Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر کا فالج ڈیڑھ ماہ میں بالکل ٹھیک

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

میرے شوہر کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے فالج ہوگیا۔ جمعہ کا دن تھا اور میرے شوہر روزے سے تھے۔ دائیں طرف والی سائیڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ میں نے پھر بارش کا پانی دم کرکے پلانا شروع کردیا۔ اس کے ساتھ شہد سنت سمجھ کر، حاجت کے نفل، صدقہ اور دوائی میں جاری رکھی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی جان مال، عزت میں اضافہ فرمائے اور مخلوق خدا آپ سے فائدہ حاصل کرتی رہے۔ پچھلے رمضان میں دو دفعہ انتھک کوشش کرکے تسبیح خانہ گئی (اپنے بچوں اور شوہرسمیت) ۔ بڑا سکون ملا۔ عبقری کی کئی سالوں سے قاری ہوں آج تک اس میں شائع شدہ وظائف سے فائدہ حاصل کرتی ہی ہوں۔ عبقری پڑھنے سے بھی پہلے( یاد نہیں کبھی وظائف کی) کتاب میں بارش کے پانی پر دم کرکے استعمال کرنے کا پڑھا اس پر عمل کیا اور سو فیصد مفید پایا۔
جگرکے مریض بارش کا پانی استعمال کریں
آج سے اٹھارہ سال قبل میرے شوہر کے پتے میں پتھریاں تشخیص ہوئیں۔ ان کے آپریشن کے لیے انہیں آپریشن تھیڑ لے جایا گیا تو یرقان نکل آیا اور ڈاکٹرز نےدوسرے ٹیسٹ لکھ دیئے۔ ٹیسٹ کروائے تو کالا یرقان نکل آیا اس کے بعد میں نے بارش کے پانی پر دم کیا یعنی 70دفعہ آیت الکرسی، 70دفعہ سورئہ فاتحہ، 70دفعہ سورئہ الاخلاص، 70دفعہ سورئہ الفلق، 70دفعہ سورئہ الناس پڑھ کر دم کیا اور سات دن نہار منہ پانی استعمال کروایا ساتھ ہی بچوں کو بھی دیا۔ اس کے بعد آج تک میرے شوہر کا ٹیسٹ کروانے پر پازیٹو تو آتا ہے مگر جگر کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
فالج کے مریض کی شفاء یابی اور بارش کا پانی
اس کے بعد 2013 میں میرے شوہر کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے فالج ہوگیا۔ جمعہ کا دن تھا اور میرے شوہر روزے سے تھے۔ دائیں طرف والی سائیڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ میں نے پھر بارش کا پانی دم کرکے پلانا شروع کردیا۔ اس کے ساتھ شہد سنت سمجھ کر، حاجت کے نفل، صدقہ اور دوائی بھی جاری رکھی۔ اللہ کے کرم سے اور سب کی دعائوں سے میرے شوہر کو شفا ملی اور تقریباً ڈیڑھ ماہ میں انہوں نے اپنی دائیں سائیڈ پر وزن ڈالنا شروع کردیا۔ اپنے میاں جی کا ہر کام میں خود کرتی تھی۔ واش روم لے کر جانا، نہلانا، کھانا پلانا، کپڑے بدلنا غرض ہر کام اس کے بعد تقریباً تین ماہ بعد یہ خود چلنے لگے بغیر کسی سہارے کے اپنے سب کام بھی خود کرنے لگے۔ آج یہ اپنی ڈیوٹی پر بھی جاتے ہیں اور کوئی بہت ہی غور کرے تو جان پاتا ہے کہ کوئی مسئلہ ہے۔ اللہ پاک کی ذات عالی پر یقین رکھتے ہوئے اور لوگوں کو بھی بارش کا پانی دم کرکے دیا اور اللہ پاک نے سب کو شفاء دی۔(مسز شکیل، گوجرانوالہ)
جلد از جلد بیروزگاری کا خاتمہ چاہیے تو یہ پڑھیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری نوکری کا مسئلہ تھا‘ بہت پریشانی تھی‘ لاکھ کوشش کرنے کے باوجود بھی نوکری نہیں ملتی تھی۔ میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ آپ کے مرشد پاک رحمۃ اللہ علیہ نے ایک عمل بتایا تھا کہ قرآن پاک کی ہر سطر پر نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْہِ پڑھتے جائیں اور انگلی پھیرتے جائیں ۔ پریشانی کا تصور کرکے پڑھنے سے بڑے سے بڑا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ جتنا جلد اور جتنے زیادہ قرآن پاک اس طریقے سے پڑھیں گے اتنا زیادہ جلد کام بنتا ہے۔ میں نے تو صرف ڈیڑھ مرتبہ ہی پڑھا تھا کہ میرا مسئلہ حل ہوگیا۔ (م۔س، میاں چنوں)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 739 reviews.