رات کا سماں ہے جگمگ کرتے ستاروں کے درمیان چاند اپنی چودھراہٹ جمائے دودھیا کرنیں بکھیر رہا ہے ایک پاکدامن خاتون آسمان کے چاروں طرف نگاہ دوڑاتی ہیں تو اسے ستارے ہی ستارے نظر آتے ہیں وہ انہیں گننے کی کوشش کرتی ہیں مگر وہ تو لاتعداد اور ان گنت ہیں اور رب کائنات کی بندگی اور حمد و ثناءمیں مصروف ہیں اتنے میں اس کے ذہن میں ایک سوال ابھرتا ہے تو وہ عقیدت بھری نظروں سے اپنے میاں کی طرف دیکھتی ہیں جو اس کے قریب ہی تشریف فرما ہیں وہ اپنے میاں سے پوچھتی ہیں ” اے اللہ کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا دنیا میں کوئی شخص ایسا بھی ہے جس کی نیکیاں ان جگمگاتے ستاروں کے برابر ہوں؟“
خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ” جی ہاں! کیوں نہیں‘ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیکیاں آسمان کے ان ستاروں کے برابر ہیں“ ۔ سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ غیر متوقع جواب سن کر وہ کچھ افسردہ سی ہو جاتی ہیں اور خاموشی اختیار کر لیتی ہیں۔ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم خاموشی کا سبب دریافت فرماتے ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں کہ ” میرے خیال میں یہ تھا کہ میرے والد محترم کی نیکیاں آسمان پر جگمگاتے ستاروں کے برابر ہوں گی مگر اے کاش ایسا ہوتا!“
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم زیر لب مسکراتے ہیں اور پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لب کھلتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ کا منزہ چہرہ فرط مسرت سے کھلکھلا اٹھتا ہے تمام افسردگی ‘ مغمومیت اور اداسی کافور ہو جاتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ” اے عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا! تیرے والد محترم حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صرف ایک رات کی غار ثور کی ایک نیکی ان تمام ستاروں کے برابر نیکیوں پر بھاری ہے“۔
آئیے ہم بھی کوئی ایسی نیکی کرنے کی کوشش کریں جس سے خوش ہو کر خاتم الانبیاءحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے روز وقت شفاعت خدائے بزرگ و برتر سے فخریہ کہہ سکیں گے کہ اس صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں یہ قابلِ ذکر کام کیا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 179
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں