Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھانسی‘ نزلہ زکام اور گلے کی خراش ختم! انوکھا قہوہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری رسالہ بہت پسند ہے‘ میں اسے باقاعدگی سے پڑھنے لگی ہوں۔ کچھ سال پہلے میرا بھائی عبقری رسالہ پڑھنے کیلئے لایا تھا۔میں نے توجہ نہیں کی ‘ مگر پھر بھائی جنوری 2016ء میں دوبارہ عبقری رسالہ لایا تو پھر دوبارہ میں نے خود منگوانا شروع کردیا۔ اب میں اس کی مستقل خریدار ہوں‘ اس میں دئیے گئے ٹوٹکے‘ وظائف اور دیگر چیزوں کو میں بہت شوق اور دلچسپی سے پڑھتی ہوں۔ مجھےاس کے تمام سلسلے بہت پسند ہیں۔ ہمیں عبقری سے پڑھ کر ہر طرح کی دینی ‘ دنیاوی اورطبی معلومات حاصل ہوتی ہیں اور ہم اس سے بہت فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس کا اجر آپ کو اللہ پاک دونوں جہاں میں ضرور دے گا۔ میں کچھ آزمودہ ٹوٹکے لیکر حاضر ہوئی ہوںتاکہ اس سے مخلوق خدا کو فائدہ ہو۔ ٹوٹکہ نمبر1:ـ اگر کسی کے موشن نہ رک رہے ہو ں تو چائے کی پتی ایک چائے کا چمچ اور چینی مکس کرکے چبا کر کھالیں اور اوپر سے پانی پی لیں‘ دو تین مرتبہ کھانے سے موشن رک جاتے ہیں۔ ٹوٹکہ نمبر2:یہ بھی موشن کیلئے آزمودہ ہے‘ ایک کیلا کھا کر اوپر سے ایک کپ چائے جب ٹھنڈی ہوجائے تو پی لیں۔ اس سے بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ٹوٹکہ نمبر3: ایک ٹکڑا ادرک‘ دو یا تین لونگ‘ دو یا تین الائچی اور دار چینی‘ دو کپ پیالی پانی میں جوش دے کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ ابال آنے کے بعد رنگ لانے کیلئے ایک چٹکی پتی چائے کا ڈال کر جوش دے کر اتارلیں اور حسب ضرورت چینی یا شہد ڈال کر پینے سے بخار‘ کھانسی‘ نزلہ و زکام اور گلے کی خراش میں بہت فائدہ مند ہے۔ دن میں تین سے چار مرتبہ پینا ہے جب تک آرام نہ آئے۔ بہت آزمودہ ہے۔ (سیما عالم‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 049 reviews.