محترم حکیم صاحب
السلام علیکم۔ آپ کے دیئے ہوئے وظیفے کی بدولت مجھ پر اللہ تعالیٰ کی جو نوازشیں ہو رہی ہیں ان کیلئے میں پروردگار کے بعد آپ کی شکر گزار ہوں۔ رمضان کے مہینے میں متعدد مرتبہ میں نے رات کو ڈیڑھ بجے کے درمیان آسمان پر پرندے اڑتے دیکھے کبھی تین اور کبھی چھ کی تعداد میں اتنی دور سے بھی وہ شفاف ‘ سفید اور مرغابی جتنے بڑے تھے۔ ایک دن میں نے امی سے پوچھا تھا کہ کیا پرندے رات کو پرواز کرتے ہیں انہوں نے حیرت سے مجھے دیکھا تو میں خاموش ہو گئی اور اصل بات گول کر گئی۔ میں نے آپ کو پہلے بھی لکھا تھا کہ ہمارے برآمدے کی دیوار پر ” محمد صلی اللہ علیہ وسلم“ لکھا گیا تھا اب اس لفظ ” محمد صلی اللہ علیہ وسلم “ سے اوپر ” رسول صلی اللہ علیہ وسلم “ اور سب سے اوپر ” اللہ‘ ‘کا لفظ لکھ دیا گیا ہے۔عید کے تیسرے روز میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے بڑے بھائی مجھے آواز دے کر کہتے ہیں کہ ادھر آﺅ میں ان کے پاس چلی جاتی ہوں تو کہتے ہیں کہ ایک بزرگ مجھے ملے تھے کہہ رہے تھے کہ تمہاری بہن بہت ہی خوش نصیب ہے۔ وہ اپنی آئندہ زندگی میں ایک مسجد بنوائے گی مگر اس کامیاں ذرا خشک طبیعت کا ہو گا۔ میں بھائی کے سامنے تو کچھ نہ بول سکی سوائے اس کے کہ اللہ کرے مسجد میں نمازیوں کی تعداد بھی زیادہ ہو۔ پھر میری آنکھ کھل گئی شام تک طبیعت بے چین رہی یہ خواب کسی کو سنا بھی نہیں سکتی تھی۔ اس دن سے طبیعت مضمحل اور خراب ہے۔ کبھی سوچتی ہوں کہ اگر خواب کا پہلا حصہ سچ ہے تو میں واقعی خوش قسمت ہوں مگر دوسری بات سے خوفزدہ ہوں کیونکہ گھر بھر کی لاڈلی ہونے کے باعث کسی نے کبھی مجھ سے اونچی آواز میں آج تک بات نہیں کی۔ اگر ایسا ہوا تو میں یہ سب کیسے برداشت کر پاﺅں گی۔ مجھے عموماً جو خواب دکھائی دیتا ہے وہ سچا ہوتا ہے مگر میری آپ سے درخواست ہے کہ میرے لئے دعا کر دیجئے گا کہ یہ دوسری بات غلط ثابت ہو جائے کیونکہ میں ایسی باتوں کی عادی نہیں ہوں۔ خدا کیلئے حکیم صاحب میرے لئے ضرور دعا کیجئے گا اور میرے دونوں خوابوں کی تعبیر بتا دیجئے گا میں نہایت مشکور ہوںگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں