Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

25 سال پرانا جادو ظاہر‘ یہ وظیفہ تو ایٹم بم ہے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
دفتر ماہنامہ عبقری پہنچی تو دیکھا یہ تو دنیا ہی اور ہے
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ سے جڑنے سے پہلے زندگی بہت ویران تھی‘ ہر طرف اداسی‘ الجھن‘ چڑچڑاپن‘ شوہر کی بے وفائی و جدائی‘ گھر اجڑ چکا تھا‘ شوہر مہینوں گھر نہ آتے‘ میں اپنی زندگی سے تنگ آچکی تھی‘ میرے شوہر کو ایک عورت نے اپنے جال میں پھنسا رکھا تھا اور نجانے کیسے کیسے جادو ٹونے کروا رکھے تھے میری خود کی طبیعت ہروقت خراب رہتی۔ مجھے ایک مرتبہ بک سٹال پر عبقری رسالہ نظر آیا‘ ٹائٹل پر لکھی ہیڈنگز پڑھیں اور خرید لیا۔ گھر جاکر پڑھا جیسے جیسے پڑھتی گئی دل کو ایک سکون ملتا گیا کہ اب میری زندگی بدل جائے گی‘ میرے بھی اچھے دن آجائیں گے‘ چونکہ گھر کے قریب ہی عبقری کا آفس تھا‘ اگلے دن وہاں پہنچ گئی‘ وہاں دیکھا تو دنیا ہی اور تھی‘ تسبیح خانہ اور درس کامعلوم ہوا۔ جمعرات والے دن درس میں گئی‘ بس اس دن مجھے راستہ ملا جس پر چل کر مجھے کامیابی ملنا تھی۔ اب میں تقریباً پانچ سال سے تسبیح خانہ سے جُڑی ہوں‘ میری زندگی کیسے بدلی؟ ضرور پڑھیے:۔
میں ہر وقت بے چین‘ مضطرب اور گھٹے ماحول میں رہتی تسبیح خانہ اور عبقری رسالہ کے وظائف سے روحانی سکون ملا‘ دنیاوی حاجات آپ کے بتائے اعمال‘ وظائف‘ درس‘ روحانی اجتماع کی برکات‘ اسم اعظم کے روحانی دم ‘ درس حلقہ کشف المحجوب اور ہر جمعرات کو امن و روحانیت کا ہونے والا درس بلاناغہ شرکت سے پوری ہوتی ہیں۔ آج تک ایک بھی درس میں ناغہ نہیں ہوا ہے۔
شوہر بوجہ جادو کسی اور کی زلفوں کے اسیر تھے!
ان پانچ سالوں میں بذریعہ ٹوکن آپ سے بے شمار ملاقاتیں ہوئیں جن میں آپ نے مجھے اعمال وظائف بتائے جن کو میں نے باقاعدگی سے یقین سے‘ عشق سے کیا۔
چونکہ میرا سب سے بڑا مسئلہ شوہر سے علیحدگی کا تھا اور میں اپنے والدین کے گھر بھائی کے پاس رہتی تھی چونکہ بوجہجادو شوہر کسی اور کی زلفوں کے اسیر بن چکے تھے مگر کبھی کبھار مجھ سے ملنے میرے بھائی کے گھر بھی آجاتے مگر میں ا پنا گھر آباد کرنا چاہتی تھی۔ میری شادی کو پانچ سال ہوگئےاور میں صرف چار ماہ اپنےشوہر کے ساتھ ان کے گھر رہی تھی‘ باقی چار سال اور چھ ماہ سے در در کے دھکے کھارہی تھی‘ میرے شوہر میری شکل دیکھنا بھی گوارا نہ کرتے‘آپ سے کلینک میں پہلی ملاقات ہوئی‘ آپ نے میرے سارے معاملہ کو غور سے سنا اور مجھے باقاعدگی سے درس اور اعمال کرنے کوکہا‘ الحمدللہ! میں نے یقین کے ساتھ کیا‘ آپ نے فرمایا کہ طلاق نہیں ہوگی اور و ہی ہوا۔
اب اپنے گھر میں خوش اور آباد ہوں!
تسبیح خانہ میں آنے اور عبقری رسالہ کو گھر لگوانے اور عبقری روحانی اجتماع میں دوران خدمت بار بار یہی دعا کرتی رہی کہ میرا شوہر مجھے واپس میرے گھر لے جائے‘ بس یہی مانگتی اور روتی رہتی۔ شوہر کی جدائی نے میرا بُرا حال کررکھا تھا۔ بس تسبیح خانہ میں رونے کی ہی برکت تھی کہ میرے شوہر جو مجھے دیکھنا گوارا نہ کرتے مجھے واپس میرے گھر لے گئے‘ میرا گھر ایک عورت نے ہی خراب کیا جو شدید کالا جادو کرتی تھی اور اس نے ہم دونوں میاں بیوی پر جادو کرایا تھا جس کا علاج شیخ الوظائف کے درس اور عبقری رسالہ میں دئیے گئے اعمال سے کیا۔اب میں اپنے گھر میں خوش اور آباد ہوں‘ شوہر مجھ سے پہلے سےزیادہ محبت کرتے ہیں دعا ہے کہ وہ بھی تسبیح خانہ آجایا کریں وہ مجھے بخوشی اجازت دیتے ہیں لیکن ابھی خود نہیں آرہے۔
میرے دن‘ میری راتیں میری زندگی بدل گئی
میرے بے شمار مسائل تھے‘ ذہنی‘ پریشانی اور گائنی کے مسائل تھے‘ 12 سال پرانا لیکوریا ختم ہوا۔ نماز کی پابندی ملی ہے‘ وضو کے تین گھونٹ‘ روحانی عطر سے بہت فائدہ ملا ہے‘ جناتی چیزیں جو مجھے تسبیح خانہ میں آنے سے روکتی تھی اور وہ سب ہار گئیں‘ شوہر کی محبت ڈھونڈنے نکلی وہ بھی ملی اور ساتھ مجھے اللہ کریم کی محبت مل گئی جو تسبیح خانہ اور ماہنامہ عبقری کی نسبت سے ہوا‘ اللہ تعالیٰ مجھے میری نسلوں کو تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے کیونکہ میں نے تسبیح خانہ اور عبقری سے ملے وظائف کے ساتھ تن تنہا گھر کو بچانے کے لیے جنگ لڑی اور سفلی طاغوتی‘ جناتی جادوئی چیزوں کا مقابلہ کیا۔ آج بھی سوچتی ہوں کہ اگر عبقری رسالہ نہ ملتا تو میں آج کہاں ہوتی؟ میں آج بھی سسک رہی ہوتی‘ تڑپ رہی ہوتی۔ مگر نہیں! آج میری زندگی بدل چکی‘ میرے دن میری راتیں بدل چکیں‘ آج میں خوش اور خوشحال ہوں۔
25 سال پرانا جادو ظاہر‘ یہ وظیفہ تو ایٹم بم ہے
سورۂ الم نشرح اور واؒلضحیٰ کے ’ک‘ کے عمل سے 25 سال پرانا جادو ظاہر ہونا شروع ہوا اور اسم اعظم کا روحانی دم کروایا۔ یہ پورا وظیفہ جادو کیلئے ایٹم بم کی طاقت رکھتا ہے‘ اس لیے کالا جادو جو بہت ہی پرانا اور پیچیدہ ہو اس کیلئے تیربہدف ہے۔ سفر کی دعا یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ سے حفاظت ہوتی ہے۔ عبقری رسالہ‘ تسبیح خانہ سے ملے وظائف سے میرے خاوند کی علیحدگی محبت میں بدل گئی اور میرا گھر اعمال کی وجہ سے میرا گھر آباد ہوگیا۔ ایک خاص واقعہ جو میرے ساتھ پیش آیا جو میں قارئین سے شیئر کرنا چاہوں گی۔
گزشتہ سال کا واقعہ ہے کہ میرے شوہر کچھ کاروباری مصروفیت کی وجہ سے دو دن نہ آئے اور میں نے جمعرات کا درس تو مس نہیں کرنا تھا میرے پاس ایک سو روپیہ تھا اور میری ضرورت کیلئے تھے۔ میں بہت پریشان تھی‘ پیدل درس پہنچی واپسی پر میں نے رکشہ لیا اور مزنگ چونگی سے میرے گھر کے 70 روپے لگتے ہیں‘ میں رکشہ میں بیٹھ گئی مگر جب میں گھر اتری تو وہ رکشہ والے بزرگ باریش تھے اور میں نے ان کو پیسے دئیے مگر انہوں نے کہا کہ ’’بیٹی ہم تسبیح خانہ کی سواری سے پیسے نہیں لیتے‘‘ میں دم بخود حیران رہ گئی‘ میں نے دینا چاہے مگر وہ پیسے لیے بغیر ہی چلے گئے۔ یہ سب درس کی برکات اور میرے یقین کی قوت تھی جو پریشانی میں اللہ تعالیٰ نے میری غیبی مدد کی۔ اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ کو آباد رکھےاور میرے شوہر بھی اب تسبیح خانہ سے جڑجائیں۔ (ح۔ا،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 731 reviews.