ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں
ہر قسم کے شر و فتنہ سے حفاظت
ہر قسم کے شر و فتنہ سے حفاظت کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد پانچ سو بار: حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ ۱ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل بعد نماز عشاءمسلسل پابندی کے ساتھ کرے ‘ ناغہ نہ کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کا شر و فتنہ از خود ختم ہو جائے گا۔
مقصد میں کامیابی
اپنے مقصد میں کامیابی کیلئے : یَاعَزِی ±زُ کثرت سے پڑھے۔ اگر زیادہ نہ پڑھ سکے تو کم از کم ایک سو بار ضرور کسی بھی وقتِ مقرررہ پر پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اپنے ہر مقصد میں کامیابی ہو گی۔
ہر قسم کے خطرات سے حفاظت
آیتِ کریمہ کا ختم ہر قسم کے خطرات و آفات سے حفاظت کا بڑا ذریعہ ہے۔ یہ حصولِ مقاصد میں بھی بہت مدد گار ہے۔ ایک وقتِ مقررہ پر تین سو بار یا پانچ سو بار جتنی مقدار میں آسانی سے پڑھ سکے پڑھے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حکامِ بالا اور افسران بالا کے شر سے حفاظت رہے گی اور ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔ آیة کریمہ یہ ہے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ o
روزی میں برکت کیلئے
روزی میں برکت اور آمدنی میں تنگی کو دور کرنے کیلئے یہ عمل بہت مفید اور موثر ہے ۔ وقتِ مقررہ پر روزانہ اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو بار یَا مُغنِی پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر روزی میں برکت کی دعا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ تنگدستی دور ہو گی اور رزق کی پریشانی دور ہو گی۔ یہ عمل مستقل کرے۔
رزق کی فراخی کیلئے
رزق کی فراخی کیلئے یہ عمل بھی بہت مجرب ہے اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد گیارہ سو بار یَا بَا سِطُ پڑھے ۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر رزق کی فراخی کی دعا کرے۔ انشاءاللہ تھوڑے رزق میں برکت ہو گی اور رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ یہ عمل بعد نمازِ عشاءپابندی سے کرے۔
پھوڑے اور زخم سے نجات
اگر کسی کو پھوڑا ہو گیا ہو یا کسی طرح کا زخم ہو اس کیلئے با وضو سات بار آیتِ ذیل پڑھ کر پھوڑے یا زخم پر دم کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ چند دن دم کرنے سے پھوڑا اور زخم صحیح ہو جائیں گے۔ وہ آیت یہ ہے: بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo اَم اَبرَمُوا اَمرًا فَاِنَّا مُبرِمُونَ o 6
حمل گرنے سے محفوظ
بعض مرتبہ رحم کی کمزوری اور بعض دیگر بیماریوں کے سبب عورت کا حمل قائم نہیں رہتا اور بار بار گر جاتا ہے۔ حمل کو قائم رکھنے اور گرنے سے محفوظ رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل آیت کو باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور موم جامہ کر کے لپیٹ کر عورت کے گلے میں باندھ دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حمل محفوظ رہے گا اور بچہ پیدا ہو گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّ حِیمِo وَ لَبِثُو فِی کَھفِھِم ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِینَ وَ از دَادُو تِسعًا o قُلِ اللّٰہُ اَعلَمُ بِمَا لَبِثُوا 5
خوبصورت بچہ پیدا ہو
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا خوبصورت اور نیک پیدا ہو۔ برائی سے محفوظ رہنے والا ہو اس کو چاہیے کہ سورہ یوسف مع بسم اللہ شریف کے صاف صاف با وضو لکھے اس طرح لکھے کہ کوئی حرف مٹا ہوا نہ ہو۔ اس سورت کو لکھ کر موم جامہ میں بند کر کے حاملہ عورت کے گلے میں باندھ دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ لڑکا خوبصورت اور نیک سیرت اور شہرت کا مالک ہوگا۔
دعا قبول ہونے کا عمل
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی دعا ضرور قبول ہو اور رَد نہ ہو اور نہ اس کی قبولیت میں دیر لگے تو اس کے لئے یہ کلمات بہت بابرکت ہیں۔ مگر شرط یہ ہے کہ دل اور دماغ دونوں پوری طرح اللہ رب العزت کی طرف متوجہ ہوں۔ دھیان کسی اور طرف نہ ہو۔ دعا کرنے سے پہلے یہ کلمات ایک سو بار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ دعا ضرور قبول ہوگی اور ویسے بھی با وضو‘ بے وضو جس حالت میں بھی ہو ہر وقت ان کلمات کو پڑھتا رہا کرے تاکہ ان کی تاثیر میں شدت پیدا ہو۔ وہ کلمات یہ ہیں۔ یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ ۱
قرض سے نجات کیلئے
فضیل بن فضالہ رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا کہ میں ایک بار قرض دار ہو گیا اور میں گریہ زاری کے ساتھ پڑھا کرتا تھا یَاذَالجَلَالِ وَالاِکرَامِ بِحُرمَةِ وَجھِکَ الکَرِیمِ اَقرِض عَنِّی دَینِی ( اے ذالجلال والاکرام اپنے وجہ کریم کی حرمت سے میرا دین ادا کر دیجئے)۔ کسی کہنے والے نے مجھے خواب میں کہا اللہ تعالیٰ کے وجہ کریم کے طفیل سے تو کب تک اللہ تعالیٰ گریہ زاری کرتا رہے گا فلاں مقام پر جا اور وہاںں سے اپنے قرض کے موافق لے لے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 155
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں