Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپریشن کے بغیر رسولی کا علاج (فاران احمد، کوئٹہ)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

عظم القلب یعنی دل کے پھیل جانے سے قلب کمزور ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے قلب کے ریشوں کو مضبوط اور مستحکم رکھنے کی غرض سے قلب کو ایک جیکٹ میں کس دینے کے تجربات مفید و موثر ثابت ہوئے ہیں۔ کورکیپ (Cor-Cap) نامی اس جیکٹ کی وجہ سے قلب کے اطاق (چیمبر) کمزور ہونے سے محفوظ ہوجاتے ہیں اور ناکامی قلب کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ ابتدائی تجربات سے ظاہر ہورہا ہے کہ اس جیکٹ سے قلب کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور اس کے عضلات پھیل کر ختم نہیں ہوتے۔ ایسے افراد نے جیکٹ کی وجہ سے خود کو بہتر محسوس کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ زیادہ سرگرم زندگی گزارنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں یہ جیکٹ چڑھوانے والوں کو مزید کچھ مدت تک زیر مطالعہ رکھا جائے گا جس کے بعد ہی اس کا استعمال عام ہوسکے گا۔ بغیر آپریشن گردے کی رسولی کا علاج گردے میں پیدا ہونے والی رسولی کا آپریشن مشکل بھی ہوتا ہے اور اس سے شفایابی بھی دیر سے ہوتی ہے۔ ڈلاس میں ٹیکساس یونیورسٹی کے ساﺅتھ ویسٹرن میڈیکل سنٹر میں اب ایک ایسا طریقہ دریافت ہوا ہے کہ جس میں آپریشن کے بغیر رسولی کے اطراف میںایک تار لپیٹ دی جاتی ہے۔ اس تار میں دوڑنے والی برقی رو کی طاقت 105 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتی ہے۔ اس حرارت سے رسولی کے ریشے ختم ہوجاتے ہیں اور مریض جلد صحت یاب بھی ہوتا ہے اور درد بھی کم رہتا ہے۔ ریڈیو فریکوئنسی ایبلیشن نامی اس طریقے میں سی اپٹی اسکیننگ کے ذریعے سے سوئی کی شکل کی تار ٹھیک رسولی تک پہنچانے کے بعد اس میں برقی رو پہنچائی جاتی ہے۔ اس سے گردے کے باہر واقع صرف 4 سینٹی میٹر حجم کی رسولی موثر طور پر ختم کی جاسکتی ہے۔ حرارت سے ٹانسلز کا علاج برصغیر میں راکھ اور لیموں کے رس میں گھسے ہوئے بارہ سنگھے کے سینگ کا لیپ بڑھے ہوئے ٹانسلز کا موثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ اس لیپ کو انگاروں سے سینکنے سے ٹانسلز رفتہ رفتہ کھل جاتے ہیں۔ امریکی سرجنوں کے سالانہ اجتماع میں اسی سے ملتا جلتا ایک طریقہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ریڈیائی حرارت کے ذریعے سے ٹانسلز کا علاج کرانے کے بعد تمام مریض دو سال تک اس تکلیف سے محفوظ پائے گئے۔ اس حرارت سے ٹانسلز کے ریشے سکڑ جاتے ہیں۔ پھولے ہوئے ٹانسلز کو قلم کی شکل کے ایک آلے سے ریڈیائی حرارت پہنچائی جاتی ہے جس سے ان غدودوں میں نہایت مختصر سی کئی نالیاں بن جاتی ہیں اور ایک حفاظتی تہہ ان پر پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں چھوٹ نہیں ہوتی۔ یہ عمل مقامی طور پر سن کرنے کے بعد کیا جاتا ہے اور صرف 5 منٹ کا ہوتا ہے۔ علاج کے بعد مریض اگلے روز اسکول وغیرہ جانے کے قابل ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹر منصور مدنی کے مطابق اس علاج پر 2100 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ پھیپھڑوں کے انفیکشن کی نئی موثر دوا ٹوبرامائی سین (Tobramysin) نامی دوا پھیپھڑوں میں انفیکشن روکنے کے لئے بہت موثر پائی گئی ہے۔ رسالے لین سیٹ کے مطابق سی اوڈوموناس ایروکی نوسا (Pseudomonas Aeruginosa) نامی جراثیم کی وجہ سے پھیپھڑوں کے ریشوں میں صلابت (سختی) پیدا ہوجاتی ہے۔ صلابت کے اس مرض کے 80 فیصد مریضوں میں اس شکایت کا سبب یہی بیکٹیریا ہوتے ہیں اور یہی ان کی موت کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اس دوا کے سلسلے میں ہونے والے 15 ایسے مریضوں میں سے 14 مریضوں کو دن میں محض دو مرتبہ اس دوا کے سنگھانے سے وہ ایک سال بعد بھی اس بیکٹیریا سے محفوظ پائے گئے۔ اس دوا کے سنگھانے سے بیکٹیریا پھیپھڑوں میں موجود تو ہوتے ہیں لیکن اس دوا کی وجہ سے وہ چھوت کا سبب نہیں بن پاتے۔ امریکا میں یہ دوا ”ٹوبی“ کے نام سے 300 ملی گرام محلول کی شکل میں دستیاب ہے جسے سونگھا جاسکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 498 reviews.