Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک عورت کی فریاد نے پورے خاندان کو بچا لیا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

زندگی میں درپیش آنے والے پریشان کن حالات اور مصائب جو طاقتور سے طاقتور انسان کو بھی بے بس کر دیتے ہیں۔ان حالات سے نکلنے کے لئے جب تمام تر دنیاوی اسباب اختیار کرنے کے باوجود بھی اس کی مشکل حل نہیں ہوتی تو ایسے میں آخری سہارا’’دعا‘‘ کا ہی ہوتا ہے۔یہ ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے بندہ براہ راست رب سے اپنی حاجت کا سوال کرتا ہے۔دعا قوّتِ ارادی کو بڑھاتی اور اُمید سے تعلق ٹوٹنے نہیں دیتی۔ اس سے روحانی قوّتیں بید ار ہوتی ہیں ‘زندگی کے نا مساعد حالات میں ہمت اور طاقت پیدا ہوتی ہے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا مانگتا ہے اور جب وہ جلد قبول نہیں ہوتی تو نا امید ہو جاتا ہے۔ایسی صورتحال میں مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔اگر ہم اپنے رب سے کوئی بھی دعا سچے دل کے ساتھ کریںتو اللہ تعالیٰ اسے بندے کے حق میں ضرور قبول فرماتا ہے۔اس ضمن میں آنکھوں دیکھا واقعہ قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
ہمارے ایک قریبی رشتہ دار ہیں ‘انہوں نے اپنے گھر کی تعمیر کرنی تھی۔جب دیوار بنانے کا وقت آیا تو گھر کے ساتھ والے ہمسایوں نے اعتراض اٹھا دیا کہ جس جگہ دیوار بنائی جا رہی ہے یہ زمین ان کی ہے ۔حقیقت میں ایسا نہیں تھا‘وہ جگہ ہمارے رشتہ داروں کی ہی تھی جو مکان بنا رہے تھے۔لیکن جو پڑوسی تھے ان کا شمار علاقہ کے با اثر افراد میں ہوتا تھا ‘ وہ کسی بھی طرح ماننے کو تیار نہ تھے اور اپنی ضد پر قائم تھے۔بات بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی جس وجہ سے مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا۔علاقہ کے کچھ لوگ اکٹھے ہوئے جنہوں نے اس مسئلہ کو عافیت کے ساتھ حل کروانے کی کوشش کی مگر پڑوسی ماننے کو تیار نہ تھے۔بات ہاتھا پائی تک پہنچ چکی تھی اوریہ خدشہ لاحق ہو گیا تھا کہ اس مکان کی وجہ سے خون خرابہ نہ ہو جائے۔جن لوگوں نے جھوٹا دعویٰ دائر کیا تھا وہ اپنی بات کو تسلیم کروانے کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار تھے۔ہمارے خاندان میں خوف وہراس کا عالم تھا۔اس مسئلہ سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا تھا۔اس علاقے کےبڑے جس دن اکھٹے ہونے تھے اور جگہ کے بارے میں فیصلہ ہونا تھا اس سے ایک دن پہلےکی بات ہے کہ ایک رشتہ دار کے گھر ایصال ثواب کی محفل میں حاضر ہونے کے لئے گئی تو اسی محفل میں وہ خاتون بھی موجود تھی جن کے گھر کا مسئلہ تھا۔وہاں میں نے عجیب منظر دیکھا جب سب لوگ گٹھیلوں پر اللہ کا ذکر کر کے فارغ ہوئے تو اس خاتون نے چند گھٹلیاںجن پر ذکر کیا گیا تھا دونوں ہاتھوں میں لے کر ان پر جو اللہ کا نام اور کلام پڑھا گیا تھا اس کا واسطہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اپنے مسئلہ کے لئے خوب رو رو کر دعا کی یا اللہ جن کا ذکر تیری بارگاہ میں قبول ہے بس ان کے صدقے ہمیں اس آزمائش سے نکال دے اور کوئی کرشمہ دکھا دے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آجائے۔اس خاتون کا رونے کا اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا انداز ایسا تھا کہ پاس بیٹھی خواتین کی بھی آنکھیں بھر آئیں۔اگلے دن جب فیصلہ کے لئے لوگ اکھٹے ہوئے دیوار کو توڑا کر کھدائی کی گئی تو اچانک نیچے ایک پرانے دور کا پتھر نکل آیا جو ہمارے بزرگوں کے ہاتھوں کا رکھا ہوا تھا اور کچھ لوگ اس متعلق جانتے بھی تھے کیونکہ اس پتھر میں ایک نشانی تھی کہ یہ دیوار ہمارے رشتہ داروں کی ہے۔یہ منظر دیکھنے کے بعد مخالفین چپ ہو گئے ۔اللہ تعالیٰ نے اس مسئلہ کو بغیر خون خرابے کے دل سے نکلی ہوئی سچی کیفیتوں والی دعا اور اپنے نام کے دئیے ہوئے واسطے کی برکت سے حل کر دیا۔(فرزانہ‘ نوشہرہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 093 reviews.