Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک چمچ اور سخت گرمی کا روزہ

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ رمضان کا آٹھواں روزہ تھا کہ ماما تہجد کی پڑھائی کرتے کرتے مصلے پر ہی سو گئیں اور ہم سارے گھر والے سحری کرنے سے رہ گئے۔ سحری کا وقت ختم ہونے میں ابھی صرف دس منٹ باقی تھے کہ ماما نیند سے بیدار ہوئیں۔اس وقت جلدی سے ہم سب کو اٹھایا۔اٹھ کر کلی وغیرہ کرتے پانچ منٹ گزر گئے‘ اس وقت کچھ بنانا اور کھانا ناممکن تھا تو ماما نے جلدی سے فریج کھولی اور عبقری رسالہ میں آپ کا بتایا گلقند اور چھوٹی الائچی کانسخہ ہمارے سامنے رکھ دیا‘ ہم سب نے ایک سے دو چمچ کھا کر پانی پی لیا اور روزہ کی نیت کی ‘ اور تسبیح خانہ جانے کی تیاری پکڑی (رمضان المبارک میں ہم تمام سحری اور تراویح کے بعد کے در س تسبیح خانہ میں جاکر سنتے ہیں) جب واپس آئے تو ماما سے کہا کہ آپ سحری کا افسوس نہ کرنا کہ آج سحری نہیں بنی کیونکہ آج کا درس بہت زبردست تھا اور آخر میں حضرت جی نے کہا یہ آج کی آپ کی سحری ہے مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے یہ مجھے کہا گیا ہے اور واقعی میری روحانی سحری ہوگئی۔ پایا کہتے ہیں کہ آج میں نے بہت کام کیا بہت بھاگ دوڑ کی لیکن کوئی روزہ یا تھکاوٹ محسوس نہ ہوئی بلکہ ایسا لگا کہ روحانی طور پر میں بہت زیادہ تازہ دم ہوں۔ اس نسخہ کے استعمال سے ہم تمام گھر والوں نے پرسکون طریقے سے دن گزارا‘ نہ تھکاوٹ ہوئی‘ نہ کسی قسم کی شدید پیاس محسوس ہوئی۔ ھوالشافی: گلقند 250 گرام اور چھوٹی الائچی دس گرام، چھوٹی الائچی پیس کر گلقند میں ملالیں سحری کرنے کے بعد ایک بڑا چمچ گلقند کا کھالیں۔ (علی حسین ‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 588 reviews.