Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی منزل! ایک سچی حقیقت کا سچا خواب!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

روحانی منزل مری میں وہ پراسرار عجائبات اور حقائق جو اچانک افشاں ہوئےاور مخلوقات کی امانت ان تک پہنچائی جارہی ہے۔

ایڈریس روحانی منزل: مری پی سی بھوربن کے ساتھ مین روڈ پر روحانی منزل ہے۔

اب تو ہر فرد روحانی منزل کی طرف قدم اٹھارہا
روحانی منزل کیا ہے؟ ایک سچی حقیقت کا سچا خواب‘ اور اس کی سچی تعبیر ہے‘ لوگوں کو جب تک اس کے بارے میں علم نہیں تھا بے خبر تھے‘ جب خبر ہوئی تو اب ہرفرد روحانی منزل کی طرف اپنے قدم اٹھانے کو سعادت سمجھ رہا ہے اور روحانی منزل کو زندگی کے مسائل کے حل کروانے میں اپنا ساتھی بنارہے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک خاندان میرے پاس آیا کہنے لگا: آپ نے روحانی منزل کے جتنے کمالات لکھے ہیں خودایک واقعہ ہمارے ساتھ بھی ہوا ہے جب ہم وہاں گئے تو ہم نے روحانی منزل میں صلوٰۃ التسبیح پڑھی یَافَتَّاحُ کو مسلسل پڑھا گڑگڑا کر بھکاری بن کر محتاج بن کر سائل بن کر منگتا بن کر
پڑھا کوئی ایک دو گھنٹے ہم اس عبادت میں مشغول رہے بلکہ اس سے بھی زیادہ اپنی ضروریات پہلے سے پوری کرکے گئے تھے ہم روحانی منزل پر جاکر بوجھ نہ بنیں جب ہم نے یہ چیزیں پڑھ لیں تو یکایک مجھے اونگھ آگئی اتنی اونگھ آئی کہ میں مجبور ہوکر اسی جگہ لیٹ گیا میں نے دیکھا کہ روحانی منزل کی چاروں طرف دیواروں میں سوراخ ہیں وہاں سے سفید دودھیا رنگ کا دھواں نکل رہا ہے اور وہ صرف ان لوگوں پر پڑرہا ہے
پریشان کیوں ہوتے ہو؟ یہ اللہ کی رحمت ہے
جو روحانی منزل پر آئے ہیں جیسے کہ ان کا تعاقب کررہا میں خود بھی اس سفید رنگ کے دھوئیں کو محسوس کررہا تھا وہ دھواں جس بندے پر پڑتا تھا وہ بندہ خوبصورت اورسفید نظر آنا شروع ہوجاتا تھا تو مجھے ایک غیب سے آواز آئی کہ پریشان کیوں ہوتے ہو یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت نورانیت ہے جو صلوٰۃ التسبیح پڑھنے کی وجہ سے یہاںآنے والے ہر فرد کو ملتی ہے میں حیران ہوا میں نے اس دھوئیں کو پکڑنے کی کوشش کی ہاتھ میں تھامنے کی کوشش کی لیکن میں نہ تھام سکا اور میں اس کے بعد پھر مدہوشی میں اور چلا گیا اور مجھے ایک احساس ہوا کہ میرے مسائل حل ہورہے ہیں میری مشکلات دور ہورہی ہیں میری ناکامیاں میری تکالیف میری اُلجھنیں سب اس دھوئیں کے ساتھ مل کر دھل رہی ہیں میں بہت دیر تک سویا رہا اور وہ روحانی منزل کی اس نور کو محسوس کرتا رہا جو کہ چاروں دیواروں سے مسلسل ایسے آرہا تھا کہ جیسے پہاڑوں سے چشمے پھوٹتے ہیں لیکن وہاں سے تو پانی نکلتا ہے اور یہاں سے نور اور نورانیت نکل رہی ہے ‘تھوڑی دیر کے بعد میں اٹھا اور اپنے گھر والوں کو یہ خواب سنایا تو میری بیوی مجھے کہنے لگی مجھے نیند تو نہیں آئی
ایک نور ہے!جو روحانیت منزل پر چھایا ہوا ہے
لیکن اس طرح کی کیفیت میں نے بھی محسوس کی ہے کہ ایسے نور سا ہے جو پوری روحانی منزل کے ہال میں چھایا ہوا ہے اور اس نور ہی نور میں کچھ لوگ آرہے ہیں جارہے ہیں اور ایک بہت زیادہ ہجوم ہے بہت لوگوں کو جسے میں عام محسوس نہ کرسکتی تھی لیکن جب میں نے توجہ ڈالی تو (تھے تو سارے ہم ہی پھر خیال آیا کہ اس وقت ہماری فیملی ہے ہمیں تو صرف اپنی فیملی نظر آرہی ہے لیکن) یہاں نیک جنات کی بہت زیادہ کثرت ہے جن کا کام دن رات صلوٰۃ التسبیح اور یافتاح کا پڑھنا ہے اور ہر فرد جو روحانی منزل میں آتا ہے اور صلوٰۃ التسبیح اور یافتاح پڑھتا ہے وہ جھولیاں بھر کر مرادیں پاکر زندگی میں ناکامیوں کو ختم کروا کر اور اللہ تعالیٰ کے خزانوں سے بہت کچھ حاصل کرکے جاتا ہے اور واقعی میں نے بھی پایا اور میں آپ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے خط لکھ رہا ہوں کہ آپ نے ہمیں روحانی منزل کے نام پر دو تحفے دئیے ہیں ایک مسنون عمل صلوٰۃ التسبیح کا اور ایک قرآنی عمل یعنی اسمائے حسنیٰ میں سے یَافَتَّاحُ کا۔
زندگی کا سکون‘ خوشیاں‘ خوشحالیاں ملیں
پھر وہ کہنے لگے کہ میرے اتنے زیادہ مسائل اور مشکلات تھے کہ جبرا مجھ سے نوکری کا استعفیٰ لے لیا گیا گھرمیں فاقے‘ تنگدستی‘ مشکلات اور مسائل اور زندگی انہی مسائل میں مسلسل الجھتی چلی جارہی تھی بہت زیادہ اس کے حل کرنے کی میں نے کوشش کی جان ماری لیکن کوئی آج تک مجھے اس کا حل نہیں مل سکا جب سے میں نے روحانی منزل کے راستے دیکھے ہیں مجھے زندگی کا سکون ملا ہے راحت ملی ہے‘ خوشیاں خوشحالیاں ملی ہیں اور مجھے احساس ہوا کہ میں آج تک کن راہوں پر بھٹکتا رہا۔ اے کاش! مجھے روحانی منزل کا پہلے سے ہی پتہ ہوتا اور میں روحانی منزل آتا اور یہاں سے زندگی کی ترقیاں کامیابیاں پاکرجاتا پھر وہ کہنے لگامیری طرف سے ہر مسلمان کو یہ پیغام دیں کہ ان کے کتنے بھی مشکل مسائل ہیں اور کتنی بھی ناممکن تکالیف پریشانیاں جادو اثرات اور بندشیں ہیں بس روحانی منزل میں کچھ عرصہ آنا جانا رکھیں اور صلوٰۃ التسبیح اور یَافَتَّاحُ کو خوب توجہ دیں آپ کو خود احساس ہوگا کہ آپ زندگی میں کامیاب ترین انسان ہیں۔ وضاحت: صلوٰۃ التسبیح ہر وقت‘ دن رات‘ صبح و شام پڑھ سکتے ہیں‘ صرف مکروہ اوقات کے علاوہ۔ یہ انفرادی نماز ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 592 reviews.