Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم گرما اور میرے تین مسائل کا حل

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں خوش اور خیریت سے ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ مجھ جیسے گنہگاروں پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ میرے پاس تین مختلف ٹوٹکے ہیں شاید کسی کا بھلا ہوجائے۔پہلا ٹوٹکہ: سب سے پہلےتو یہ کہ بچپن سے میرے سر میں بہت شدید درد رہتا تھا‘بہت علاج کروایا لیکن کوئی خاص فرق نہیں ہوا‘ پھر مجھے کسی نے بتایا کہ ایک کلو خالص گائے کا گھی اور ایک پاؤ بادام کی گریاں لیں‘ کڑاہی میں گھی ڈال کر اس میں بادام کی گریاں بھی ڈال دیں‘چولہے پر بالکل ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب بادام کی گریاں جل کر کوئلہ ہوجائیں تو گھی کو چھان کر رکھ لیں‘ رات کو سوتے وقت سر پر اچھی طرح مساج کریں‘ پھر صبح سر دھولیں‘ دماغ کی کمزوری اور سرد رد کیلئے انتہائی مفید ہے۔ میرا سردرد اسی ٹوٹکہ سے ختم ہوا۔بال بھی بہت خوبصورت‘ چمکدار اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔ میں تو عرصہ دراز سے یہی ٹوٹکہ استعمال کررہی ہوں۔ دوسرا ٹوٹکہ: گرمیوں میں اکثر فریج کے اندر برف والے برتن جم جاتے ہیں‘ جن کو نکالنے میں بہت پریشانی ہوتی ہے‘ اکثر اس سے فریج کانقصان بھی ہوجاتا ہے‘ فریزر کو اچھی طرح صاف کرکے اس کی تہہ پر نمک پھیلادیں اب پانی کے برتن بھر کر رکھ دیں‘ برف والا برتن آرام سے نکل آئے گا۔ نمک عام والا استعمال کرنا ہے‘ آیوڈین والا نہیں بلکہ جو عام لاہوری نمک ملتا ہے۔وہ نمک استعمال کرنا ہے۔ تیسرا ٹوٹکہ: گرمیوں میں اکثر گھروں میں کریلے پکتے ہیں‘ کریلوں کی کڑواہٹ دور کرنے کیلئے انہیں چھیل کر ایک یا آدھ گھنٹے کیلئے لسی میں بھگودیں‘ پھر نچوڑ کر فرائی کرلیں‘ چاہے سادہ پکائیں یا گوشت میں‘ بہت لذیذ اور ذائقہ دار پکیں گے۔ کڑواہٹ ذرابھر محسوس نہ ہوگی۔ (نجمہ عابد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 603 reviews.