Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسبت کا کمال !پیدل سفر کرتی تھی آج چار ذاتی گاڑیاں ہیں!

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

نسبت کا کمال !پیدل سفر کرتی تھی آج چار ذاتی گاڑیاں ہیں
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالی آپ کو سدا خوش اور آباد رکھے۔میں بہت مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہی تھی ‘ہر طرف سے مشکلات اور مسائل نے گھیر رکھا تھا۔حالات کی تنگی اور دیگر ایسے مسائل بھی تھے جنہوں نے جینامحال کر رکھا تھا۔آخر اللہ تعالیٰ کو ہماری اس حالتِ زار پر ترس آیا اور پھر آپ سے نسبت ہو گئی ۔اب دعائیں کرتے تھے کہ کسی طرح آپ سے ملاقات ہو جائے تا کہ ہماری محرومیاں اور مسائل ختم ہو جائیں۔اللہ نے کرم کیا کہ کچھ ہی عرصہ بعد خوش قسمتی سے آپ سے ٹوکن کے ذریعے کلینک میں ملاقات ہوگئی۔ پھر آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے حالات بہتر نہیں بلکہ بہترین کردئیے ۔آپ نے ملاقات کے وقت بہت زیادہ دعائوں سے نوازا تھا‘جن کی برکت سے آج اللہ تعالیٰ نے اتنی وسعت و برکت دی ہے کہ جس کا کبھی گمان بھی نہیں تھا۔ہمارے گھرمیں ہر وقت بے چینی ‘ پریشانی چھائی اور مایوسی سی چھاتی رہتی تھی مگر الحمدللہ اب پوری طرح چین و سکون نصیب ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اولاد کو نیک بنادیا ہے جو ہر دکھ سکھ میں ساتھ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ رزق میں حیران کن طور پر بے بہا برکت ملی ہے۔پہلے جب کوئی مہمان آتاتو فکر ہوتی تھی مگر اب الحمدللہ اتنی وسعت ہے کہ جتنے بھی مہمان آجائیں ان کی خوب ضیافت اور مہمان نوازی کرتے ہیں۔جب آپ سے نسبت ہوئی اس وقت خالی ہاتھ تھی مگر کچھ ہی عرصہ بعد اللہ تعالیٰ نے حالات بدل دئیے اور جھولیاں بھر بھر کر ہمیں عطا کیا۔پہلے اس قدر حالات کی تنگی تھی کہ تسبیح خانہ میں پیدل چل کرآتی تھی‘آج اللہ تعالیٰ نےاتنی تونگر ی اور نعمتیں دی ہیں کہ اب چار ذاتی گاڑیا ں ہیں۔بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بہت پریشان تھی کہ ان کی تعلیم کے اخراجات کہاں سے اور کیسے پورے ہوں گے۔مگر الحمدللہ آج میرے بچے ملک کے نامور تعلیمی ادواروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔یہ سب آپ کی دعائوں کا نتیجہ ہے ورنہ اتنی برکت اور وسعت کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے عزیز و اقارب میں بھی بہت زیادہ عزت سے نوازا ہے۔کوئی بھی مسئلہ ہو جائے تو آپ کی نسبت کی وجہ سے جلد ہی مشکل سے مشکل حالات سے نکل آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ آپ کو جزائے خیر عطافرمائے اور ہمیں آپ کی سدا قدر عطا فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 968 reviews.