Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی عمل اور سو فیصد کامیابی (شائستہ بنت طالب حسین)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2009ء

مجھے آفس کے ساتھ خواتین سٹاف کیساتھ کھیوڑہ سیر کیلئے جانا تھا۔ جانا بھی ضروری تھا مگر مجھے معلوم تھا ابا جان مجھے اجازت نہیں دیں گے‘ بہر حال میں نے آیة الکرسی کا ایک عمل کیا وہ یہ ہے۔ ترتیب 3 مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کیا اور اللہ سے دعا کی کہ ابو مجھے جانے کی اجازت دے دیں۔ بہر حال یہ عمل کرنے کے بعد ابو کے سامنے گئی اور مقصد بیان کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے اور آیة الکرسی کی برکت سے ابو نے اجازت دے دی۔ جب ہم لوگ گئے تو واپسی پر کافی دیر ہو گئی کیونکہ ہم لوگ کھیوڑہ سے واپس لاہور آنے کی بجائے کچھ لوگوں کے کہنے پر کلر کہار چل دیئے ‘ مجھے بہت پریشانی ہو رہی تھی کیونکہ مجھے معلوم تھا واپسی پر بہت دیر ہو جائے گی۔ بہر حال اللہ سے دعا کی جو میرے حق میں بہتر ہے وہی فیصلہ کر اور پریشانی سے نجات دے۔ کلر کہار ابھی پہنچے بھی نہ تھے کہ راستے میں بہت بارش شروع ہو گئی ‘ بارش کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کلر کہار پوائنٹ پر جانے کی بجائے کسی ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھائیں اور واپس لاہور جائیں۔ وہاں کھانا کھانے کے بعد ہم لوگ لاہور کیلئے روانہ ہو گئے اور جب لاہور کا راوی کراس کیا تو ساڑھے آٹھ ہو رہے تھے ابو نے فون کیا تو کہا کہ راستے میں ہوں‘ پہنچنے والی ہوں‘ بس نے سب کو ڈراپ کرنا تھا لہٰذا اس میں بہت ٹائم لگ رہا تھا ‘ دوبارہ ابو کا ساڑھے دس بجے فون آیا تو ہم اپنی ایک کولیگ کو ڈراپ کرنے قینچی چونگی امر سدھو گئے ‘ وہ بھی کافی لمبا راستہ ہے اس کے بعد دو خواتین کو اتارنا تھا اور پھر میری باری آنی تھی‘ بہرحال ابو نے فون پر مجھے ڈانٹا۔ میں نے مزید ابو کی ڈانٹ سے بچنے کیلئے آیة الکرسی کا ورد شروع کر دیا۔ پریشانی اور بے چینی کے عالم میں مجھے یاد نہیں میں نے کتنی مرتبہ آیة الکرسی کو پڑھا مگر اس کے پڑھنے سے یہ فائدہ ہوا کہ میں ابو کی ڈانٹ سے بچ گئی‘ رات کے ساڑھے گیارہ بجے میں گھر واپس آئی تو ابو کی ڈانٹ کا پڑنا تو بنتا تھا مگر اللہ کا کرم ہوا اور میں ابو کی ڈانٹ سے بچ گئی۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ حکیم صاحب کے پاس لوگوں کا ہجوم زیادہ ہوتا ہے اور وہ لوگ جو بغیر ٹائم لئے آتے ہیں تو پھر وہ انہیں ٹائم دینے سے معذرت کر لیتے ہیں مگر جب مجھے بہت ضروری کام ہوتا ہے اور حکیم صاحب سے ملنا بھی ضروری ہو اور آپ کے پاس ٹائم نہ ہو تو میں ان کی خانقاہ پر بیٹھ کر آیة الکرسی کا ورد شروع کر دیتی ہوں اور دل ہی دل میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ آپ مجھے اہمیت دیں اور خاص توجہ عنایت کریں اور ایک بار نہیں بلکہ کافی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مجھے سب سے پہلے بلوایا اور توجہ دی اور میری بات بھی تسلی سے سنی۔ لہٰذا میں نے تو اپنے اعمال کے ذریعے اور اللہ کے کرم کی بدولت سب کچھ پایا ہے‘ حکیم صاحب کی انمول شفقت بھی انہی اعمال کی وجہ سے پائی ہے۔ کچھ خواتین نے اعتراض کیا کہ حکیم صاحب میری بات سن لیتے ہیں ان کی نہیں سنتے ہیں‘ تو میں نے انہیں یہ عمل بتایا اور کہا کہ اس عمل کے کرنے کے یقین سے یہ سب ہوتا ہے۔ ورنہ میں تو نہیں جانتی کہ ایسی کونسی خاص بات ہے جو حکیم صاحب کی قربت و شفقت پانے کا باعث ہے۔ بس سب اللہ اور اس کے کلام کی دین ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 184 reviews.