Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسم سے گرمی کو نچوڑ کر نکالنے والاآزمودہ ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

میں سال 2016ء کے رمضان المبارک میں تسبیح خانہ آیا تو گرمی کی وجہ سے میری آنکھوں میں جالاسا آنے لگا اور آنکھیں درد ہونے لگیں تو میں نے سرسوں کا تیل آنکھوں کے اوپرلگاکر ہلکی ہلکی مالش کرنا شروع کردی تو کچھ ہی دنوں میں میری نظر اور آنکھیں ٹھیک ہوگئیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے تو میں وہی الفاظ اپنی تحریر کی زینت بنانا چاہتا ہوں جن الفاظ کو لوگوں نے بہت لکھا، پڑھا اور کہا، کہ آپ کا یہ کارخیر بہت ہی اچھا ہے اور ہر لحاظ سے اچھا ہے اور اس میں کسی کو نقص نکالنے کے باوجود بھی ان شاء اللہ نقص نہیں ملے گا جو اللہ تعالیٰ آپ حضرت سے یہ خدمت خلق اور خدمت دین لے رہا ہے بلکہ ہر ایک چیز کی خدمت کوئی کسی بھی حالت میں ہو۔ محترم حضرت صاحب ! میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں آپ کی اس کاوش کی کس طرح تعریف کروں بس میں عاجز آکر اتنا کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اور آپ کی نسلوں کی بھی حفاظت فرمائے اور ان سے بھی یہ خیر والا کام لے اور اللہ جل شانہ اس کام کو قیامت تک کیلئے مخلوق خدا کیلئے راحت و چین کا ذریعہ بنائے (آمین)۔یہاں میں نے ہر چیز کا جائزہ لیا اور ہر چھوٹی بڑی چیز آپ کے خلوص کی نشاندہی کررہی تھی۔ یہاں تسبیح خانہ میں آکر میرے اندر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی محبت بہت بڑھی اور دل کے اندر اللہ تعالیٰ کو پانے کی راہ اور طلب بہت بڑھی اور میرا یہ تجزیہ ہے کہ اگر کسی کو اللہ تعالیٰ کی حقیقی طلب ہے اور اللہ تعالیٰ کے حبیبﷺ سے سچا عشق کا جذبہ ہے تو وہ تسبیح خانہ میں اور تسبیح خانہ کے اعمال کے ذریعے اپنا مطلوب پاسکتا ہے اور اولیاء اللہ کی طرز پہ اپنی زندگی بنا سکتا ہے ۔ تسبیح خانہ لاہور میں زندگیاں بدلتی ہیں اور بدلتی رہیں گی ان شاءاللہ۔ میں آپ کی خدمت میں کچھ طبی ٹوٹکے عرض کرتا ہوں جو میں نے ازخود آزمائے ہیں اور عبقری رسالہ میں بھی موجود ہیں۔
جسم سے گرمی کونچوڑ کرنکالنے والا نسخہ
میں نے مئی و جون 2015 میں یہ نسخہ آزمایا اور خوب پایا۔ نسخہ یہ ہے کہ ڈیڑھ پائو اجوائن کو رات کو بھگو دیں اور صبح اس کو اچھی طرح گرائنڈ کرلیں اور اس میں جس سے ڈیڑھ لیٹر پانی والی بوتل نکال لیں اور اچھی طرح صاف کرلیں یا کسی کپڑے کے ذریعے نتھار لیں اور اس ڈیڑھ لیٹر پانی میں پائو شکر ڈال لیں اور فریزر وغیرہ میں سٹور کرلیں۔ ترکیب استعمال یہ ہے کہ آدھا گلاس اس اجوائن کے پانی کا ہر صبح کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یعنی نہار منہ استعمال کریں ان شاء اللہ جسم اور خون کی گرمی ختم ہو جائے گی۔ جب میں نے استعمال کے بعد اپنا خون ٹیسٹ کروایا تو میرے خون کی گرمی جتنی گرمی ایک آدمی کے اندر ہونی چاہیے تھی اس سے بھی کم نکلی۔
(2)گیس، تبخیر اور قبض کیلئے
یہ نسخہ میں نے آزمایا اور لاجواب پایا وہ بھی عبقری رسالے ہی کا آزمایا ہوا ہے۔ ھوالشافی:100 گرام کلونجی کو پائو لیموں کے رس میں بھگو کر خشک کرلیں اور کھانے کے بعد آدھا چمچ استعمال کریں تو میں نے اس کو بھی لاجواب پایا۔
(3)آنکھوں کے موسمی امراض کیلئے ٹوٹکہ
ایک ٹوٹکہ میں نے نظر کیلئے بھی آزمایا کہ نہانے کے بعد پائوں کے دونوںانگوٹھوں پر سرسوں کا تیل لگانے سے بھی نظر کی کمزوری میں فرق آتا ہے اور نظر تیز اور طاقتور ہوتی ہے میں سال 2016ء کے رمضان المبارک میں تسبیح خانہ آیا تو گرمی کی وجہ سے میری آنکھوں میں جالا سا آنے لگا اور آنکھیں درد ہونے لگیں تو میں نے سرسوں کا تیل آنکھوں کے اوپرلگاکر ہلکی ہلکی مالش کرنا شروع کردی تو کچھ ہی دنوں میں میری نظر اور آنکھیں ٹھیک ہوگئیں الحمداللہ اور اس دوران میں نے کوئی دوسری دوائی بھی آنکھوں کیلئے استعمال نہیں کی۔
چلتے چلتے میرا روحانی نسخہ بھی آزمالیجئے کام آئےگا
اب میں ایک روحانی نسخہ بھی عرض کرتا ہوں کہ میرے استاد محترم نے جب میں چھوٹا سا تقریباً 14,13سال کا تھا تو بتایا کہ سورئہ توبہ کی آخری آیت پڑھا کر اور اس کے فضائل بھی سنائے تو میں نے تب سے اپنی زندگی کا معمول بنالیا کہ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھنے لگا تو جو اس کا کمال میں نے محسوس کیا بہت زیادہ وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ میری بہت سی حاجتیں میری مشقت کے بغیر ہی حل کردینا، اور کافی مرتبہ ایسا ہوا کہ اگر کوئی مصیبت یا مشکل وقت آتا تو میں اس سے بچ جاتا۔ حالانکہ کچھ کاموں میں‘ میں ملوث ہوتا اور عین اس وقت جب پھنسنے کا وقت آتا تو میں اللہ توکل ہی وہاں سے بچ جاتا کہ میں اس وقت وہاں سے اِدھر اُدھر ہوتا ہی تھا تو بچ جاتا جبکہ میرے ساتھی سارے ہی پھنس جاتے اور میں بچ جاتا اور وہ کہتے کہ یہ ہم سب سے آگے تھا اس کام میں اور یہ قسمت کی وجہ سے بچ گیا اور میرے ساتھی اکثر کہتے تیری بڑی قسمت ہے تو عین اس وقت جب بُرا وقت آنے لگتا ہے بچ جاتا ہے تو میں نے محسوس کیا کہ یہ سورئہ توبہ کی آخری آیت کا جو نماز فجر اور مغرب کے بعد سات مرتبہ وظیفہ کرتا ہوں یہ اسی کی برکت ہے۔ اور اس ہی کی برکت محسوس کرتا ہوں کہ جہاں میرے سارے ساتھ پھنسے میں یا تو اس دن ان کے ساتھ نہیں تھا یا عین وقت پر اللہ تعالیٰ مجھے بچا لیتے اور میں وضاحت کردوں کہ ان کاموں سے مراد چھوٹی چھوٹی شرارتیں وغیرہ یا لوگوں کے دھوکا دینے کہ وقت میں بچ جاتا تھا اس سے مراد کوئی بڑا گناہ وغیرہ نہیں ہے۔ اور اسی وظیفہ برکت ہی سے اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت سے گناہوں اور نافرمانیوں سے بچایا ہے کہ جن میں مبتلا ہوکر بندہ بڑی دور اندھیروں میں نکل جاتا ہے۔لَقَدْ جَآءَکُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْہِ مَاعَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْکُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ﴿۱۲۸﴾ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔(توبہ) آخر میں یہی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میں اس کام کی تعریف نہیں کرسکتا۔ بس اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے اور آپ کی نسلوں کو بھی اس کام کیلئے قبول فرمائے (آمین)۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 549 reviews.