Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمزورمردو خواتین اور بچوں کیلئے پاور فل کیپسول

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

میں اپنی جوانی سے یہی مربہ کھارہا ہوں دیکھو میرا ایک بھی بال سفید نہیں ہے‘ میری نظر بالکل تندرست ہے‘ دماغی کمزوری اور یادداشت کی کمی کیا ہوتی ہے میں نہیں جانتا‘ مجھے آج بھی برسوں پرانی چھوٹی چھوٹی بات اور واقعہ ازبر یاد ہے۔

میں ایک سپورٹس مین ہوں‘ میں اپنے سکول اور اپنے علاقہ میں دوڑ لگانے میں چیمپئن تھا‘ بڑے بڑے ایتھلیٹس میرے آگے کچھ نہ تھے۔تھکاوٹ کیا ہوتی ہے نہ کل معلوم تھا اور نہ ہی آج احساس ہے۔ ہر وقت فٹ‘ چست‘ تندرست اور توانا رہتا ہوں۔ میں حیرت سے اپنے اس دوست کی باتیں سن رہا تھا۔ میری اس کے ساتھ دوستی کوئی زیادہ پرانی نہیں ہے‘ ہم روزانہ پارک میں چند منٹ مل لیتے اور سلام دعا کے بعد اپنی راہ لیتے ‘ کچھ ہی عرصہ کے بعد سلام دعا سے بات حال احوال تک پہنچی اورپھر دوستی ہوگئی۔
آج وہ بہت تیز دوڑ رہا تھا‘ میں بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا اتنی بڑی گراؤنڈ کا چکر لگانے کے بعد بھی اس کی سانس نارمل تھی اور بالکل بھی تھکاوٹ کے آثار اس کے چہرے پر نہیں تھے جبکہ میں بھاگا نہیں بلکہ صرف تیز چلا تھا لیکن میرا سانس میرا ساتھ نہ دے رہا تھا۔ میں نے اس سے اس کی اس چستی اور تندرستی کا راز پوچھا تو پہلے تو اس نے بہت صحت مندانہ قہقہہ لگایا اور پھر میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہنے لگا میرے پاس ایک خاص راز ہے جو میں صبح و شام نوجوانی کے زمانہ سے ہی کھارہا ہوں اور یہ اسی کا اثر ہے۔میں آج بھی اگر کسی پہلوان کی کلائی پکڑ لوں تو وہ مجھ سے چھڑوا نہیں سکتا۔ اس دوران اس نے میری کلائی اتنی زور سے دبائی کہ میری آہ نکل گئی اور میری آنکھوں میں درد سے پانی اتر آیا۔ میں نے اس سے اپنی کلائی چھڑوانا چاہی جو بعد میں اس نے خود ہی چھوڑ دی ۔میں نے تجسس اور سوالیہ نگاہوں سے اس کو دیکھتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی بتاؤ کہ وہ راز کیا ہے جس نے تمہارے اندر اتنی طاقت اور جوانی بھر دی ہے۔ سینہ چوڑا کر کے کہنے لگا وہ راز صرف ’’آملہ کا مربہ‘‘ ہے۔ میں حیران ہوا اور
میرے منہ سے بے اختیار نکلا ’’آملے کا مربہ؟؟؟‘‘ مگر آپ کو کیسے پتہ چلا؟۔کہنے لگا: آج سے بیس سال پہلے جب میں نوجوانی کی پہلی سیڑھی چڑھ رہا تھا تو مجھے ایک سیانے بزرگ (جو اب اس دنیا میں نہیں اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے) نے کہا کہ لاہور اکبری منڈی کی فلاں دکان پر جاؤ اوروہاں سے دیسی آملے کا مربہ (جو عام آملے سے ذرا چھوٹا ہوتا ہے) لے آؤ۔ میں نے لاکر دے دیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ میں اپنی جوانی سے یہی مربہ کھارہا ہوں‘ دیکھو میرا ایک بھی بال سفید نہیں ہے‘ میری نظر بالکل تندرست ہے‘ دماغی کمزوری اور یادداشت کی کمی کیا ہوتی ہے میں نہیں جانتا‘ مجھے آج بھی برسوں پرانی چھوٹی چھوٹی بات اور واقعہ ازبر یاد ہے۔ میرے گھٹنوں میں کبھی درد نہیں ہوا‘ میری کمر آج بھی بالکل سیدھی ہے۔
65 سالہ عمر میں بھی کمزوری کیا ہوتی ہے میں نہیں جانتا‘ میری ازدواجی زندگی آج بھی بھرپور گزر رہی ہے۔ پھر ایک مثال سنائی کہ ’’بڑے کا کہا اور آملے کا کھایا ہمیشہ فائدہ ہی دیتا ہے‘‘میں آنکھیں پھاڑ کر اس سیانے بزرگ جسے میں جوان ہی کہوں گا کی باتیں سن رہا تھا۔ اس نے میرے ہاتھ میں چند دانے رکھتے ہوئے کہا کہ ان سے یاری لگالو یہ تمہیں کبھی مایوس نہ کریں گے۔ میں اسی وقت دوبارہ اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھا ‘ اس کو سٹارٹ کیا اور اس کا رخ اکبری منڈی لاہور کی طرف موڑ دیا‘ تنگ و تاریک گلیوں سے گزرتا ہوا واپس اسی مربہ جات کی دکان پر پہنچا اور ان سے ایک کلو آملہ کا مربہ خرید لیا۔ بس وہ دن اور آج کا دن میں نے آملہ کے مربہ سے سچی یاری نبھائی ہے اور مربہ بھی میرا آج تک بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔ کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد خود ہی کہنے لگے: یہ تو تھی میری کہانی اب میں آپ کو اپنے ایک دوست کا واقعہ سناتا ہوں۔ کہنے لگے: چونکہ میں سرکاری ملازم ہوں‘ میرے دفتر میں ایک دوست کی شادی ہوئی‘ چند ماہ ہی گزرے تھے کہ اس کے گھر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے‘ بات طلاق تک پہنچ گئی‘ یہ طلاق دینا نہیں چاہتا تھا اور اس کی اہلیہ اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی۔ ایک دن انتہائی پریشانی کے عالم میں اپنی سیٹ پربیٹھا تھا میں نے حال احوال پوچھا تو بجائے اپنی خیریت بتانے کہ اس کے منہ سے یہ الفاظ نکلے ’’میں سوچ رہا ہوں اسے طلاق دے ہی دوں‘‘ مجھے اچانک جھٹکا لگا میں نے کہا کیسی بات کررہے ہو؟ تمہاری پسند کی شادی تھی‘ اتنے جھگڑے مول لے کر تو نے اس سے شادی کی اور اب کہہ رہے ہو کہ میں اسے طلاق دے دوںگا؟ اس کی آنکھوں میں آنسو تیر رہے تھے اور روتے ہوئے اس نے اپنی جو کہانی بتائی میں اس کا صرف اتنا خلاصہ آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ ازدواجی حقوق مکمل طور پر پورے نہ کرپارہا تھا۔ جس کی وجہ سے تناؤ بڑھا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ میں نے اسی وقت اس کا ہاتھ پکڑا اور ساتھ چلنے کو کہا‘ ہم دونوں مربہ جات کی دکان پر گئے دیسی آملے لیے اور اسے کہا کہ روزانہ صبح حسب طبیعت آملہ طاق اعداد میںاور رات سوتے وقت حسب طبیعت آملہ طاق اعداد میں چند دن نیم گرم دودھ ایک گلاس‘ اگر گرمی ہے تو تازہ دودھ ایک گلاس کے ساتھ کھالیا کرو‘ اگر دودھ میسر نہ ہو تو پانی کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں۔ صرف چند دن کے بعد تمہارا مسئلہ حل ہوجائے گا اور اسے اپنی زندگی کا ساتھی بنالینا ساری زندگی یہ مسئلہ نہ آئے گا۔ خیر اس کے جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے اور پنچائت بیٹھی‘ آخر کار صلح صفائی ہوئی‘ لڑکی والے مانے اور بمشکل اس کی اہلیہ واپس اپنے گھر آگئی۔ چند دنوں کے بعد دفتر آیا اور آتے ہی کہا واہ یار کمال کی چیز بتائی ہے۔ میرا تو سارا مسئلہ ہی حل ہوگیا ہے۔یہ راز نظر کی کمزوری‘ دماغی کمزوری‘ اعصابی کمزوری‘بالوں کا گرنا‘ بالوں کا جلد سفید ہونا‘معدہ کے امراض‘ جگر کے امراض‘ پیٹ کے امراض‘ پرانی قبض اور زنانہ و مردانہ عوارض کیلئے اکسیر اعظم ہے‘بے اولاد ی کیلئے قدرتی مؤثر اور سستا ٹانک ہے۔
قارئین! واقعی میں بھی کچھ عرصہ سے یہی ٹوٹکہ استعمال کررہا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کی ایک ایک بات جو اس نے بتائی بالکل سچ ہے۔ آپ بھی آزمائیے اور ماہنامہ عبقری میں اس کے تجربات و مشاہدات ضرور لکھیے۔ میں نے اپنا حق ادا کردیا آپ بھی ضرور کیجئےگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 247 reviews.