Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

راشن کے کنستر ہمیشہ بھرے رہیں! عمل آزما کر تو دیکھئے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

ذکر کی توفیق تو کبھی ملی ہی نہ تھی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارا تعلق دینی گھرانے سے ہیں اور ہم پورے گھر والے ماشاء اللہ سے حافظ قرآن ہیں۔ اگرچہ ہم نے احادیث کی کتابوں میں بہت سے اعمال پڑھ رکھ تھے۔ لیکن ہم اسی طرح عمل پیرا نہ تھے جس طرح عبقری ملنے کے بعد ہوئے۔ اس سے پہلے ہم سارا دن ایسے ہی بیٹھے ہوتے تھے۔ ذکر کی توفیق نہیں ملتی تھی اگرچہ مسنون اذکار کرلیتے تھے لیکن وہ بھی کسی مخصوص ٹائم میں جب سے عبقری ملا ہے اور ہم نے آپ کے درس سنے ہیں تو ہم تو مصلے پر ہی آگئے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب سارا دن ہمارا اللہ کو یاد کرنے میں گزرتا ہے۔ کبھی یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی شکل میں کبھی پورا دن دو انمول خزانے کی شکل میں۔
مشکلا ت خود بخود حل ہونا شروع ہوگئیں
اب ہم آپ کے بتائے ہوئے وظائف پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے نہیں کہ مشکلات حل ہو جائیں بلکہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے جب اللہ راضی ہوگئے تو مشکلات خودبخود حل ہو جائینگی اور وہ ہمیں پھر خوشی میں بھی اپنے ذکر کی توفق د ے گا۔ ماشاء اللہ سے ہمیں ان اعمال سے قلبی سکون اور تعلق مع اللہ کے ساتھ ساتھ دنیاوی فائدہ بھی بہت ہوا ہے۔
برکت والی تھیلی سےہرقسم کی مالی پریشانی ختم
میری امی سورئہ کوثر اور برکت والی تھیلی کا عمل کرتی ہیں جس سے پیسوں میں بہت برکت ہوتی ہے اور جَو کے ساتھ دانوں پر 997دفعہ یَا فَتَّاحُ یَا رَزَّاقُ والا عمل ہم نے کیا ہے اب تو برکت والی تھیلی بالکل خالی نہیں ہوتی ہر وقت پیسوں سے بھری ہوتی ہے۔ حالانکہ میرے ابو دن میں کبھی ڈیڑھ سو اور کبھی دو سوروپے کماتے ہیں لیکن اعمال کی وجہ سے ہماری ضروریات بطریق احسن پوری ہورہی ہیں۔
راشن کے کنستر اب بھرے رہتے ہیں
اسی طرح 129دفعہ سورئہ کوثر پڑھ کر برکت والی تھیلی پر دم کے ساتھ آٹے، چینی اور گھی وغیرہ پر بھی پھونک دیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے راشن میں بہت برکت ہوتی ہے اور آٹے اور چینی کے کنستر ہر وقت منہ تک بھرے ہوتے ہیں کھانا پکاتے وقت ہم تین دفعہ سورۃ کوثر مع تسمیہ اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ اور تین دفعہ سورۃ قریش اور گیارہ دفعہ یَا خَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ پڑھتے ہیں جس سے کھانے میں اتنی برکت ہوتی ہے کہ ہم حیران ہو جاتے ہیں اور کھانا کھانے کے بعد تین دفعہ سورۃ قریش اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھتے ہیں۔
پہلے سالن نصیب ہی نہیں ہوتا تھامگر اب ایسا نہیں
پہلے جو ہمیں ایک سالن بھی صحیح نصیب نہیں ہوتا تھا۔ اب ہمارے دسترخوان پر تین قسم کے سالن ہوتے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے جمعہ المبارک کے دن ہمارے گھر میرے بھائی آتے ہیں کیونکہ وہ ہم سے الگ رہتے ہیں تو اس دن امی نے میرے دو بھائیوں کے حساب سے آدھا کلو چکن اور آدھا کلو چاول منگوائے ابھی میں پکانے ہی والی تھی کہ اچانک سے ہمارے گھر پانچ مہمان عورتیں آگئیں۔ مغرب کا وقت تھا۔ امی نے کہا کہ مجھے اچھا نہیں محسوس ہوتا کہ انہیں کھانے کے بغیر بھیجوں چنانچہ امی نے انہیں روک لیا اور جلدی سے بچے کو بھیج کر ایک پائو گوشت اور آدھا کلو چاول منگوائے تو اب میں نے تین پائو گوشت اور تین پائو چاول پکائے اور اس پر سورئہ کوثر، قریش اور یَا خَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ دم کیا تو اس کھانےمیں اتنی برکت ہوئی کہ ان پانچ مہمانوں نے خوب پیٹ بھر کر کھایا۔
یہ تو آنکھوں دیکھا معجزہ ہے
اس کے بعد میرے دو بھائیوں نے اچھی طرح کھایا اس کے بعد میں میری والدہ میرے چھوٹے بھائی اور والد نے الگ کھایا اور پھر اتنا بچ گیا کہ ہم نے چار ٹائم مزید کھایا اور اپنے پڑوس کو بھی دیا تو اللہ نے اعمال کی برکت سے اس تین پائو گوشت اور تین پائو چاول میں اتنی برکت ڈال دی تھی کہ آج بھی ہم حیران ہوتے ہیں کہ یہ تو آنکھوں دیکھا معجزہ تھا۔ ا س کے علاوہ امی کو شوگر ہے تو امی کوئی شوگر کی گولی نہیں کھائیں بلکہ افحسبتم اور اذان کا عمل کرتی ہیں اور عبقری میں دار چینی کا شوگر کے لیے بتایا تھا امی نہار منہ پسی دارچینی ایک چائے کا چمچ کھاتی ہیں جس سے شوگر میںبہت فائدہ ہے اور ہائی نہیں ہوتی ۔ مجھ پر اثرات تھے میں نے یاقھار والا عمل کیا او ر دو انمول خزانہ اکیس مرتبہ پڑھا اور میرے اثرات ختم ہوگئے۔
وضو کے تین گھونٹ سے بھی بہت فائدہ ہوا ہے میری کمر میں بہت درد تھا تین گھونٹ سے اب بالکل ٹھیک ہے۔میں سوچا کرتی تھی کہ کبھی ایسا وقت بھی آئے گا کہ میں سارا دن اللہ کا ذکر کرونگی۔ کیونکہ پہلے میں نہیںکرپاتی تھی اب تو ان وظائف کے نام پر سارا دن اللہ کو یاد کرتی ہوں ہم ذرا سا فارغ بیٹھیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی قیمتی چیز کھو گئی ہے اور زبان اور دل میں بے چینی شروع ہو جاتی ہے۔ جلدی سے ذکر شروع کردیتےہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ قیمتی چیز تو یہ ذکر تھا۔ حکیم صاحب آج آپ کی وجہ سے ہم اللہ کی طرف متوجہ ہوئے ہیں اگر آپ نہ ہوتے تو ہم اندھیروں میں بھٹک رہے ہوتے اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی شان کریمی کے مطابق اجر عطا فرمائے۔
اور آپ کی نسلوں کو تاقیامت شاد و آباد رکھے اور آپ کی طرح مخلوق کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ اللہ تعالیٰ اس رسالے کو تاقیامت قائم رکھے اور آپ کا شمار صدیقین اور صالحین میں فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے عرش تلے انبیاء اور صحابہ کرامؓ کے پڑوس میں مقام عطا فرمائے (آمین)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 587 reviews.