Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری حویلی تین دن گزارئیے من پسند روزگار پائیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

گزشتہ چند ماہ سے عبقری رسالہ میں عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں ایام بیض کے تین روزے رکھنے کے فوائد پڑھ رہا تھا۔ میں رحیم یار خان کا رہائشی ہوں‘ معاشی حالات سے انتہائی پریشان تھا جس کی وجہ سے گھر میں بھی روزانہ جھگڑے رہتے‘ میں انتہائی پریشانی کے عالم میں سارا دن گھر سے باہر ہی گزارتا‘ ایک دن اپنے دوست کی دکان پر بیٹھا تھا کہ اچانک ہاکر آیا اور میرے دوست کو عبقری رسالہ دے کر چلا گیا۔ میں نے اس سے پوچھا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا کہ ’’عبقری رسالہ‘‘ ہے۔ میں نے اگلا سوال پوچھنے کے بجائے رسالہ پکڑ کر پڑھنا شروع کردیا‘ جیسے جیسے پڑھتا گیا‘ مجھے امید کی کرن نظر آنا شروع ہوگئی‘ ورق گردانی کے دوران میری نظر عبقری حویلی میں ہونے والے عمل پرپڑھی‘ میں نے پڑھا اور اپنے دوست سے ’’عبقری حویلی‘‘ کے متعلق تفصیلات طلب کیں تو مجھے بتایا گیا کہ عبقری حویلی احمد پور شرقیہ میں ہے‘ جہاں کی بہت زیادہ برکات ہیں‘ وہاں ایام بیض کے روزے(ہر چاند کی 13،14،15 کے روزے) رکھنے سے ہر مشکل دور ہوجاتی ہے۔ عبقری حویلی میں تین دن کا قیام کیا جاتا ہے‘ دن کوروزہ اور ساری رات سورۂ فاتحہ چلتے پھرتے پڑھنا ہوتی ہے۔ دن کے وقت آرام یا قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہے۔ صرف تین دنوں میں بے شمار کے اجڑے گھرانے‘ کاروبار آباد ہوچکے ہیں‘ جادو ٹوٹ چکے ہیں‘ بندشیں ختم ہوچکی ہیں۔ دوست نے میرے کندھے پر ہاتھ مارتے ہوئے مزید کہا کہ یار تم بھی ہروقت معاشی طور پر پریشان رہتے ہو‘ تمہیں نوکری نہیں ملتی‘ احمدپور شرقیہ تو رحیم یارخان کے قریب ہی ہے‘ اتفاق سے دو دن بعد ایام بیض کے روزے شروع ہوجائیں گے تم بھی جاؤ اور مقدر کے دھنی بن جاؤ۔ میرے دوست نے 
صیل سمجھائی اور عبقری رسالہ دیا‘ اگلے ہی دن عبقری حویلی احمدپور شرقیہ روانہ ہوگیا۔ عبقری حویلی جب پہنچا تو اس کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ گیا‘ وہاں موجود احباب سے عمل کی مکمل تفصیل سمجھی۔ ساری رات سورۂ فاتحہ پڑھتا اور دن کو روزہ رکھتا نیند پوری کرتا اور قرآن پاک کی تلاوت کرتا۔ تین دن روزے رکھ کر آگیا۔ مگر پورا مہینہ گزر گیا میرے حالات نہ بدلے‘ اگلے ماہ دوست کے اصرار پر پھر گیا‘ تین دن گزارے‘ جب واپس جارہا تھا تو راستے میں ہی ایک جگہ سے نوکری کی آفر آئی‘ یہ وہ جگہ تھی جہاں میں گزشتہ تین سال سے نوکری کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا تھا‘ جگہ جگہ سے سفارشیں ڈلوا رہا تھا مگر میرا کام نہیں بن رہا تھا‘ میں حیران رہ گیا کہ انہوں نے خود میرے ساتھ رابطہ کیا اور اگلے ہی دن میں ڈیوٹی پر تھا۔ میری تمنا کے مطابق تنخواہ طے ہوئی۔ الحمدللہ! میرے گھر سے فاقے‘ معاشی پریشانیاں‘ جھگڑے ختم ہوچکے ہیں‘ عبقری رسالہ ہر ماہ خریدتا بھی ہوں اور حسب توفیق لوگوں کو ہدیہ کرکے انہیں اس کے فضائل بھی سناتا ہوں اور ہاں عبقری حویلی جانا میں نے اب بھی نہیں چھوڑا۔ (قاسم شہزاد‘ رحیم یارخان)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 015 reviews.