Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موٹاپا بھگانا ہے یا حسین ہونا تو یہ سبزی نہ چھوڑئیے!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

اعصابی توانائی کیلئے یہ ایک عمدہ ٹانک ہے بعض حکماء اسے گردے کی پتھری کو توڑنے کیلئے ایک عمدہ بے ضرر اور قدرتی جراح خیال کرتے ہیں۔ اس میں مرض یرقان کو دور کرنے کیلئے بھی بہت صلاحیت ہوتی ہے۔ جریان کا عارضہ میں اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے

نجانے کیوں اس سبزی سے دور بھاگتے ہو
یوں تو تمام سبزیوں کی پسندیدگی کا دارو مدار پکانے کے خصوصی طریقوں سے وابستہ ہے اور اچھی سے اچھی اور تازہ ترین بھی اگر سلیقے سے نہ پکائی گئی ہو تو اسے کھانے کا مزہ نہیں آتا لیکن کریلا خاص طور پر ایسی سبزی ہے جس کی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا دارو مدار خالص پکانے والے پرمنحصر ہوتا ہے اگر یہ ڈھنگ سے پکایا گیا ہو اور اس کی کڑواہٹ کو کم سے کم کیا گیا ہو تو اس کی لذت دوبالا ہوجاتی ہے بصورت دیگر اسے کھانا بڑوں بچوں سب کیلئے نہایت ہی مشکل ہے یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ اس سبزی کو انتہائی پسند کرتے ہیں اور بعض اس سے دور بھاگتے ہیں۔
دیگر سبزیوں کی طرح کریلے میں بھی بے شمار خوبیاں رکھی ہیں قیمہ کریلے‘ بھرے ہوئے کریلے اور بعض علاقوں میں دال کریلے جیسے پکوان پکائے جاتے ہیں جو غذائیت سے بھرپور اور لذیذ ہوتے ہیں۔ اکثر گھروں میں اسے پکانے سے پہلے نمک لگا کر اس کی کڑواہٹ کو دور کرلیا جاتا ہے تاہم تمام کوششوں کے باوجود کریلے میں تھوڑی بہت کڑواہٹ پکنے کے بعد بھی رہتی ہے اور بعض افراد کے نزدیک یہی کڑواہٹ کریلے کی خصوصیت ہے اور اگر اسے یکسر ختم کردیا جائے تو نہ صرف یہ طبی لحاظ سے اتنا فائدہ مند نہیں رہتا۔جسم کے لیے تقویت بخش غذا ہے کڑوا ہونے کے باعث یہ ایک حد تک مصفی خون بھی ہے۔
اس کا سب سےاہم فائدہ یہ ہے کہ ذیابیطس کے مرض کیلئے بہت مفید ہے اسے کھانے سے شوگر کم ہوتی ہے اس صورت میں اسے زیادہ چھیلنا نہیں چاہیے‘ چاہے تو قیمے کے ساتھ کھائیں یا فقط توے پر دونوں طرف سے سینک کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ بہت سے لوگ کریلے سائے میں خشک کرلیتے ہیں اور پھر ان کا سفوف (پاؤڈر) بنا کر دو گرام روزانہ کھاتے ہیں۔
موٹاپا بھگانا ہے یا حسین ہونا تو جی بھر کر کھائیں
یہ موٹاپے کو کم کرتا ہے اس صورت میں اسے بطور سبزی پکا کر یا سفوف بنا کراستعمال کیا جاسکتا ہے۔ اپنی کڑواہٹ کے باعث اس میں بیشتر ایسے خواص پائے جاتے ہیں جو خون کو صاف کرتے ہیں چنانچہ وہ خواتین و حضرات جن کو پھوڑے پھنسی کی شکایت عام ہوں یا انہیں دیگر جلدی امراض ہوں ان کیلئے کریلے کا پکا کر استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
معدہ کمزور‘ بھوک نہیں لگتی تو آج پکائیے
جگر کی خرابی کی وجہ سے ہونے والے استسقا (ڈیما) میں کریلے کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ اس کی شکایت میں کریلوں کا 85 گرام رس نکال کر اس میں 15 گرام شہد ملا کر پینے سے مرض میں کمی ہوجاتی ہے‘ اس کے استعمال سے دو تین دست آتے ہیں اور خرابی کی اصلاح ہوجاتی ہے۔ کریلا جس قدر سبز‘ ملائم اور تازہ ہو اچھا سمجھا جاتا ہے۔اگر کسی شخص کا معدہ کمزور ہو اور اسے کھانا ہضم نہ ہوتا ہو یا اسے بھوک کم لگتی ہو کریلے کا سالن کھانے سے اس کا معدہ مضبوط ہوسکتا ہے اور اسے بھوک بھی لگے گی۔
کریلے کا استعمال فالج کےبڑھتے ہوئے اثرات و امکانات کو بڑی حد تک روکتا ہے پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کے لیے کوئی اور سبزی یا ترکاری کریلے کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ گنٹھیا کے مرض میں بھی کریلے کا استعمال بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح لقوہ وغیرہ میں کریلے کا سالن زیادہ کھانا چاہیے۔
اعصابی توانائی کیلئے عمدہ ٹانک ہے
اس سے دماغ پراگندہ خیالات اور بعض کثافتوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اعصابی توانائی کیلئے یہ ایک عمدہ ٹانک ہے بعض حکماء اسے گردے کی پتھری کو توڑنے کیلئے ایک عمدہ بے ضرر اور قدرتی جراح خیال کرتے ہیں۔ اس میں مرض یرقان کو دور کرنے کیلئے بھی بہت صلاحیت ہوتی ہے۔ جریان کا عارضہ میں اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے تاہم گرم مزاج افراد کیلئے اس کا کثرت سے استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن ایسے افراد اگر اسے کھانا چاہیں تو دہی ڈال کر یا دھنیا کے ساتھ کھاسکتے ہیں ایسے افراد جو اس کی کڑواہٹ کے باعث اسے کھانے سے گریز کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ صرف کڑواہٹ پر نہ جائیں اس کے فوائد پر بھی نظر رکھیں اس طرح وہ ایک فائدہ مند چیز سے خود کومحروم رکھنے سے بچ جائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 666 reviews.