۹

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

پانی سے علاج:نہار منہ پانی پینے سے بہت سے موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ صبح اُٹھ کر چار گلاس پانی ایک ساتھ پینا ہے اس کے بعد 45 منٹ تک کچھ بھی کھانا پینا نہیں ہے۔ جنہیں پانی پینے کی عادت نہیں شروع میں انہیں زیادہ پیشاب آئے گا پھر رفتہ رفتہ معمول پر آجائے گا۔ جو شخص شروع میں 4 گلاس پانی ایک ساتھ نہ پی سکتا ہوتو وہ پہلے چند دن گلاس پھر چند دن دو گلاس اور پھر چار گلاس پئے۔ اس سے مختلف بیماریاں مختلف عرصہ کے استعمال سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں کم از کم دس گلاس پانی پینا صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔
پیشاب کی جلن کیلئے:اگر پیشاب جل کر آئے تو پیاز ایک چھٹانک کو باریک کرکے آدھ سیر پانی میں جوش دیں۔ جب پائو بھر باقی رہے جائے تو چھان کر سرد ہونے پر مریض کو پلادیں۔ جلن دور ہو جائے گی۔
پیشاب میں خون آنا:اکثر لوگوں کو پیشاب میں خون آنے کی بیماری ہوتی ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں یہ گردوں یا مثانے میں پتھری کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ زیادہ لال مرچ یا گرم اشیاء کھانے سے بھی اکثر پیشاب میں جلن ہو جاتی ہے۔ پیشاب کے امراض میں نقصان دہ چیزوں سے پرہیز کیساتھ ساتھ ایک مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ھُوَ اللہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ، الْمُصَوِّرُ الَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰیپڑھ کر پانی پر دم کرکے دن رات میں آٹھ مرتبہ پلائیں۔
اگر پیشاب بار بار آتا ہو:(۱)اگر پیشاب بار بار تنگ کرتا ہوتو کلونجی تین حصہ، اور ایک حصہ تخم کانسی ملاکر ناشتہ کے بعد ایک چھوٹا چمچ استعمال کریں۔ پیشاب کی عام تکلیف اور ذیابیطس کیلئے اکسیر ہے۔
پیشاب کا رُک رُک کر آنا:بعض لوگوں میں پیشاب رک رک کر آتا ہے ایسی صورت میں صبح سورج نکلنے سے پہلے اور شام سورج غروب ہونے کے فوراً بعد گیارہ مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر پیٹ پر پھونک ماریں جب تک مرض سے پوری طرح نجات نہ ہوتو علاج جاری رکھیں انشاء اللہ ضرور شفاء ہوگی۔
(۲)اگر پیشاب بار بار تنگ کرتا ہوتو میتھرے کا بیج صبح و شام آدھی چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں۔
اگر پیشاب بند ہو جائے:پیشاب بند ہونے کی صورت میں کیلے کی جڑ کا رس نکال کر پلانا بہت مفید ہے اس سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
مکان کو محفوظ کرنے کیلئے:اگرمکان کی پیشانی پر تین جگہ لفظ یا اللہ لکھ کر لگا دیں تو جب تک یہ مبارک نام لکھا ہوا قائم رہے گا کوئی اس مکان میں دب کر نہ مرے گا کبھی سوتے جاگتے وہ مکان آدمیوں پر نہ گرے گا جب تک کہ خود اختیاری نہ گرایا جائے یا خالی وقت میں منہدم ہوگا۔ کسی انسان کی اس کے صدمے سے اچانک موت واقع نہ ہوگی۔
بحفاظت واپسی کیلئے:اگر کوئی شخص پردیس جانا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ خیریت سے گھر واپس آئے تو اسے چاہیے کہ اللہ کے مبارک نام کو جلی قلم سے لکھے اور الف کو قینچی سے کاٹ کر الگ کرکے اس کا تعویذ بناکر اپنے بازو پر باندھ لے اور باقی لفظ ’’للہ‘‘ کو اپنے اہل و عیال کے پاس امانت رکھ جائے۔ انشاء اللہ وہ مسافر بخیریت اپنے اہل و عیال میں واپس آئے گا۔
نظر بدسے بچائو کیلئے:اکثر دیکھا گیا ہے کہ جو بچے یا بڑے، تندرست، ہنس مکھ، ذہین ہوتے ہیں ان کو بڑوں کی یا خود اپنے ماں باپ یا بہن بھائیوں کی نظر لگ جاتی ہے نظر لگنے سے بچہ کمزور ہو جاتا ہے یا اس میں پہلے والے اوصاف نہیں رہتے اور وہ کاروبار، پڑھائی وغیرہ زندگی کے شعبے میں ناکام ہونے لگتا ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِکے بعد سورئہ الکوثر (پوری) پڑھ کر بچے یا بڑے کے منہ پر پھونک ماریں۔ ان شاء اللہ نظر بد کا اثر زائل ہو جائے گا۔
بچے کے رونے کیلئے: لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُ(مدثر آیت نمبر 28)یہ آیت لکھ کر بچوں کے گلے میں ڈال دیں تو وہ نہیں روتے۔
بچہ کے رونے کیلئے:اگر کسی کا لڑکا یا لڑکی بہت روتا ہوتو یہ دعا لکھ کر اس کے گلے میں باندھ دیں ان شاء اللہ اس کا رونا بند ہو جائے گا’’یَاشَیْخُ مَشْخِیًا فَشَلَاصُوْنَ‘‘
میاں بیوی میں اتفاق کیلئے:اگر میاں بیوی میں نااتفاقی ہو عورت چاہے کہ میاں سے اتفاق ہو یا مرد چاہے کہ بیوی سے اتفاق ہو جائے تو ایک ہزار ایک (1001 )مرتبہ کسی کھانے کی چیز پر یَاحَکِیْمُ پڑھ کر دم کیا جائے اور بدمزاجی کرنیوالے کو کھلا دیا جائے تو ان شاء اللہ فوراً اتفاق و محبت پیدا ہو جائے گی۔
شوگر کے مریض کیلئے مجرب دعا:’’وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا ‘‘(بنی اسرائیل، آیت ۸۰)، شوگر کا مریض روزانہ اس آیت کو اکتالیس مرتبہ پڑھے تو ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ دوسری تمام بیماریوں کیلئے بھی پڑھ سکتے ہیں۔
شوگر کیلئے اکسیر نسخے:(۱)جامن کی خشک گٹھلیاں پیس کر سادہ پانی سے ہر روز تین ماشہ کھاتے رہیں۔(۲) کلونجی 60گرام، کاسنی20 گرام دونوں اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں خوراک ناشتے کے بعد آدھا چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں۔
(۳)کوڑتمہ50گرام، تخم سرس50گرام، گوند کیکر 50 گرام، کلونجی 50گرام، تخم جامن50گرام تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں خوراک آدھ چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
(۴)کلونجی 10گرام، خالص شہد250 گرام، کلونجی کو پیس کر شہد میں مکس کردیں۔ خوراک صبح و شام ایک چمچ استعمال کریں۔ گرمیوں میں ایک چمچ ایک کپ پانی میں گھول کر استعمال کریں۔یہ نسخہ تمام لاعلاج بیماریوں کیلئے استعمال کریں کیونکہ حضرت محمدﷺ کا فرمان ہے ’’کلونجی میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفاء ہے ‘‘ (بخاری شریف)، شہد کے بارے میں فرمان الٰہی ہے ’’فِیْہِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ‘‘ اس میں لوگوں کیلئے شفاء ہی شفاء ہے۔(سورئہ النحل: آیت ۶۹) نبی کریمؐ نے فرمایا: ’’جو شخص ہر ماہ میں تین دن تک صبح کے وقت شہد چاٹے گا اسے کوئی بڑی بلا بھی تکلیف نہیں دے گی‘‘۔
(۵)انار دانہ ایک پائو، سونٹھ ایک پائو، پودینہ ایک پائو تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ صبح و شام ایک چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں۔
(۶) چنے پھنے ہوئےایک پائو اور تل سفید ایک پائو لے کر پیس لیں صبح و شام ایک بڑا چمچ استعمال کریں۔
ہر بیماری سے شفاء کیلئے پڑھیں:خطرناک بیماری میں حصرت ایوبؑ کی دعا جو اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائے آپ بھی ہر بیماری میں اسے روزانہ پڑھیں۔ ’’رَبِّ اِنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ‘‘ ’’(اے میرے رب) مجھے بہت تکلیف ہے۔ تو سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے (چنانچہ مجھے اس بیماری سے شفاء عطا فرما)‘‘ یہ دعا بار بار پڑھیں۔
بلڈ پریشر کیلئے اکسیر دعا:’’وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ‘‘(سورئہ آل عمران:آیت ۱۳۴) ایک بار درود شریف پڑھتے رہیں۔ انشاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا۔
بلڈپریشر کیلئے نسخے:(۱)انار دانہ ایک پائو، سونٹھ ایک پائو، پودینہ ایک پائو تمام چیزوں کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں یہ نسخہ ہائی اور لوبلڈپریشر کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
(۲)گلاب کے پھول 50 گرام، سونف50گرام، اسرول اصلی10گرام تمام اشیاء کو باریک پیس کر ایک گرام رات کو پانی سے مستقل کھائیں۔ ہائی بلڈپریشر کیلئے لاجواب نسخہ ہے۔(۳)بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے عبقری کی دوا ’’فشاری‘‘ کا استعمال کریں۔(۴)قرآن مجید پڑھنا اور سننا ہر بیماری کا علاج ہے۔ اس سے بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے اور تمام تکالیف انشاء اللہ ختم ہو جائینگی۔ روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن ضرور پڑھیئے یا سنئے۔
کان کا بہنا:اگر کان بہتا ہوتو سفید پیاز کا پانی اورسرسوں کا تیل ملاکر کان میں چند قطرے ڈالیں ان شاء اللہ آرام ہو جائے گا۔
بچوں کے کان کا درد:پیاز کو بھوبھل میں دبا کر نرم کریں پھر نچوڑ کر پانی نکالیں اور نیم گرم کر کے دو تین قطرے کان میں ڈالیں درد فوراً بند ہوگا۔
کان کے تمام امراض کیسے اکسیر نسخے:(۱)تلوں کا تیل اڑھائی تولہ، کافور چھ ماشہ، افیون دو ماشہ، سب کو ملاکر رکھیں اور بوقت ضرورت دو یا تین قطرے نیم گرم حالت میں کان میں ڈالیں فوراً درد دور ہوگا اگر کان میں کوئی کیڑا مکوڑا کان میں چلا گیا ہوتو ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے ایک دو قطرے ڈالنے سے فوراً کیڑا ہلاک ہو جاتا ہے۔
(۲)پیاز کا رس کان میں ٹپکانے سے کان کا میل صاف ہو جاتا ہے اور بہرہ پن کسی حد تک دور ہو جاتا ہے اور کان درد کو افاقہ ہوتا ہے۔
(۳)ادرک کا رس چار ماشہ، شہد دو ماشہ، سیندھا نمک ایک رتی، تل کا تیل دو ماشہ، پہلے نمک اور ادرک کا رس ملالیں۔ پھر سب ملاکر اچھی طرح ہلائیں۔ تھوڑا گرم کرکے سات آٹھ قطرے کان میں ڈالیں کان کا درد بن ہوجائے گا۔
(۴)ہینگ کو زیتون کے تیل میں پکا کر شیشی میں بند کرلیں چندقطرے کان میں ڈالنے سے کان کا درد اور بہرہ پن دور ہوجاتا ہے۔
(۵)گائے کے گھی ایک تولہ میں لہسن کی تین پوتھیاں جلائیں جب خوب جل جائیں تو باہر پھینک دیں۔ روغن کو شیشی میں ڈال رکھیں۔ بوقت ضرورت دو تین قطرے کانوں میں ڈالا کریں۔ اس سے کان کا درد جاتا رہے گا اور کان سے پیپ نکلنا بھی بند ہو جائے گا۔
(۶)کانوں کے اندر بھنبھناہٹ کی آواز سنائی دیتی ہو کانوں میں باجے معلوم ہوتے ہوں اس کے لیے ذیل کا نسخہ مجرب ہے، قلمی شورہ نصف ماشہ، باریک پیس کر شہد چار ماشہ کیساتھ ملائیں اور تھوڑے سے گرم پانی میں حل کرکے کان میں ٹپکائیں۔ کان بجنے کی شکایت دو ہو جائے گی۔
(۷)کان سے پیپ خارج ہوتی ہو تو انگور کے رس کو آگ پر رکھ کر پکالیں۔ جب قوام قدرے گاڑھا ہو جائے تو کسی چوڑے منہ کی شیشی میں محفوظ رکھ لیں۔ بوقت ضرورت دُگنے شہد میں حل کرکے اور نیم گرم کر کے کان میں ڈالیں چند یوم کے عمل سے پیپ بالکل بند ہو جائے گی۔(۸)برائے کان درد، پھنسی، بہنا کیلئے منسل 6 ماشہ، باریک پیس کر سرسوں کے ایک چھٹانک تیل میں جلائیں جب دھواں نکلنا بند ہو جائے‘ چھان لیں دوائی تیار ہے کان کی ہر قسم کی بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔(۹)ہلدی کی ایک گرہ لیکر سرسوں کے تیل میں جلائیں۔ تیل اتنا ہوکہ ہلدی کی گرہ ڈوب جائے جب گرہ جل جائے تو اتار لیں اب اس تیل کو چھانے بغیر کسی شیشی میں محفوظ کرلیں صبح و شام دو قطرے ڈالنے سے کانوں سے پیپ آنا بند ہو جاتی ہے۔
(۱۰)چار تولہ سفید لاہوری نمک ایک پائو پانی میں باریک پیس کر ملادیں۔ جب بالکل حل ہو جائے تب اس میں دس تولہ تلوں کا تیل ڈال کر نرم آگ پر پکائیں جب پانی جل کر صرف تیل باقی رہے جائے تو اتار کر رکھ دیں۔ دو تین روز میں تیل اوپر آجائے گا اس کو الگ کرکے شیشی میں رکھ لیں دو قطرے نیم گرم کرکے کان میں ٹپکائیں۔ شدید سے شدید درد بھی فوراً بند ہوگا۔ کان سے پیپ آنے پر بھی مفید ہے۔
کان اور ڈاڑھ درد کیلئے اکسیر نسخہ:چونابھجا ہوا اور نوشادر ہموزن پیس کر رکھ لیں۔ سر درد، نزلہ زکام، داڑھ اور کان درد کیلئے اکسیر ہے۔ تین چار مرتبہ سونگھنے سے درد ختم ہو جاتا ہے۔(یہ وقتی طور پر درد کو ختم کرتا ہے)
شیطان سے حفاظت کیلئے آیات قرآنی:صبح و شام مندرجہ ذیل سورتوں اور آیات کے پڑھنے سے آپ ان شاء اللہ شیطان کے حملوں سے محفوظ رہیں گے۔
(۱)اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم (بخاری) (۲)سورئہ فاتحہ (ابودائود، نسائی)(۳)سورئہ الاخلاص و المعوذتین (نسائی)(۴)آیت الکرسی (بخاری)(۵)سورئہ بقرہ کی آخری دو آیتیں (بخاری)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 229 reviews.