Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حضرت امام جعفر صادق ؒ کی گُڑپر تحقیق‘ جدید سائنس آج بھی پریشان

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

ایک شخص حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ کی خدمت میںحاضر ہوئے‘ اس وقت وہ سخت بیمار تھے اور چہرےکا رنگ اڑا ہوا تھا۔امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ نے پوچھا: کس وجہ سے تمہارا چہرہ پھیکا (زرد)پڑا ہوا ہے؟اس شخص نےعرض کیا: حضرت !مجھےباری کا بخار (ملیریا) ہے‘ جو دو دن چھوڑ کر ہر تیسرے دن چڑھ جاتا ہے یعنی دو دن ٹھیک رہتا ہوں اور تیسرے دن بخار پھر حملہ آور ہوجاتا ہے۔حضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانہ علیہ نے فرمایا: تم اس مفید اور خوشبودار دوا سے استفادہ کیوں نہیں کرتےیعنی سرخ شکر(براؤن شکر) کو پانی میں حل کر لو اور صبح نہار منہ(ایک سے دو گلاس) اسی میٹھے شربت کو پیو۔وہ شخص کہتے ہیں میں نےایسا ہی کیا اور پھر مجھے باری کا بخار نہیں ہوا۔(ترکیب:ایک گلاس پانی میں دو چمچ براؤن شکر کے ملا کر نہار منہ ایک سے دو گلاس یا حسب طبیعت نوش فرمائیں۔)
جدید سائنسی تحقیق
طبی ماہرین کے مطابق ملیریا میں گڑ کا مختلف طریقوں سے استعمال انتہائی مفید ہے۔گڑ میں کیروٹین، نکوٹین، تیزاب، وٹامن اے ،وٹامن بی ون ،وٹامن بی ٹو،وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔گڑجسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ اگر کسی مریض کا ملیریا بخار نہ اتر رہا ہو تو کالازیرہ اور گڑ کا سفوف ملا کر کھلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ایک چمچ زیرہ بغیر بھنا ہوا پیس لیں اس میںتین گنا گڑ ملا کر اس کی تین گولیاں بنالیں، مقررہ وقت پر سردی لگ کر آنے والے ملیریا کے بخار کے آنے سے پہلے ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے ایک ایک گولی لیں‘ کچھ دن روزانہ لیتے رہیں۔وقفے وقفے سے آنے والے بخاروں میں نہار منہ پانی میں مصری یا چینی گھول کر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ دیسی طب میں جو ضدی بخار نہ ٹوٹ رہا ہو اس کیلئے دیسی گڑ یا شکر کا شربت دن میں وقفے وقفے سے استعمال کرنا بھی عام بخار یا ضدی بخار کا آزمودہ اور میٹھا علاج ہے۔
خون کی خرابی دور
گڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش میں مبتلا افراد 5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ سوجن بھی کم ہو گی۔ اسی طرح تھوڑا سا گُڑ اور بھنا ہوا ادرک گرم پانی کے ساتھ سونے سے پہلے استعمال کرنے سے دائمی زکام اور درد سے افاقہ ہوتا ہے۔
درد شقیقہ کا علاج
ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں میگرین یا درد شقیقہ کا مرض عام ہوتا جا رہا ہے‘ اسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں۔ اس سے نجات کے لیے صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سوتے وقت 12 گرام گُڑ کو 6 گرام گھی میں ملا کر چند دن کھائیں۔ اگر بلغم کی شکایت ہو اور بلغم بھی زیادہ بن رہا ہو توگُڑ کے ساتھ ادرک کا رس استعمال کروانے سے بلغم کی شکایت ختم ہو جاتی ہے ۔
توانائی بحال کرنے کا بہترین زریعہ
گڑ توانائی کو بحال رکھنے کی صورت میں بھی جسم کے لیے فائدہ مندہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہماری غذا میں موجود کاربوہائیڈریٹ ، توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ بے حد ضروری قرار دیے جاتے ہیں۔ ایسے افراد جو حد درجہ تھکاوٹ کا شکارہوں، وہ توانائی بڑھانے کے لیےگڑ کو ایک بہترین غذا کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں جبکہ چینی یا گلوکوز کا استعمال بلڈ پریشر، بے چینی اور دل کے امراض میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے برعکس گُڑاندرونی جسمانی اعضاءکونقصان پہنچائے بغیر توانائی اور جسم کو گرم رکھنے میں مددگار ومعاون ثابت ہوتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 120 reviews.