Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پالک کے اندر چھپے فولادی خزانے! آئیے ہم بتاتے ہیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

پالک شوق سے کھائی جاتی تو خواتین اور نوعمروں کے چہرے زرد نہ رہتے۔ اس کے مفید اجزاء چہروں کو گُل رنگ بناچکے ہوتے۔ خون افزائی کی صلاحیت کی وجہ سے پالک فولاد اور حیا تین کے مہنگے شربتوں سے زیادہ مفید اور کارگرہوتی ہے۔

پالک کے اندر چھپے فولادی خزانے
قدرت نے ہمیں دو نہایت قیمتی سنہرے پھل خوب عطا کیے ہیں، ایک کینو دوسرا آم۔ اسی طرح سبزیوں میں سب سے سستا اور مفید سبز سونا یعنی پالک بھی سال بھر خوب فراہم ہوتی ہے۔پالک شوق سے کھائی جاتی تو خواتین اور نوعمروں کے چہرے زرد نہ رہتے۔ اس کے مفید اجزاء چہروں کو گُل رنگ بناچکے ہوتے۔ خون افزائی کی صلاحیت کی وجہ سے پالک فولاد اور حیا تین کے مہنگے شربتوں سے زیادہ مفید اور کارگرہوتی ہے۔ ہاں اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اسے بہت زیادہ بھونا نہ جائے، کیوں کہ اس طرح اس کی تاثیر بھن کر بہت کم ہو جاتی ہے۔ یہ خیال بھی درست نہیں ہے کہ پالک میں ڈھیروں فولاد ہوتا ہے۔ پالک کی خوبی دراصل یہ ہے کہ اس میں فولاد کے علاوہ بھی دوسری بہت اہم خاصیتیں اور غذائی جوہر ہوتے ہیں۔ یہ کہنا غلط ہوگا کہ غذائی اجزا کے اعتبار سے کوئی اور سبزی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ اپنے بیرونی گہرے رنگ کے علاوہ پالک کے نرم و نازک پتوں میں بڑے اہم مانع تکسید اجزاء، مثلاً حیاتین الف (وٹامن اے)، حیاتین ج (وٹامن سی)، حیاتین ھ (وٹامن ای)، حیاتین ک (وٹامن کے)، حیاتین ب۔1 اور ب 2 (وٹامن بی ۔1 اور وٹامن بی 2)کے علاوہ پوٹاشیم، کیلشیم، جست (زنک) اور فولاد چھپے ہوتے ہیں۔
امراض قلب اور فالج سے بچائے
پالک پر جاری تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ اس میں فولک ایسڈ (حیاتین ب9 (وٹامن بی9) بھی ہوتا ہے۔ فولک ایسڈ سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ پالک کو ابالنے کے بجائے بھاپ پر گلا کر کھایا جائے۔ پالک کو چار منٹ تک ابالنے اور بھوننے سے اس میں موجود فولیٹ کی مقدار آدھی ہو جاتی ہے۔ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ اپنے دیگر صحت بخش اجزا ء کے علاوہ پالک میں کوئی درجن بھرنباتی غذائیت بخش اجزا بھی خوب ہوتے ہیں۔ صحت وتوانائی کی تعمیر کے سلسلے میں یہ اجزاء خاص مقام رکھتے ہیں، مثلاً ان کی ایک بہت اہم خاصیت یہ ہے کہ یہ اجزا سرطان کا مقابلہ کرتے ہیں۔ امراض قلب کا اہم سبب ہوموسسٹین قرار دیئے جاتے ہیں۔ غذا میں ان کی کثرت فالج کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ پالک میں موجود فولیٹ ہوموسسٹین کی مضر توں کو اعتدال پر رکھتا ہے۔
پالک چھاتی کے سرطان سے بچائے
پالک کے استعمال سے خواتین چھاتی کے سرطان کے خطرے سے بھی محفوظ رہ سکتی ہیں، اسی طرح پالک میں موجود کیروٹینائڈز سے پروسٹیٹ یا مثانے کے غدود کے سرطان کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ پالک کا کیروٹینائیڈ کا یہ جوہر نیوزین تھین (NEOXANTHIN) کہلاتا ہے۔ اگر آپ گنٹھیا کے مریض ہیں تو آپ یہ جان کر یقیناً خوش ہوں گے کہ پالک میں موجود ورم دور کرنے کی خاصیت اس کے استعمال سے آپ کو ورم و درد سے نجات دلا سکتی ہے۔ پالک میں موجود مانع تکسید اجزا جسم میں فری ریڈیکلز جیسے مضر اجزا کو قابو میں کرکے آپ کو قلب اور شریانوں کی تکالیف سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے۔پردہ چشم میں بگاڑ کی وجہ سے نظر گررہی ہوتو اس کاعلاج بھی پالک سے بخوبی کیا جاسکتا ہے۔ پالک بینائی کی محافظ ہوتی ہے۔ گرتی یا کمزور ہوتی نظر کو سنبھالا دینے کے علاوہ پالک موتیا بند سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
صحت و توانائی او ر امراض سے تحفظ
پالک کی ان خوبیوں سے بھرپور استفادے کے لیے تازہ پالک صرف پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد اس کے پتے کچے کھانے چاہئیں۔ یہ سلاد کی طرح بھی کھائی جاسکتی ہے۔ اس کے ساتھ دوسری سبزیاں ٹماٹر، پیاز، گاجر، کھیرا وغیرہ بھی شامل کرسکتے ہیں۔ پلیٹ میں پالک کے ہرےبھرے پتوں کو پھیلا کر ان پر دوسری رنگ برنگی سبزیاں سجائیے اور انہیں خوب چبا کر کھائیے اور صحت و توانائی اور امراض سے تحفظ کا سامان کیجئے۔ پالک پکانا ہی ہے تو اسے بس معمولی حرارت‘ تھوڑی دیر اُلٹ پلٹ کر ذرا سا نرم کیجئے اور رغبت اور شوق سے نوش جان کرلیجئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 042 reviews.