Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

افطاری میں مشروب آڑونے کمال کردیا!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

میں نے تین سانس میں جلدی سے گلاس ختم کیا اور دوسرے کی فرمائش کردی‘ میں دوسرا گلاس بھی اسی طرح پی گیا‘ اسی طرح تیسرا اور چوتھا بھی پی گیا۔ پھر اچانک میں نے محسوس کیا کہ اتنا پینے کے باوجود مجھے بھوک محسوس ہورہی تھی‘ کسی قسم کی بے چینی اور جسم میں سستی پیدا نہیں ہوئی‘ میں بالکل فریش تھا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری گزشتہ دس سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں اس میں موجود ٹوٹکے اور آزمودہ وظائف پورے یقین کے ساتھ استعمال کرتے ہیں اور بھرپور فیض پاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں عبقری شمارہ میں ایک باکس دیکھا جس میں رمضان المبارک کے خاص نمبر کا ذکر تھا اور ساتھ میں قارئین سے رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے تجربات و مشاہدات بھیجیں۔ جب یہ تحریر پڑھی تو میں نے اپنے گزشتہ رمضان المبارک پر نظر دوڑائی تو مجھے ایک بہترین ٹوٹکہ ملا جس کی وجہ سے ہمارا گزشتہ رمضان المبارک انتہائی شاندار اور لاجواب گزرا۔ مکمل رمضان المبارک میں نہ سستی پیدا ہوئی‘ نہ پیٹ خراب ہوا‘ نہ جسمانی کمزوری محسوس ہوئی‘ نہ روزے کی شدت سے زبان خشک‘ نہ خون کی گرمی‘ نہ پیاس کی شدت‘ بس افطاری میں استعمال کریں اور لاجواب تازگی کا احساس پائیں۔
افطاری کا پہلا گھونٹ اور تازگی سے آنکھیں کھل گئیں
مجھے اب بھی یاد ہے اس دن رمضان المبارک کا تیسرا رورزہ تھا‘ میں شام ساڑھے چھ بجے انتہائی تھکاوٹ لیے گھر میں داخل ہوا‘ پیاس کی شدت سے میری زبان خشک ہوچکی تھی‘ میں گھر آکر بیڈ پر لیٹ گیا‘ تھوڑی دیر بعد ابو کی آواز آئی کہ جلدی سے دسترخوان پر پہنچو ‘ افطاری میں صرف دس منٹ رہ گئے ہیں‘ میں جلدی سے اٹھا‘ وضو کیا اور دسترخوان پر بیٹھ درود شریف اور مسنون دعائیں پڑھنا شروع کردیں‘افطاری سے چند منٹ پہلے رب کریم سے خوب دعائیں مانگیں‘ مسجد سے ’’روزہ افطار کرلیں‘‘ کی آواز سنی‘ مسنون دعا پڑھی اور کھجور سے روزہ افطار کرلیا‘ میرے سامنے طرح طرح کے کھانے موجود تھے مگر کیا کرتا کھجور ہی اندر نہیں جارہی تھی‘ منہ انتہائی خشک تھا‘ اچانک اہلیہ نے ایک گلاس مشروب کا میرے آگے کیا‘ میں نے جیسے ہی گھونٹ لگایا ‘ یک دم میری آنکھیں تازگی سے کھل گئیں‘ مجھے انتہائی خوشگوار احساس ہوا‘ جسم کا انگ انگ سکون محسوس کررہا تھا‘ میں نے تین سانس میں جلدی سے گلاس ختم کیا اور دوسرے کی فرمائش کردی‘ میں دوسرا گلاس بھی اسی طرح پی گیا‘ اسی طرح تیسرا اور چوتھا بھی پی گیا۔ پھر اچانک میں نے محسوس کیا کہ اتنا پینے کے باوجود مجھے بھوک محسوس ہورہی تھی‘ کسی قسم کی بے چینی اور جسم میں سستی پیدا نہیں ہوئی‘ میں بالکل فریش تھا۔ حالانکہ پہلے صرف دو گلاس کسی بھی مشروب یا پانی کے پیتا تھا تو اسی وقت بے چینی‘ سستی اور اکتاہٹ سی محسوس ہونا شروع ہوجاتی تھی‘ کچھ بھی مزیدکھایا پیانہ جاتا تھا۔
نہ گرمی‘ نہ پیاس‘ نہ کمزوری واقعی کمال ہے!
میں نے اپنے والد کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھا اور پوچھا آج یہ کیا لائے ہیں؟ فرمانے لگے: یہ آڑو کا شربت ہے۔ میں نے حیرانگی سے پوچھا آڑو کا شربت؟ وہ کیسے بنایا؟ فرمانے لگے: آج بازار سے گزر رہا تھا تو ریڑھی والے سے ایک کلو آڑو لیے‘ گھر آکر تمہاری اہلیہ کے حوالے کیے‘ اس نے باریک چھلکا اتار کر اور گٹھلی نکال کر دو کلو پانی میں بلینڈ کرلیا‘ حسب ذائقہ چینی اور نمک بھی ملالیا اور جوکچھ تیار ہوا ‘وہ تمہارے سامنے ہے۔آڑو کے شربت کے وہ چار گلاس مجھے آج بھی یاد ہیں۔ قارئین! وہ روزہ اور اس کے بعد آنے والے تمام روزے میں نے آڑو کے شربت سے افطار کیے۔ میرا سارا دن انتہائی شاندار گزرتا‘ مجھے نہ زیادہ روزہ محسوس ہوتا‘ نہ گرمی‘ نہ پیاس‘ نہ کمزوری‘ یہ واقعی بہت کمال کی چیز ہے۔ اب تو ہمارا پورا خاندان یہی آڑو کا مشروب استعمال کرتا ہے اور پورا رمضان بالکل فریش گزارتی ہے۔ میری قارئین عبقری سے گزارش ہے کہ آپ بھی اس مرتبہ اپنے دسترخوان پر آڑو کے مشروب کو سجا کر دیکھئے اور ہاں شیخ الوظائف‘ مجھے اور پوری امت کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔ (محمد طاہر‘ لاہور)
دوٹوٹکے! شاندار‘ جانداراورمزیدار رمضان
گلقند 250 گرام اور چھوٹی الائچی دس گرام، چھوٹی الائچی پیس کر گلقند میں ملالیں سحری کرنے کے بعد ایک بڑا چمچ گلقند کا کھالیں۔اس ٹوٹکے کےکمالات اگر لکھنے بیٹھوں تو صفحات بھر جائیں۔ سارا دن بھوک پیاس اور تھکن کا احساس نہیں رہتا۔ بڑا ہی کمال کا ٹوٹکہ ہے۔ اس کے علاوہ سحری اور افطاری میں کھجور کے ساتھ بالائی ملا کر کھاتا ہوں بہت طاقتور ٹانک ہے۔ الحمدللہ! پہلی مرتبہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے تمام روزے رکھے۔
رمضان المبارک میں میرے آزمودہ نسخے
درج ذیل ٹوٹکہ آزمائیں انشاء اللہ بھوک پیاس کا سارا دن احساس نہ ہوگا۔ جب سحری کا وقت ہو تو کھانا کھانے کے بعد تین عدد کھجوریں لیں‘ پہلی کھجور سے گٹھلی نکال لیں اور منہ میں ڈال کر دانتوں سے خوب اچھی طرح چبائیں پھر پانی کا ایک گھونٹ منہ میں ڈال کر ایک سے دو منٹ تک کھجور کے ذروں کو پانی کے ساتھ منہ میں دائیں بائیں پھیرتے رہیں اور پھر وہی کھجور کے ذروں والا پانی نگل لیں‘ اسی طرح تینوں کھجوریں نگل لیں‘ ان شاء اللہ۔ روزے کی حالت میں بھوک پیاس نہیں ستائے گی۔دوسرا ٹوٹکہ:پیاس اور گرمی کے لیے سحری کے وقت آدھے گلاس دودھ میں آدھا گلاس پانی ملاکر ایک چٹکی نمک ڈال کر استعمال کریں تو پورا دن بہت پرسکون حالت میں گزرتا ہے۔
رمضان میں معدہ کے تمام امراض سے نجات
ھوالشافی: دو جوئے لہسن‘ ادرک آدھ انچ کا ٹکڑا‘ چھوٹا پیاز ایک عدد‘ کالی مرچ آٹھ عدد‘ سونف آدھ چمچ چائے والا‘ سفید زیرہ آدھ چمچ چائےوالا‘ ہرا دھنیا بمعہ ڈنٹھل ایک چائے کا کپ‘ پودینے کے پتے آدھ چائے کا کپ۔ ٹماٹر درمیانے تین عدد‘ مولی کے پتے صاف کیے ہوئے آدھ کپ (اگر میسر ہوں تو) سرکہ حسب پسند‘ کلونجی ایک چٹکی‘ لال مرچ آدھ چمچ چائے والا‘ کالا نمک ایک چٹکی‘ دہی ایک کپ‘ پانی ایک کپ‘ نمک حسب ضرورت۔ تمام اشیاء گرائنڈر میں اچھی طرح شیک کرلیں۔ نہایت لذیذ اور مزیدار چٹنی تیار ہے۔ پیٹ کے کیڑے ختم کرتی ہے۔ معدے کو طاقت دیتی ہے‘ قبض کشاء ہے‘ بھوک لگاتی ہے۔ خاص طور پر رمضان میں افطاری کے وقت اس کا استعمال کریں‘ نہ بھاری پن ہوگا نہ ہی پورا رمضان پیٹ خراب ہوگا۔
موٹاپا‘معدہ کی گیس‘ تیزابیت اور قبض کیلئے اکسیر
یہ نسخہ معدہ کی گیس‘ تیزابیت اور قبض کیلئے اکسیر ہے۔ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: ثابت سوکھا دھنیا‘ سفید زیرہ ثابت‘ سونف ثابت‘ تینوں چیزیں ہم وزن برابر مکس کرلیں۔ مقدار خوراک:سحری اور افطاری کرنے کے بعد ایک چمچ چائے والی منہ میں ڈال کر چبائیں اور ساتھ ایک عدد چھوٹی سبز الائچی شامل کرلیں۔
پانچ منٹ تک خوب چبائیں۔ چبانے سے منہ میں جو پانی آئے گا اس کو نگلتے جائیں۔ اس کے بعد اس چبائے ہوئے کو تھوڑے پانی کے ساتھ نگل لیں۔ اس نسخہ کو اپنے روزانہ کے معمولات میں شامل کرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی طبیعت ہلکی پھلکی اور ہشاش بشاش ہوجائے گی۔سارا دن پرسکون گزرے گا۔ گرمی اور پیاس کا احساس نہ ہوگا۔
پورا رمضان پیٹ بالکل ٹھیک رہے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 533 reviews.