Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اچھی نیند سے محروم ہو تو خوشبو لگائو! عبقری فیس بک پیج پر مخلصین کے بتائے انوکھے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

اچھی نیند سے محروم ہو تو خوشبو لگائو!
٭ آپ کی پوسٹ پڑھنے کے بعد پرسوں رات کو ’’فواکہ‘‘ عطر میں نے اپنے تکیے اور بستر پر خوب لگایا ،اس سے مجھے جلد اور گہری نیند آئی۔(ممتاز اختر)
٭ خشخاش کو چاول کی طرح دھوکر صاف کر لیں پھر اسے خشک کر کے بیلن سے پیس کر رکھ لیں ۔ایک کپ دودھ میں ایک چمچ پسی خشخاش ڈال کر دو تین دفعہ خوب کھولائیں ،پھر ٹھنڈا کر کے پی لیں۔ نیند اچھی آئے گی۔(ا،س)
٭ پہلے ایک بار’’ درود ابرہیمی‘‘ پڑھ کرایک بار سورۂ فاتحہ پڑھیں ۔پھر درود ابراہیمی مسلسل پڑھتےرہیں نیند آجاتی ہے،بہت پر تاثیر عمل ہے۔(طاہر محمود ،دبئی)
٭ 11 دفعہ درود پا ک،11 دفعہ قل شریف اور 11 دفعہ سورۃ الفتح پڑھ کربستر پر جا کر لیٹ جائیں۔آپ کو ایسی پرسکون ،اچھی ،گہری اور کمال کی نیند آئے گی کہ صبح اس نیند کے سکون کو بیان کرنے کیلئےآپ کو لفظ نہیںملیں گے۔(محمد حسین )
٭ رات کو سونے سے قبل ایک گلاس شہد ملا گرم دودھ بہترین نیند لانے کا زبردست گھریلو ٹوٹکہ ہے۔ دودھ میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپٹوفان موجود ہوتا ہے جو ایک ہارمون سیروٹونین کی مقدار بڑھاتا ہے جو دماغ کو نیند کے سگنلز بھیجتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹس جیسے شہد اس ہارمون کو تیزی سے دماغ میں پہنچاتے ہیں۔(رفعت سکندر،لاہور)
٭ رات کو اچھی نیند کیلئے رات کے کھانے کے بعد آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد لیں اور پُرسکون نیند سوئیں۔اس کے علاوہ تلوؤں کی مالش بھی بہت زبردست زرلٹ دیتی ہے۔(شہزاد بلال،دبئی)
٭ ماہرین کا کہنا ہے کہ رات10 بج کر45 منٹ سے لے کر 11بجے تک کے درمیان وہ وقت آتا ہے جب ہم قدرتی طور پر خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں اور ہم میں سونے کی فطری خواہش پیدا ہوتی ہے لیکن اگر ہم اس دوران سونے کے بجائے جاگتے رہیں تو پھر جسم میں کورٹیسول نامی پروٹین کا اضافہ ہوجائے گا جو ہمیں رات 2 بجے تک جاگنے پر مجبور رکھے گا۔ یعنی صحیح وقت پر سوجانا ہی ہماری نیند اور صحت دونوں کے لئے بہترین ہے۔ بصورتِ دیگر ہمیں اگلے پورے دن اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔(عثمان سہیل،کراچی)
بواسیر کے موہکے غائب!
٭بواسیر کیلئےمیرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ ھو الشافی: نیم کے100عدد پتے اور100 عدد کالی مرچ۔ دونوں کو سوکھا کر پیس لیں اور ان میں حسب مقدار خالص شہدملا کر چنے کے برابر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں ۔ صبح شام 2،2 گولیاںکھائیں ۔طبیعت کے مطابق گولی کی مقدار میںکمی بیشی کر سکتے ہیں۔ان شاءاللہ بواسیر کا نام و نشان ختم ہو جائے گا۔ان گولیوں کو فریج میں رکھیں تاکہ وہ خراب نہ ہوں۔ یہ نسخہ خونی اور بادی دونوں کیلئے ہے۔(محمد یونس،ڈبلن‘ آئر لینڈ)
ہر مرض کا شاندار علاجسبز الائچی پچاس گرام اور میتھرے(جو اچار میں ڈالتے ہیں) پچاس گرام لے کر سفوف بنا لیں ۔ یہ سفوف ایک چائے والا چمچ صبح وشام کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد یا پہلے کھالیں۔ ۔حیرت انگیزطور پر بہت جلد خونی بواسیر ٹھیک ہو جاتی ہے۔جوڑوں‘ گھٹنوں کے درد‘ پیٹ کے تمام امراض اور خاص طور پر مردانہ وزنانہ امراض کا آخری علاج ہے۔ (محمد علی ،لاہور)
خشک بواسیر کے لئے مفید غذائیں
1)انجیر کے تین،پانچ یا سات دانے رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح انجیر کھا کریہ پانی بھی پی لیں۔ فوری آرام آئے گا۔2)جوار کی روٹی،چقندراور’’امرود ‘‘وغیرہ کھانے سے بواسیر میں آرام آتاہے۔3)آدھا کپ میٹھے آم کا رس،پچیس گرام میٹھا دہی اور ایک چمچ ادرک کا رس ملا کر پئیں۔ اسطرح دن میں تین بار یہ خوراک لیں آرام آئے گا۔
4)چھاچھ میں نمک اور پسی اجوائن ملا کر پینے سے بواسیر دوبارہ نہیں ہوتی لیکن چھاچھ کھانا کھانے کے بعد پئیں۔
خونی بواسیرکے لئے مفید غذائیں
1)دھنیے کے رس میں مصری ملاکر پینے سے خونی بواسیر میں آرام آتاہے۔2)خونی بواسیر میں پپیتاکھا نا چاہئے اس سے فائد ہ ہوتاہے۔3)صبح ناشتے میں مسورکی دال اور ایک گلاس کھٹی چھاچھ پینے سے فائدہ ہوتاہے۔4)زیادہ خون آنے کی صورت میں صرف دہی کھائیںآرام آئے گا۔5)میتھی دانہ کو دودھ میں پکاکر یا اس کا کاڑھا بنا کر پئیں۔(حکیم جعفر )

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 428 reviews.