یہ سن 2004ءکا واقعہ ہے کہ میں گورنمنٹ سیڈ فارم احسان پور تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ میں بطور انچارج فارم تعینات تھا۔ وہاں پر ایک ایسا خاندان آباد ہے جو بدمعاشی، چوری اور ہر نوع کی بدعادات میں سرفہرست ہے۔فارم پر درخت بہت زیادہ ہیں۔ شیشم کا ایک ایک درخت کئی ہزار کا ہے۔ اس گروہ نے راتوں کو درخت کاٹنے شروع کر دیئے۔ ہر رات ایک دو اچھے درخت کاٹتے اور ٹرالیوں پر لوڈ کر کے لے جاتے۔میں نے اپنے افسران بالا کوکئی بار فون پر بتایا اور تحریری طور پر بھی لکھا۔ مگر جواب یہ ملا کہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ ان کو روکیں۔ تب میں نے یہ ذکر یا حَافِظُ۔ یَا حَفِی ±ظُ۔ یَا رَقِی ±بُ یَاوَکِی ±لُ ۔ یَا سَلَامُ شروع کیا اور اللہ سے اس مسئلے کے حل کی دعا مانگی ۔ جب کافی درخت کٹ گئے تو میں نے اپنے فیلڈ اسسٹنٹ جو کہ اس ایریا کا انچارج تھا ‘کو بھیجا کہ اس مزارع کو بلا کر لائے تاکہ اسے سمجھا کر اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔ فیلڈ اسسٹنٹ ان کے گھر پیغام دے آیا ۔ وہ چار موٹر سائیکلوں پر آٹھ آدمی آئے۔ آتے ہی میرے عملے کے ساتھ نہایت بد تمیزی سے بولے۔ میں نے ان سے کہا کہ میرے دفتر میں میرے ساتھ بات کرو۔ ماتحت سے بات کا کیا فائدہ۔ اللہ کا کرم ایسا ہوا کہ وہ بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ ان لوگوں نے ہمیں چور کہا ہے اور بدنام کر رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ ان کو میں نے بھیجا تھا آپ کے والد کو بلانے کیلئے‘ مل بیٹھ کر چور کو ڈھونڈنے کیلئے۔ اگر آپ نے درخت نہیں کاٹے تو غصہ کیوں آرہا ہے۔ اچانک پتہ نہیں کیا ہوا کہ اس آدمی نے میرے آگے ہاتھ جوڑ دیئے اور کہا کہ ہمیں معاف کر دیں آئندہ ایسی کوئی بات نہیں ہوگی۔ لیکن انہوں نے اپنی عادت نہ چھوڑی۔بعد میں مجھے پتہ چلا کہ ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو سرکاری درخت کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پولیس کو پکڑوا دیا ہے۔ وہ دونوں بھائی خود ہی ایک دوسرے پر درختوں کی کٹائی کے ثبوت دیتے رہے۔میرا یقین ہے کہ اللہ نے اپنے ان پیارے ناموں کی برکت سے میرا مسئلہ حل کیا۔
(بحوالہ ”مجھے شفا کیسے ملی“ اور وظائف اولیائ، علاج روحانی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 197
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں