ایک بار بد ہضمی کی وجہ سے مجھے رات کے وقت قے آنے لگی۔ شروع میں تو میں نے پروا نہ کی لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا رہا طبیعت بگڑتی چلی گئی میں نے اپنے بھانجے کو میڈیکل سٹور سے دوائی لینے بھیجا لیکن اس دوائی کے کھانے کے باوجود مجھے افاقہ نہ ہوا۔ آخر جب میں نے دیکھا کہ طبیعت سنبھلنے کی بجائے بگڑی جا رہی ہے تو میں نے اپنے بھانجے سے کہا کہ وہ مجھے قریبی ہسپتال لے جائے۔ ہسپتال والے کافی دیر تک ٹریٹمنٹ دیتے رہے اور ڈرپ بھی لگائی لیکن افاقہ نہ ہوا۔ اب تو میں بھی بہت پریشان ہو گیا اور ڈاکٹر سے وجہ پوچھی لیکن وہ بجائے جواب دینے کے بڑے ڈاکٹر کو بلا لایا اور اسے ساری صورتحال بتائی بڑے ڈاکٹر نے کچھ دوائیاں لکھیں اور مجھے استعمال کروائی گئیں لیکن سکون نہیں ملا۔ آخر ہسپتال والوں نے کہا کہ آپ ان کو میو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جائیں ۔
میرے گھر والے گھبرا گئے۔ آخر وہاں سے نکل کر گھر آئے اور مشورہ ہونے لگا کہ اتنی رات گئے کس طرح ہسپتال جائیں کیونکہ ہمارے پاس اپنی گاڑی وغیرہ نہیں تھی۔ قے مسلسل ہو رہی تھی۔ ہم گھر میں جوہر شفائے مدینہ ضرور رکھتے ہیں اور اکثر پیٹ کی خرابی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ میرے بھانجے کے دل میں نہ جانے کیا آیا کہ اس نے مجھے ایک چمچ جوہر شفائے مدینہ کا کھلا دیا۔ وہ تو کوئی معجزہ ہو گیا کہ دس منٹ بعد ہی قے میں کمی آ گئی۔ میں نے کچھ دیر بعد ایک چمچ اور لیا اور طبیعت بالکل ہلکی اور پر سکون ہو گئی۔ ہم اس حیرت انگیز دوائی کی حیرت انگیز تاثیر دیکھ کر دنگ رہ گئے اس کے بعد مجھے کہیں جانے کی ضرورت نہیں پڑی اور میں بالکل ٹھیک ہو گیا۔ جوہر شفائے مدینہ کا یہ فائدہ ہمارے علم میں نہیں تھا۔ اس دوائی پر اعتماد اور زیادہ ہو گیا اور اب یہ ہمارے گھر میں لازم و ملزوم ہے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 171
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں