Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے دس قیمتی اصول

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

شادی نہ صرف دو انسانوں بلکہ یہ دوروحوںدخون، دو جسموں اوردو ذہنوں کےباہمی ملاپ کا نام بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صرف وہی شادی شدہ افراد کا میاب زندگی گزارتے ہیں جن کے در میان باہمی الفت و محبت اور ہم آہنگی ہو۔ اچھے اور مشکل حالات میں شادی شدہ جوڑے کسی طرح اپنی محبت برقرار رکھتے ہیں ؟ اس کا جواب زیادہ تر افراد یہ دیتے ہیں کہ یہ قسمت پہ منحصر ہوتا ہے، لیکن مختلف تحقیقات اور تجزیے کے بعد ماہرین نے خوشگوار اور محبت سے بھر پور ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے دس سنہری اصول اور قیمتی اصول بتائے ہیں جو درج ذیل ہیں۔
جیون ساتھی کو کبھی بھی تنہا نہ چھوڑیں:تعلقات میں بہتری اور مضبوطی لانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ حقیقت پسند ہیں ، اپنے شریک حیات سے بہت محبت کریں ، کیونکہ زندگی بھر کے طویل ساتھ میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور انسان کو اچھے اور برے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور کبھی بھی کسی مشکل وقت میںفریق ثانی کو تنہا مت چھوڑ یں۔
ایک دوسرےکو سمجھیں: اگر کسی باغ کی دیکھ بھال نہ کی جائے تو اس میں خودرو پودے اور گھاس پھوس نکل آتے ہیں جس کی وجہ سے بڑے سے بڑا پودا بھی خراب ہو جاتا ہے ۔بالکل اسی طرح انسانی تعلقات بھی ہوتے ہیں کہ اگران پر توجہ نہ کی جائے تو وہ خراب ہو جاتے ہیں یا ٹوٹ کر ختم ہو جاتے ہیں ۔ اگر آپس میں کسی بات پر غلط فہمی پیدا پو جائے تو اسے فوری طور پر دور کریں تاکہ تعلقات میں بہتری لائی جاسکے ۔ کچھ لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اچھے تعلقات قدرتی طور پر پروان چڑھتے ہیں لیکن حقیقت اور سچائی یہ ہے کہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ان کی مستقل دیکھ بھال کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر ہم تعلقات کو نظر انداز کرنا شروع کر دیں تو بہت جلد تعلقات خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
ساتھ وقت گزاریں: اس احساس کا کوئی متبادل نہیں ہے کہ اپنے دن کا بہترین وقت اپنے شریک حیات کے ساتھ گزاریں، اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک وقت طے کر لیں جس میں صرف دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہوں ۔ اس طرح سے دونوں فریقین کے درمیان ایسی محبت پروان چڑھتی ہے جو زندگی کی کٹھن راہوں کے سفر کو بھی آسان بنا دیتی ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ آپ مل کر ٹی وی دیکھیں بلکہ دوسرے کئی کام کئے جاسکتے ہیں مثلا کہیں سیر و تفریح کے لئے چلے جانا، کوئی گیم کھیلنا، یا ہوٹل میںکھانا کھانا وغیرہ۔
ایک دوسرے کو احساس دلائیں : شریک حیات کے ساتھ زندگی کے مختلف تجربات شئیر کریں، مختلف امور کے متعلق منصوبہ بندی کریں دونوں کے ذوق کو مد نظر رکھتے ہوئے کمرے کی سجاوٹ کریں اور ایک دوسرے کو احساس دلائیں کہ وہ اسکے لئے کتنا اہم ہے ؟ اور اس کی زندگی فریق ثانی کے بغیر ناممکن اور ادھوری ہے۔
اختلافات کو نظر انداز کریں: ایک دوسرے کے درمیان ہونے والے اختلافات کو نظر انداز کریں، ہر معاملے کے مثبت پہلو پر غور کر یںاور اس پر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ اس طرح آپ کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
تبدیلی کی توقع مت رکھیں : اگر آپ اور آپ کا شریک حیات اس بات کی کوششیں کرنا ختم کر دیں کہ وہ ایک دوسرے کو تبدیل کر دیں گے تو زندگی میں بحث مباحثے کا ایک سب سے بڑا موضوع ختم ہو جائے گا بلکہ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ فریق ثانی کو بتائیں کہ آپ اسے کیسا دیکھنا چاہتے ہیں ؟گھریلو کام کاج میں جہاں تک ممکن ہو ہاتھ بٹائیں۔ اس طرح آپ اس کا دل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور وہ بھی گھریلو امور خوش دلی کے ساتھ انجام دینے لگے گی ۔
متنازع امور میں نہ اُلجھیں : کچھ اُمورا یسےہوتے ہیں جن پر میاں بیوی کے درمیان فر ق نہیں پایا جاتا توبجائے اس کے کہ آپ اپنی توانائی الجھنے میں ضائع کریں ‘دونوں کو چاہئے کہ وہ سمجھوتہ کر لیں اور بحث و مباحثے میںاپنے تعلقات خراب نہ کریں :ایک دوسرے سے ربط استوار کرنا : اچھے تعلقات میں خرابی اس وقت آتی ہے جب دونوں فریقین کا ایک دوسرے سے رابطہ نہیں ہوتا یا مؤثر ابلاغ اور گفتگو میں کمی ہوتی ۔ اگر آپ اس کے نقطہ نظر سے متفق نہ بھی ہوں تب بھی اس سے ہمدردی اور محبت کا اظہار کریں تاکہ فریق ثانی اپنی تمام تر سوچیں ، جذبات اور خیالات آپ سے بآسانی شیئر کر سکے گا ۔ یہ تھوڑا سا کام ہے مگر اس طرح کرنے سے نہ صرف بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں بلکہ آپس کے تعلقات بھروط ہو جاتے ہیں۔
سچائی ضروری ہے : سچائی کے ساتھ اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کریں‘ کیونکہ جب اعتماد میں کمی آجاتی ہے تو بات بگاڑ کی جانب گامزن ہو جاتی ہیں اور اگر ایک دفعہ ایک دوسرے پر اعتماد یا اعتبار ختم ہو جائے تو دوبارہ بحال ہونے میں طویل عرصہ درکار ہوتا ہے ۔ خوشگوار اور کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والے افراد ہمیشہ سچائی اور حقیقت پسند ہوتے ہیں۔
اپنے شریک حیات کی عزت کریں : آپ اپنے شریک حیات کی جتنی عزت کریں گے اور اس کا خیال رکھیں گے ویسی ہی عزت آپ کو بھی ملے گی ۔ تعلقات میں مضبوطی پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی ذات کو اہمیت دی جائے ایک دوسرے سے اظہار محبت کیا جائے ۔ جب آپ اپنے شریک حیات سے محبت کا اظہار کریں تو جواباً اسے بھی آپ کا شکر گزار ہونا چاہئے اور محبت کا اظہار کرنا چاہئے ۔ کامیاب زندگی اور تعلقات کے یہ وہ راز ہیں جن کے ذریعہ آپ ایک دوسرے کا دل جیت سکتے ہیں۔ تعلقات کی مثال بالکل اس ننھے سے پودے کی مانند ہوتی ہے جو ابتداء میں بہت چھوٹا ہوتا ہے اور جب اس کی مسلسل دیکھ بھال اور حفاظت کی جاتی ہے تو وہ تناور اور مضبوط درخت بن جاتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 023 reviews.