Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر کسی لڑکی سے بات کریں تو پریشان نہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

ایک روز میں نے محسوس کیا کہ میرے شوہر فون پر کسی لڑکی سے محو گفتگو ہیں۔ انہیں یہ بھی احساس نہ رہا کہ میں قریب بیٹھی سن رہی ہوں۔ جب وہ بات کرچکے تو میں نے اس حوالے سے کچھ پوچھنا چاہا۔ جس پر وہ ناراض ہوگئے اور مجھے ہی باتیں سناڈالیں۔ایک ہفتہ ہم نے ایک دوسرے سے بات نہیں کی پھر میں نے خود ہی ان کو منالیا۔ میری دو بیٹیاں ہیں، تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، صرف ایک خیال بار بار آتا ہے کہ اس آنے والے بچے کو ختم کروادوں کیوں کہ یہی میرے اختیار میں ہے۔ ڈاکٹر کہتی ہے اب دن زیادہ ہوگئے ہیں تمہاری جان کو خطرہ ہوگا مگر مجھے اپنی جان کی پروا نہیں۔ اس بہانے دنیا میں اذیت سہنے سے نجات مل جائے گی۔ (صباء مجید، اسلام آباد)
مشورہ: میاں بیوی کے رشتے میں ایک دوسرے کی غلطیاں پکڑنے اور شرمندہ کرنے سے بات نہیں بنتی بلکہ بگاڑ آجاتا ہے۔ آپ اپنے معاملات کو دیکھیں۔ اس وقت تین بچوں کی سرپرستی زیادہ اہم ہے۔ اپنے جذبات کو دبا کر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کے اختیار میں اپنے گھر کا سکون ہے۔ ایسا سکون محسوس کریں کہ شوہر کسی لڑکی سے بات کریں تو آپ کو کوئی فرق نہ پڑے کیونکہ آپ ان کی بیوی ہی نہیں بلکہ ان کے بچوں کی ماں بھی ہیں۔ آنے والے بچے کو ختم کرنے کے حوالے سے سوچنا بہت بڑا ظلم ہے۔ اپنے ساتھ بھی اور بچے کے ساتھ بھی۔ کیا پتہ یہ بچہ اتنا اچھا نصیب لائے کہ غم کی کیفیت ہی دور ہو جائے۔ اس کے علاوہ اپنی توجہ بیٹیوں کی اچھی پرورش، اچھی تعلیم اور بہترین تربیت پر دیں۔ ان کی کامیابیاں اور ان کی تعریف سے بھی قلبی خوشی حاصل ہوگی۔ اپنے دل کو ایسا بنالیں کہ دوسرے کے منفی رویے ڈیپریشن پیدا کرنے کا سبب نہ ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 844 reviews.