Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کے مسائل کا آسان گھریلو علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

یہ صفحہ خواتین کے روزمرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کیلئے وقف ہے۔ خواتین اپنے روزمرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں‘ چاہے بے ربط ہی کیوں نہ ہوں۔

جلد تھک جاتی ہوں
میری عمر بیس سال ہے۔ میں ایک کالج سٹوڈنٹ ہوں ۔ خود کوصحت مند رکھنا جنون کی حد تک پسند ہے لیکن جب بھی ورزش کرتی ہوں اس کے بعد بہت زیادہ تھکن محسوس کرتی ہوں ‘ اس مسئلہ کا کوئی حل بتادیں۔(ارم جاوید‘ لاہور)
مشورہ: اس کی وجہ یہ ہے کہ ورزش کے دوران ہمارے حرارے جلتے ہیں اور جسم سے بڑی مقدار میں پانی اور الیکٹرولائٹس بھی نکلتے ہیں۔بنیادی اصول یہی ہے کہ ضرورت سے زیادہ ورزش نہ کریں اگر آپ دن کے اوقات میں ورزش کر رہی ہیں تو اس سے تین چار گھنٹے قبل کھانا کھا لیں۔ پانی اور الیکٹرولائٹس کی مقدار کو برابر کرنے کے لئے آپ پانی یاپھلوں کا جوس کا استعمال کر سکتی ہیں۔مزید ناک سے گہرے سانس لے کر پھیپھڑوں میں ہوا بھر کر کچھ دیر روکیں پھر منہ سے آہستہ آہستہ ہوا خارج کریں‘ اکثر جسم میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور تھوڑا کام کرنے سے ہی تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔ سانس کی مشق کر نے سےخون میں آکسیجن کی مقدار بڑھ جائے گی جس سے تھاوٹ کا زیادہ احساس نہیں ہو گا۔
موٹاپے کا شکار
میری عمر تیس سال ہے‘شادی کے چند سال بعد وزن بڑھنا شروع ہو گیا جو اب تقریباً80کلو ہے۔کوئی ایسی دوا یا ٹوٹکہ بتادیجئے جس سے وزن کم ہو جائے۔(صباءزبیر، سیالکوٹ)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا عرق موٹاپا شفاء استعمال کرنے کے ساتھ درج ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ کم چکنائی اور کم کاربو ہائیڈریٹس والی غذائیں استعمال کریں‘ فاسٹ فوڈ نہ کھائیں اور باقاعدگی سے ورزش کریں۔صبح نہار منہ کلونجی کے سات دانے نگل لیا کریں۔ ان ہدایات پرکچھ عرصہ عمل کرنے سے حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔
چہرے اور کمر پر دانے
میرے چہرے اور کمر پر بہت زیادہ بد نما دانے اور داغ ہیں۔ میں ان کو کیسے ختم کر سکتی ہوں۔میری عمر بائیس سال ہے بہت پریشان ہوں(نازش الیاس، بہاولپور)
مشورہ:سب سے پہلے تو آپ اپنی غذا پر توجہ دیں‘ تیز مصالحے دار اور آئلی چیزوں کا ضرورت سے زیادہ استعمال ترک کردیں۔کچی سبزیوں کا سلاد بنا کر دوپہر کے کھانے سے پہلے لازمی استعمال کریں۔دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں اگر آب زمز م مل جائے تو پینے کے پانی میں آب زمزم ملا کر بڑھاتے رہیں اور اس پانی میں بھی زمزم کی خصوصیات پیدا ہو جائیں گی اور زمزم کو جس نیت سے پئیں وہی فائدہ ہوتا ہے۔ آپ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی خون صفاء اور عبقری پودینہ سیرپ کا استعمال کریں۔
ہڈیوں کی بیماری کا شکار
میں شادی شدہ ہوں اور دو بچوں کی ماں ہوں میرے جسم میں اکثر بہت زیادہ درد رہتا ہے ‘ میں کھانا بھی ٹھیک سے کھاتی ہوں لیکن جب مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پروسس ہے تو مجھے بہت حیرت ہوئی میری عمر چالیس سال ہے۔(ہما قادر، کراچی)
مشورہ: آپ کی عمر میں بہت سی خواتین ہڈیوں کے کمزور اور بھربھرے ہونے کے عمل سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ہڈیاں فریکچر ہونےکے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور ان کو آسٹیوپروسس کی بیماری ہو جاتی ہے۔ آپ کی غذا میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی ہے۔ آپ کو دودھ زیادہ استعمال کرنا چاہیے‘ لوبیا، دالیں ، خشخاش ،تل، سبز پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک کیلشیم حاصل کرنے کے قدرتی ذرائع ہیں انہیں روزمرہ غذا کا حصہ بنائیں۔ورزش باقاعدگی سےکریں۔ عبقری دواخانہ کا فٹنس فولاد ٹانک اور اکسیر البدن اعتماد سے استعمال کر یں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 127 reviews.