Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس ہدایت و امن

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

وقت کی قدر کیجئے میرے دوستو! ہمارے پاس آج کا دن ہے کل تو ہے ہی نہیں عقلمندی اور کامیابی کا راز بھی اسی بات میں پوشیدہ ہے کہ آج کا کام کل پر نہ چھوڑا جائے حتیٰ کہ رات کے معمولات کو بھی کل پر نہ چھوڑو بلکہ ان کو پورا کرکے پھر سونے کی تیاری کرو اور سونے میں بھی جلدی کرو عشاءکے بعد جلدی سونے کا حکم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی وجہ سے ارشاد فرمایا۔ عشاءکی نماز کے بعد بقیہ اعمال کرکے جلدی سوجانے والے کا سونا بھی سونا ہے۔ اور اگر فضول گوئی یا کسی اور کام میں وقت ضائع کیا تو یہ کام باعث ملامت ہے بلکہ عشاءکی نماز کے بعد سورة ملک، سنت کے مطابق سونے، سب کو معاف کرکے سونے والا عمل، اتنا پاکیزہ ہے کہ اگر آج کی رات اس کو موت آگئی تو یہ نورانی اعمال اس کی قبر میں روشنی، نور اور فرشتوں سے نجات اور اعمال کے حساب میں آسانی اور اس کیلئے قبر میں راحت اور حفاظت کا باعث ہونگے۔ میسر کو موثربنائیں آج میں ایک بات عرض کررہا ہوں کہ میسر کو موثر بنائیں۔ آج کا دن ہمیں میسر ہے، آج کے لمحے ہمیں میسر ہیں۔ آج کی گھڑیاں میسر ہیں، آج کی ساعتیں میسر ہیں، آج کی سانسیں ہمیں میسر ہیں، میرے دوستو! آج اگر ہم ان لمحات اور اوقات کو موثر نہیں بنائیں گے اور ان قیمتی پل اور سانسوں کو استعمال نہیں کریں گے اور ان کو اعمال، ایمان اور تقویٰ والی زندگی پر نہیں لگائیں گے تو یہ قیمتی لمحات اور سانسیں ضائع ہوجائیں گی۔ مومن کی عظمت مومن کی زندگی تو اس طرح ہوتی ہے، مومن تو ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا کرتا۔ کہنے لگے کہ ہمارا تو بیت الخلاءمیں جانا بھی عبادت ہے۔ پھر خود ہی کہنے لگے عجیب بات ہے کہ بیت الخلاءمیں جانا کیسے عبادت ہوا؟ کہا جی ہاں اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے قربان جائوں ایسے عظیم مذہب پر جو مومن کو ہر لحظہ کہتا ہے کہ ایک لمحہ بھی تمہارا ضائع نہیں ہونا چاہیے تمہارا ہر لمحہ بھی عبادت سے خالی نہ جائے حتیٰ کہ دنیا کی غلیظ ترین جگہ اور دنیا کی خبیث ترین جگہ بازار اور دنیا کی عظیم ترین مطہر اور پاک جگہ مسجد ہے اسلام نے مسلمان کو کہیں خالی نہیں بھیجا، کہیں فارغ نہیں رکھا۔ کامیابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں میں ہے ایک صحابی بازار سے گزر کر جاتے تھے پھر گزر کر آتے تھے کسی نے پوچھا کہ آپ بازار میں تشریف لے جاتے ہیں سامان بھی خرید کر نہیں لاتے صرف جاتے ہیںاور واپس آجاتے ہیں۔صحابی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے میں بازار میں چوتھا کلمہ پڑھتا ہوا جاتا ہوں میں نے اپنے حبیب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ ارشاد سنا ہے کہ جو شخص بازار میں جائے اور چوتھا کلمہ پڑھے اللہ تعالیٰ اسے دس لاکھ نیکیاں عنایت فرمائیں گے اور دس لاکھ درجے بلند فرمائیں گے اور دس لاکھ گناہ معاف فرمائیں گے۔ اس شخص کو اتنا بڑا اجر کیوں ملا؟ اب اس پر ذرا غور کریں۔ یہ شخص اگر یہ کلمہ گھر میں پڑھے تو اتنا ثواب نہیں ملے گا اور یہی کلمہ اگر بازار میں پڑھے تو اس کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ مسجد میں نماز پڑھنے سے اجر بڑا۔ وہی نماز گھر میں پڑھی، نماز تو ہوگئی لیکن اتنا اجر نہ ملا۔ وہی نماز مسجد میں پڑھی تو 27 نمازوں کا ثواب ملا اور وہی نماز جامع مسجد میں پڑھی تو پانچ سو نمازوں کا ثواب ملا۔ اور وہی نماز مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پڑھی تو پچاس ہزار نمازوں کا ثواب ملا۔ اور وہی نماز مسجد حرام میں پڑھی تو ایک لاکھ نمازوں کا ثواب ملا۔ نماز تو وہی ہے لیکن میرے دوستو! جگہ کے بدلنے سے اس کی قیمت بدل گئی۔ بیت الخلاءمیں گیا اور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقے کے مطابق گیا۔ بایاں قدم اندر رکھا اور بِسمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُ بِکَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِثِ یہ دعا پڑھی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق بیٹھا اور پھر جب نکلا تو غُفرَانَکَ اَلحَمدُلِلّٰہِ الَّذِی اَذہَبَ عَنِّی الاَذٰی وَعَافَانِی یہ دعا پڑھی اور سنت کے مطابق دایاں پائوں باہر رکھا تو میرے دوستو! اس کے یہ لمحات بھی اس کے نامہ اعمال میں عبادت بن کر لکھے جارہے ہیں۔ یہ ہے میسر کو موثر بنانا ۔میرے دوستو! تمہارے بیت الخلاءمیں گزرے لمحے بھی ضائع نہیں ہورہے۔ ان لمحات کو بھی اگر ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کے مطابق گزار دیا تو یہ لمحات ہمارے لیے قیمتی بن جائیں گے۔ یہ لمحے ضائع نہیں ہوئے ان لمحات کو قیمتی بنائو۔ ایک فیصلہ کن عمل پہلا گھونٹ پیا تو پڑھا الحمدللہ دوسرے گھونٹ پر الحمدللہ رب العالمین اور تیسرے گھونٹ الحمدللہ رب العالمین الرحمن الرحیم ۔ پہلے لقمے پر بسم اللہ اور دوسرے لقمے پر بسم اللہ الرحمن اور تیسرے لقمے پربسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا ۔ آپ کو عجیب بات بتارہا ہوں۔ میرے مرشدحضرت خواجہ سید محمدعبداللہ ہجویری رحمتہ اللہ علیہ نے ایک مرتبہ فرمایا اور بے شمار اکابرین سے بھی منقول ہے جو آدمی کھانا کھاتے اور پانی پیتے وقت اوپر والا عمل کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے دل سے کثافتوں اور میل کو دور فرمادینگے اور اپنا تعلق وسیع فرمائیں گے۔ اور اس عمل سے اللہ کا تعلق دل میں جاں گزیں ہوجاتا ہے۔ اعمال اور تقویٰ کی طلب پیدا ہوتی ہے۔پانی پینا اور کھانا کھانا یہ دونوں چھوٹے سے عمل ہیں۔ میرے محترم دوستو! کھانا پانی پینا اور اس جیسے باقی لوازمات یہ ہماری ضرورت ہیںانہیں ہم خواہش کے درجے میں نہیں لے رہے بلکہ ضرورت کے درجے میں لے رہے ہیںاب میرے دوستو ! جو میسر ہے اس کو موثر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے سے بنانا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ادا سے بنانا ہے۔یہ ترتیب جو میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی ہے اس ترتیب کو کرکے دیکھیں۔ (جاری ہے)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 450 reviews.