محترمی و مکرمی جناب حکیم صاحب مدّظلہ العالی!
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ و رضوانہ
جناب عالیٰ!الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور آپ کی توجہ و دعا سے میں آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہوں۔ اس دوران میں نے خواب تو بہت دیکھے ہیں لیکن ایک خواب جو مجھے یاد بھی ہے اور اس سے میرے دل کو سکون بھی ملا وہ یہ کہ میںصبح کی نماز کے بعد اپنا ذکر مکمل کرکے سو گیا۔ میرے چچا زاد بھائی جو ماشاءاللہ عالم بھی ہیں وہ میرے ساتھ ہیں اتنے میں وہ فرماتے ہیں کہ نماز کا وقت ہو گیا میں کہتا ہوں ابھی تھوڑا سا آگے چلتے ہیں میں آپ کی خانقاہ کا نام لیتا ہوں کہ وہاں چل کر نماز پڑھیں گے ہم وہاں پہنچتے ہیں تو آپ کی خانقاہ کے نیچے سے نہریں نکل رہی ہیں وہاں بیٹھ کر وضو کرتے ہیں اور آپ کی طرف سے یہ اعلان ہوتا ہے کہ تمام حضرات اندر تشریف لے آئیں چاروں طرف سے دروازے بند ہوتے ہیں میں کہتا ہوں کہ اچھا میں پی سی او سے گھر فون کرکے آتا ہوں کہ د و چار دن کے بعد آﺅں گا۔ جب باہر دیکھتا ہوں تو ایک ساتھی ملتا ہے وہ کہتا ہے دیکھیں یہاں باہر سے جو نہریں چل رہی ہیں وہ گندی ہیں اور جو پانی اندر سے یعنی خانقاہ کے نیچے سے آرہا ہے وہ پاک ہے۔ خیر میں فون کرکے واپس خانقاہ کی طرف آتا ہوں تو دروازے کھل چکے ہوتے ہیں اور میری آنکھ بھی کھل جاتی ہے اب آگے مجھے یاد نہیں کہ میں دروازے سے اندر داخل ہوا ہوں یا نہیں، درمیان سے کچھ خواب بھول گیا ہوں وہ یاد نہیں آرہا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 182
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں