Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

آپ کو یہ پرفیوم کس نے دیا ہے؟
میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے پائوں کی انگلیوں کے کنارے لکڑی کے بنے ہوئے ہیں اور اس پرانی لکڑی جسے کافی عرصے پالش نہ کیا گیا ہو اس کے ساتھ دونوں انگوٹھوں کے پاس سوراخ سے بھی ہوتے ہیں، اس کے بعد منظر بدلتا ہے جیسے ٹیوشن کے بچے پڑھنے بیٹھے ہوں، میں نے شاید کوئی پرفیوم لگایا ہوتا ہے تو بچے پوچھتے ہیں کہ یہ پرفیوم کس نے دیا۔ تو میں کسی شاگرد کا نام لے کر کہتی ہوں اس نے دیا ہے۔ اس کے بعد میری بڑی بہن آتی ہے اور میں کہتی ہوں کہ بچوں سے کہو کہ انشاء اللہ تین ماہ بعد تمہاری شادی ہے۔ میں کہتی ہوں کہ نہیں ابھی میری شادی کا کسی کو نہ بتائو۔ جب بہن کہتی ہے تو اسی دوران مسجد سے اذان کی آواز بھی آرہی ہوتی ہے۔(صائمہ، کراچی)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپکی شادی کے سلسلے میں جو بندش لگی ہوئی ہے انشاء اللہ ختم ہو جائے گی اور جلد ہی کوئی بہتر رشتہ آپ کے لیے آجائے گا، آپ پنج وقتہ نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد معوذتین گیارہ مرتبہ اور بعد نماز عشاء یَالَطِیْفُ 129 مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں، حصول مقصد تک جاری رکھیں۔ واللہ اعلم۔
آپ کے ساتھ اوپری اثرات کا مسئلہ ہے
عرصہ ڈیڑھ سال سے مسلسل خواب دیکھ رہی ہوں کہ ایک سیاہ اور طویل قامت شخص مجھے اشارے سے اپنے پاس بلاتا ہے۔ نیز کچھ عرصے سے ایک سیاہ رو عورت جس کی شکل بیٹی کے گھر کے ملازم سے ملتی ہے میرے کمرے کے دروازے پر کھڑی خاموش مجھے تکتی رہتی ہے۔ (ع۔ع، گجرات)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق آپ کے ساتھ اوپری اثرات کا مسئلہ چل رہا ہے۔ آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور سورئہ بقرہ کا اوّل و آخر رکوع سات سات دفعہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور سرسوں کے تیل پر دم کرکے رات کو سوتے وقت سر میں لگالیں۔
کہیں یہ خدائی عذاب تو نہیں آرہا
میں نے خواب میں دیکھا میں گھر کی چھت پر ہوں اور میرے ساتھ میری بہن بھی ہے،اچانک اندھیرا سا پھیل جاتا ہے میں کہتی ہوں کہ کیا بارش ہونے والی ہے جو اتنا اندھیرا پھیل گیا جب کافی اندھیرا ہو جاتا تو میں خوف زدہ ہوکر استغفراللہ پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ دوسرے دن بھی اسی طرح خواب دیکھا کہ گھر کی چھت ہے اور میری بہن میرے ساتھ ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کا وقت ہے جب میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں تو کالے کالے بادل شمال سے جنوب کی طرف بڑھ رہے ہیں اور میں خوف زدہ ہو جاتی ہوں کہ کہیں یہ عذاب نہ ہو اور استغفر اللہ پڑھنا شروع کردیتی ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (سویرا‘ لاہور)
تعبیر: خواب کے مطابق آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ گناہوں سے توبہ و استغفار کرلی جائے، قبل اس کہ کہ ناگہانی آفت آپ پر عذاب کی شکل میں نازل ہو، آپ کثرت سے استغفار اور درود شریف پڑھا کریں اور رات کو بعد نماز عشاء دو نفل صلوٰۃ توبہ کی نیت سے پڑھ لیا کریں، اللہ پاک اپنے حفظ و امان میں رکھے گا۔ انشاء اللہ۔
حساب کا پرچہ
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں میٹرک کا حساب کا پیپر دے رہا ہوں جب سوالیہ پیپر میرے ہاتھ میں آتا ہے تو میں آگے پیچھے پلٹ کر دیکھتا ہوں اس میں مجھے ایک سوال بھی نہیں آتا میں کہتا ہوں جب میں اپنے وقت میں پیپر دے رہا تھا تو مجھے آتا تھا کچھ دیر بعد سر کہتے ہیں کہ پانچ منٹ باقی ہیں اتنے میں مجھے پیپر میں دس نمبر کا سوال سمجھ آجاتا ہے اور میں جلدی جلدی کرنے لگتا ہوں مگر مجھ سے صحیح حل نہیں ہو پاتا اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (سرفراز، لاہور)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو تحصیل علم میں شدید رکاوٹیں پیش آرہی ہیں آپ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ (رب زدنی علما) پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں، انشاء اللہ آنے والی مشکلات دور ہو جائیں گی۔ واللہ اعلم۔
انجان عورت
میں نے خواب میں دیکھا کہ رات کا وقت ہے میں اور میری تیسرے نمبر والی بڑی بہن اوپر چھت پر بیٹھے ہوئے ہیں چھت پر اندھیرا ہے مگر چاند کی روشنی آرہی ہوتی ہے اور ابو چھت پر سو رہے ہیں اور ہمارے غسل خانے میں کوئی عورت کھڑی ہوئی ہے اور اس کی ہماری طرف پیٹھ ہوتی ہے میں آیت الکرسی پڑھنے لگتا ہوں، میں زور زور سے پڑھنے لگتا ہوں اور میں تین بار پڑھ لیتا ہوں ایک دفعہ درود شریف پڑھتا ہوں اتنے میں عورت حرکت کرنے لگتی ہے اور میں کمرے کی طرف جانے لگتا ہوں کمرے میں ایک بستر لگا ہوتا ہے باقی بالکل ویران ہوتا ہے۔(اسماعیل، شیخوپورہ)
آپ کے خواب کے مطابق آپ کے گھر میں اوپری اثرات کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے اکثر کاموں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ آپ روزانہ 125مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر پانی میں دم کرکے خود بھی پئیں، گھر والوں کو بھی پلائیں اور گھر کی دیواروں پر اسی پانی کے چھینٹے ماریں یہ عمل چالیس دن کریں۔ واللہ اعلم۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 082 reviews.