شاہ قطلب الدین گوالیاری رحمتہ اللہ علیہ کے وظائف
غریبی اور تنگ دستی دور کرنا
جو شخص غریب ہواور اس کا ہاتھ خرچ کے معاملے میں تنگ رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نمازِ مغرب یا بعد نماز عشاءباوضو سورہ مزمل (پ 29) گیارہ مرتبہ پڑھے ۔ سورہ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ سورہ مزمل پڑھتے وقت جب فَا تَّخِذ ہُ وَ کِیلاً پر پہنچے تو پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگ دستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلا ناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پائے گا۔
ہر رنج و غم ‘ مصیبت سے خلاصی
ہر رنج و غم کو دور کرنے ‘ مصیبت سے نجات دینے کیلئے اور رزق کی تنگی کو دور کرنے کیلئے ایک تسبیح ‘ صبح کو بعد نمازِ فجر اور ایک تسبیح شام کو بعد نمازِ مغرب یا عشاءپابندی سے پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ کامیابی حاصل ہو گی۔ وہ کلمات استغفار یہ ہیں۔ اَستَغفِرُ اللّٰہَ الَّذِی لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ وَ اَتُوبُ اِلَیہِ ۱
سر درد کیلئے
مریض کے سر کو پکڑ کر سات بار یہ دعا پڑھ کر مریض کے سر پر دم کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس دعا کی برکت سے سرکا درد دور ہو جائے گا۔ وہ دعا یہ ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّ حِیمِo اَعُوذُ بِاللّٰہِ الَّذِی سَکَنَ لَہ مَا فِی البَرِّ وَالبَحرِ وَمَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الاَرضِ وَ ھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ۔
نظرِ بد کا علاج
بعض مرتبہ کسی خوبصورت انسان‘ حیوان یا اچھی چیز کو نظر بھر کر دیکھ لیا جائے اور اس وقت بَارَکَ اللّٰہُ یا مَا شَآئَ اللّٰہُکہہ دیا جائے تو وہ چیز نظرِ بد سے محفوظ ہو جائے گی اور اگر یہ الفاظ نہ کہے اور اس پر گہری نظر ڈالی یا اس کی خوبی کا تذکرہ کر دیا تو نظرِ بد لگ جائے گی۔ اگر کسی کو نظر لگ جائے تو مندرجہ ذیل آیات اور ان سورتوں کو تین دن مسلسل بلا ناغہ صبح و شام کے وقت تین تین بار پڑھ کر مریض پر دم کرے۔ انشاءاللہ نظر بد کا اثر جاتا رہے گا۔ بچہ ہو یا بڑا ہر ایک کیلئے یہ عمل مفید ہے۔ جو آیات اور سورتیں پڑھی جائیں گی وہ یہ ہیں۔
1۔ سورة الفاتحہ۔ 2۔ سورة البقرة الٓمّ ٓ سے مُفلِحُونَ تک ۔ 3۔ آیت الکرسی۔ 4۔ سورہ اخلاص۔ 5۔ سورہ فلق۔ 6۔ سورہ الناس۔7 ۔ یہ آیت وَاِن یَّکَادُ الَّذِینَ سے اِلَّا ذِکر لِّلعٰلَمِینَ(القلم :52)تک
ان کے پڑھنے کا طریقہ ہے کہ پہلے ایک ایک مرتبہ سب آیتیں اور سورتیں پڑھ کر مریض پر دم کریں۔ پھر دوبارہ ایک ایک مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کریں آخر میں تیسری بار ایک ایک مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کریں۔ اس طرح تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام کو دم کریں اور مسلسل تین دن تک کریں۔
برا خواب دیکھنا
بُرا خواب دیکھے تو تین مرتبہ شیطان اور برے خواب کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے۔ مثلاً تین بار یوں کہے: اَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّ جِیمِ وَ مِن شَرِّ ھٰذِہِ الرُّویَا۔ اس کے بعد تین مرتبہ بائیں جانب تھتکار دے یعنی تھو تھو کر دے اور جس کروٹ سو رہا ہو اس کروٹ کو بدل دے۔ بخاری شریف کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ اٹھ کر و ضو کر کے نماز پڑھنے لگے۔ کسی سے اس خواب کا تذکرہ نہ کرے اس طرح انشاءاللہ تعالیٰ یہ خواب اس کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچائے گا۔
رزق کی تنگی دور کرنا
جو شخص رزق کی تنگی کا شکار ہو اور پریشان رہتا ہو اس کے لئے یہ عمل بہت کارآمد اور مفید ہے ۔ جو شخص فجر کی نماز کے بعد باوضو اول گیارہ بار درود شریف اس کے بعد ستر(70) مرتبہ یہ آیت پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درد شریف پڑھ کر دعا مانگے۔ انشاءاللہ تعالیٰ وہ شخص رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا۔ اس سلسلے میں یہ مجرب عمل ہے۔ شرط یہ ہے کہ مسلسل روزانہ بلا ناغہ پڑھے۔ اس طرح نہ کرے کہ کبھی عمل کر لیا اور کبھی چھوڑ دیا۔ اس سے عمل کامیاب نہیں ہوتا۔ وہ آیت یہ ہے۔ اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ 5 وَ ھُوَ القَوِیُّ العَزِیزُ o 6(الشوریٰ :19)
کسی کے سامان کی جلد فروخت کیلئے
اگر کوئی شخص اپنی کوئی چیز جلد بیچنا چاہتا ہو لیکن وہ چیز جلد بکتی نہ ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ مندرجہ ذیل آیت کو باوضو تین مرتبہ پڑھ کر اس سامان یا چیز پر پھونک دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد فروخت ہو جائے گی۔
وہ آیت یہ ہے:بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo 2 فَلَن اَبرَحَ الاَرضَ حَتّٰی یَاذَنَ لِٓی اَبِی اَویَحکُمَ اللّٰہُ لِی وَہُوَ خَیرُالحٰکِمِینَ۔(یوسف:80)
استخارہ کرنیکا طریقہ
استخارہ کے بہت سے طریقے ہیں اوریہ استخارہ بہت مجرب ہے۔ عشاءکی نماز کے بعد دو رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد قُل یٰٓاَیُّہَا الکٰفِرُونَ (پوری سورة) ایک مرتبہ اور دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد قَل ہُوَ اللّٰہُ اَحَد (پوری سورة) ایک مرتبہ پڑھے اور نماز پوری کرکے سلام پھیرنے کے بعد اول تین بار یہ درود شریف پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی ٰالِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِک وَسَلِّم
اس کے بعد سورئہ اخلاص بارہ مرتبہ پڑھے اس کے بعد درود شریف تین مرتبہ پڑھ کر اپنے سیدھے (دائیں) ہاتھ پر پھونکے (دم کرے) وہی دایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر منہ قبلہ کی طرف کرے اور دائیں کروٹ سو جائے۔ یہ عمل تین دن یاسات دن کرے۔ ناغہ نہ کرے۔ اگر ایک دن میں معلوم ہو جائے تو پھر کرنے کی ضرورت نہیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس استخارہ سے صحیح جواب مل جائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 095
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں