Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مالش کے 12 فوائد

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

چہرے کی جھریاں ختم کر کے اس کو شاداب اور جوان بنایا جا سکتا ہے۔ہر طرح کی تھکا وٹ دور کی جا سکتی ہے۔

مالش بلا شبہ اعصابی نظام میں چستی پیدا کرتی ہے جس سے گردش خون تیز ہو جاتی ہے اور بدن کو راحت ملنے کے ساتھ ساتھ دیگر اعضاء کو بھی توانائی اور تحریک ملتی ہے مثلاً مالش سے درج ذیل بدنی نظام درست کئے جا سکتے ہیں۔
1۔ نظام تنفس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔2۔ گردوں اور آنتوں سے زہریلے اجزاء نکالے جا سکتے ہیں۔3۔ قوت ہاضمہ تیز کی جا سکتی ہے‘ قبض ختم کی جا سکتی ہے۔4۔ چہرے کی جھریاں ختم کر کے اس کو شاداب اور جوان بنایا جا سکتا ہے۔5۔ ہر طرح کی تھکا وٹ دور کی جا سکتی ہے۔6۔ جوڑوں کی مالش کر کے ہڈیوں کے سخت جوڑ نرم کرنے کے علاوہ ورم تحلیل کئے جا سکتے ہیں۔7۔ بیماری سے اٹھنے کے بعد عضلات کے لاغر پن کوختم کیا جا سکتا ہے۔8۔ فالتو چربی گھٹائی جا سکتی ہے۔ 9۔ اعصابی درد اور جلن دور کی جا سکتی ہے۔10۔ کمر کی تکلیف بالخصوص مہروں کے مرض کے علاج میں مالش سے علاج کیا جا سکتا ہے۔11۔ گلے میں درد، سوزش، نزلہ زکام، سردرد کے علاج کیلئے مالش سے مدد لی جا سکتی ہے۔12۔ جنسی اشتہا کیلئے مالش اہم کردار ادا کرتی ہے۔مالش کے قابل ذکر فوائد کے بعد اخذ کردہ خوبیوں کے بارے میں چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں کہ مالش جسمانی، روحانی لذت اور راحت کا وسیلہ بننے کے باوجود جنسی اشتہا کیلئے استعمال کی جانے لگی ہے۔ امریکہ ، یورپ، چین اور مشرقی ممالک میں ایسے مالش سنٹرز بن چکے ہیں جہاں مالش کو صرف علاج معالجہ اور تھکاوٹ سے نجات کیلئے ہی استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کا غلط استعمال بھی کیا جاتا ہے۔پاکستان میں ہر چھوٹے بڑے شہر کی سڑکوں چوراہوں، گلیوں محلوں اور پارکوں میں ایسے مالشیے بکثرت دیکھنے کو ملتے ہیں جو مالش کرتے ہیں مگر ان میں سے کئی مالشیے اپنے فن کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
مالش کےمزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔ ’’مساج سے صحت‘ حسن اور سکون‘‘ اس کے علاوہ مالش کے لاجواب ٹوٹکے بھی اس کتاب میں ضرور پڑھیں!

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 877 reviews.