Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بی ایس سی کی طالبہ نے زہر پی لیا!اذان پڑھی‘بچی صحت مند

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

مجھے اللہ کے ولی نے عمل دیا تھا کہ ہر بیماری کیلئے اذان لاتعداد پڑھیں بیماری غائب ہو جائے گی۔ راقمہ نے باوضو اذان پڑھنی شروع کیں اور بچی کے دائیں اور بائیں کان میں دم کرتی رہی ایک گھنٹے مسلسل اذان پڑھتی رہی۔ اور بچی منہ سے کے ذریعے وہ زہر اُگلتی رہی۔

یہ زہر بچی کو ختم کردے گا
(1)کچھ دن ہوئے ایک ساتھی کی عیادت کی غرض سے جانا ہوا۔ ان کی قیام گاہ پر پہنچ کر صحیح طریقے سے بیٹھ بھی نہ پائی تھی کہ فرسٹ فلور سے بڑی خوفناک آواز آرہی تھی۔ یوں لگ رہا تھا جیسے کسی کا نرخرہ دبایا جارہا ہے۔ ساتھ ہی مزید آوازیں آرہی تھیں۔ رونے دھونے کی اور ساتھ ہی وہ کہتی جاتی تھیں اب کیا ہوگا تمام کلینک بند ہیں چھ بجے ڈاکٹر آئے گا جون کے تین بجے کی تپتی دوپہر ایسے وقت میں کس کو بلائیں۔ اتنی دیر میں توزہر بچی کو ختم کردے گا۔ یہ کیا ماجرا ہے۔ راقمہ نے میزبان بہن سے پوچھا انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن فکرمند بھی ہوئیں چلیں فرسٹ فلور پر جاکے دیکھتے ہیں ان پر کیا مصیبت آن پڑی۔ میزبان بہن کا فرسٹ فلور رینٹ پر تھا۔ جب اطمینان ہوگیا کہ وہاں صرف خواتین ہیں یہ سننا تھا کہ تقریباً بھاگتے ہوئے زینہ چڑھا۔ جو دیکھا اور سنا تو میرے رونگھٹے کھڑے کردینے والا منتظر تھا۔ B.S.C کی طالبہ نے اپنی دوا پی لیکن وہ دوا ابھی حلق ہی میں پہنچی تھی کہ تکلیف کی شدت سے قے شروع ہوئی دیکھنے پر معلوم ہوا کہ وہ اصل دوا کے بجائے کوئی زہریلی یا کیڑے مار زہر تھا۔ جلدی میں بچی نے اپنی دوا کے بجائے بنا دیکھے وہ پی لی۔ لیکن حلق کی نالی تک ہی پہنچا تھا کہ واش بیسن پر پہنچ کر زہر اُگل رہی تھی، مجھے اللہ کے ولی نے عمل دیا تھا کہ ہر بیماری کیلئے اذان لاتعداد پڑھیں بیماری غائب ہو جائے گی۔ راقمہ نے باوضو اذان پڑھنی شروع کی اور بچی کے دائیں اور بائیں کان میں دم کرتی رہی ایک گھنٹے مسلسل اذان پڑھتی رہی۔ اور بچی منہ کے ذریعے وہ زہر اُگلتی رہی۔ راقمہ کی مسلسل اذان پڑھنے سے کیفیت کچھ یوں تھی کہ اپنی گردن ہی مڑتی ہوئی محسوس ہورہی تھی جس کی وجہ سے شدید تکلیف محسوس کررہی تھی۔ دم کرتی رہی اور بچی زہر نکالتی رہی ایک گھنٹہ مسلسل عمل کے بعد بچی کا تمام زہر اللہ نے نکال دیا۔ اب بچی بالکل نارمل تھی۔ اس عرصے میں اپنی تکلیف بھول چکی تھی۔ ایک موقعہ اللہ نے عطا کیا مریضہ بہن کی عیادت اور دوسرا اسکا کرم کہ اللہ کی غیبی مدد سے بچی صحت یاب ہوگئی۔ وہ لوگ بے حد خوش بھی تھے اور مشکور بھی ان کو آفت کے وقت ہی عمل کرنے کا طریقہ بتایا۔ صدقہ دینے کیلئے کہا، نوافل ان سب لوگوں نے ادا کئے۔ زہر کا ایک ایک قطرہ اللہ نے نکال دیا۔ اللہ انہیں جزا دے جنہوں نے یہ عمل بتایا۔
سفر میں قے ہرگز نہیں آئے گی! صرف یہ پڑھ لیں!
(2)اسی طرح ایک مرتبہ راقمہ سفر میں تھی بلکہ اسٹینڈ یہ کھڑی تھی۔ ایک بچی بار بار کوچ میں جاتی اور پھر واپس اتر آتی۔ اے سی کوچ سے اترنا اور جون کی شدید گرمی میں اسٹینڈ پر کھڑے ہونا سمجھ سے بالاتر تھا آخر بچی کی والدہ سے معلوم کیا کہ ایسا کیا مسئلہ ہے کہنے لگی کہ یہ میری بیٹی ہے اسکو مسئلہ ہے جیسے ہی یہ کوچ میں بیٹھتی ہے اس کو قے ہوتی ہے اور مسلسل ہوتی رہتی ہے ان سے گزارش کی اگر کہیں تو اس بچی کو دم کردوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کا دم اور تعویذ اب تک کروا چکے ہیں۔ شاید آپ کا کیا ہوا دم ہی کام آجائے اسکے دائیں اور بائیںکان میں سات سات مرتبہ اذان پڑھ کر دم کیا اور دعا کی۔ انہوں نے میرا فون نمبر لے لیا کافی عرصہ گزر گیا۔ ان کا فون آیا بچی کی والدہ کہہ رہی تھیں کہ جب سے اذان پڑھ کر دم کیا ہے اسکے بعد میری بچی کو کبھی بھی سفر میں قے نہیں ہوتی۔ اللہ کے کلام میں بہت شفا ہے یقین ہونا چاہیے۔
(3) ایک اور واقعہ ایک خاتون جب بھی سفر کرتیں انہیں ہمیشہ قے ہوتی کچھ کھا پی بھی نہیں سکتی تھیں۔ وہ میرے گھر سے روانہ ہونے لگیں‘ سفر خاصا لمبا تھا۔ سفر کیلئے کھانا دیا تو کہنے لگیں مجھے تو سفر میں بے حد قے ہوتی ہے۔ کھانا تو میں کھا ہی نہیں سکتی۔ ان سے معلوم کیا اگر وہ اجازت دیں تو دم کردیتی ہوں۔ انہوں نے خوشی سے حامی بھرلی۔ انکو دم کردیا اور بعد میں صدقہ بھی دیدیا۔ اپنی منزل پر پہنچنے کے بعد فون کیا اور بتایا کہ انکا سفر بہت آرام سے گزرا کھانا بھی کھایا اس کے بعد ان کو کبھی قے والا مسئلہ نہیں ہوا۔ قارئین واقعات تو بہت سے ہیں لیکن چند عرض کئے ہیں آپ کو کوئی مشکل ہوتو یہ اعمال کرلیا کریں۔ اللہ شفا دے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 732 reviews.